کیوں عمار جی یہ کوئی لطیفہ نھیں نہ ھی بچوں کا کھیل ایک سنجیدہ موضوع ھے سمجھے؟
سوری۔۔۔ میں نے بھی اسے لطیفہ قرار نہیں دیا تھا بلکہ اس بات پر خوشی ہورہی تھی کہ کتنے دلچسپ انداز میں معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔
بالکل عمار، تم ابھی بچے ہو۔ اس لیے تمھیں اس موضوع کی سنجیدگی کا احساس نہیں ہے۔ مجھے تو کل ہی اس موضوع کی سنجیدگی کا احساس ہوا ہے۔ اس لیے تمھیں بھی اب بڑا ہو جانا چاہیے۔اور اگلی بار اس تھریڈ میں آؤ تو کسی پرندے کے بارے میں معلومات اور ٹھوس ثبوت کے ساتھ آؤ کہ وہ واقعی پرندہ ہے نا۔
تھینکس مجھے بچوں میں شمار کرنے کا۔ :lll: ویسے میں نے سنا ہے کہ مرغا، مرغی کا شمار بھی پرندوں میں ہوتا ہے۔ کیا تم پلیز یہ کنفرم کرسکتی ہو؟
بجائے اس کے کہ کراچی کے کچھ پرندوں کے متعلق کچھ معلومات دو، خاص کر سمندر کے قریب جو رہتے ہیں، الٹا دانت نکالے جا رہے ہیں۔ بہت بُری بات ہے۔
آئندہ کسی نہ کسی پرندے کا انٹرویو، میرا مطلب ہے اس کی ساری تفصیلات ساتھ لیکر آئیں۔
توتا۔۔۔ توتا بہت اچھا ہوتا ہے۔۔۔ میں نے ایک توتا لیا تھا بچپن میں اسی روپے کا۔۔۔ بیچنے والے نے کہا تھا، جو سکھادو بولتا ہے۔۔۔ لیکن اس نے ٹیں ٹیں کے سوا کبھی کوئی آواز نہیں نکالی حالانکہ میں تو ٹیں ٹیں بالکل نہیں کرتا تھا۔
بہت عرصہ بعد ایک دفعہ اس کے پر چھوٹے کرنا بھول گیا تو وہ اڑ گیا۔۔۔۔
اچھا مجھے پرندوں میں زیادہ دلچسپی نہیں ہے۔ میں چلا یہان سے۔