سیاسی منظر نامہ

کیا نتائج پہلے بھی آ جاتے ہیں؟
جی۔ سرکاری ملازمین جو اس روز فرائض کی ادا ئیگی کے سبب ووٹ نہیں ڈال سکیں گے، جیل میں موجود قیدی اور اکا دکا اور صیغے بھی انتخابات سے پہلے ووٹ کاسٹ کرتے ہیں۔ البتہ نتائج وغیرہ کا اعلان پہلے نہیں ہوتا۔
 
سیاست کا مقصد معاشرے میں نظم پیدا کرنا اور زندگی کے لیے سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ اس کا مقصد مذہب کا بول بالا کرنا نہیں۔ اس کا مقصد کسی ریاست کی نام نہاد نظریاتی یا جغرافیائی حدود کو برقرار رکھنا یا بڑھانا نہیں۔ اس کا مقصد کسی زبان یا نظریے کا فروغ نہیں۔

زندگی کے لیے سہولتیں فراہم کرنے کا مطلب ہمارے ہاں یہ لیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا رکن ہمارے علاقے میں صفائی کروائے گا یا سڑک بنائے گا یا بجلی کا ٹرانسفارمر لگوائے گا یا قیام امن ممکن بنائے گا۔ صفائی کروانا کونسلر کی ذمے داری ہے۔ سڑک بنوانا شہری انتظامیہ کی ترجیح ہونی چاہیے۔ ٹرانسفارمر فراہم کرنا بجلی کمپنی کا کام ہے۔ امن و امان برقرار رکھنا صوبائی حکومت کے فرائض میں شامل ہے۔

صوبائی اور قومی اسمبلی کے ارکان اور سینیٹرز کا کام قانون سازی ہے۔ امیدوار ووٹ مانگنے آپ کے پاس آئیں تو ان سے پوچھیں، ماضی میں آپ نے عوام کی فلاح کے لیے کتنے قوانین بنوائے؟ منتخب ہوکر کون سا قانون بنوائیں گے؟

جو امیدوار کہے کہ وہ کرپٹ سیاست دانوں کے ساتھ کرپٹ ججوں اور کرپٹ جرنیلوں کے احتساب کا قانون بنوائے گا اور احتساب کا حق پارلیمان کو دے گا، میرا مشورہ ہے کہ صرف اسی کو ووٹ دیجیے گا۔

(منقول)

پہلے پیرے میں نمایاں کردہ حصے کے بارے میں احباب کی کیا رائے ہے ؟
 
فرقان احمد

محفلین
سیاست کا مقصد معاشرے میں نظم پیدا کرنا اور زندگی کے لیے سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ اس کا مقصد مذہب کا بول بالا کرنا نہیں۔ اس کا مقصد کسی ریاست کی نام نہاد نظریاتی یا جغرافیائی حدود کو برقرار رکھنا یا بڑھانا نہیں۔ اس کا مقصد کسی زبان یا نظریے کا فروغ نہیں۔
پہلے پیرے میں نمایاں کردہ حصے کے بارے میں احباب کی کیا رائے ہے ؟
سیاست کا بنیادی مقصد مذہب کا بول بالا کرنا نہیں ہے تاہم جس معاشرے کی بنت کاری میں مذہب کا عنصر شامل ہو، تو سیاست دان اس سے صرفِ نظر نہیں کر سکتے اور سیاست میں لامحالا مذہبی رنگ جھلکتا ہے جو کہ دراصل معاشرے کے مزاج کی ایک جھلک ہوتی ہے۔ مزید یہ کہ دوسرے جملے سے بھی مکمل طور پر متفق ہونا مشکل ہے۔ بعض اوقات کسی ملک کے مخصوص حالات کے تناظر میں سیاست دانوں سے بہت سی توقعات وابستہ کر لی جاتی ہیں کہ وہ ملک کی نظریاتی یا جغرافیائی حدود کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

تاہم جن نکات کو آپ نے ہائی لائیٹ نہیں کیا ہے، ان سے کافی حد تک اتفاق ہے۔ :)
 
فرقان احمد

محفلین

یاز

محفلین
باقی کا تو کچھ کنفرم نہیں، لیکن فواد چوہدری نے آج ثابت کر دیا ہے کہ جہلم عمران خان کے ساتھ ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
باقی کا تو کچھ کنفرم نہیں، لیکن فواد چوہدری نے آج ثابت کر دیا ہے کہ جہلم عمران خان کے ساتھ ہے۔

خان صاحب اپنی تمام تر مقبولیت کے باوجود ایک بار پھر خالی سیٹوں سے خطاب کرنے پر مجبور ہو گئے۔
 
Top