سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شاہد شاہ

محفلین
آجکل خبروں اور لطائف میں فرق ختم ہو چکا ہے؛
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہسپتالوں کا فضلہ ٹھکانے لگانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعتراض پر تین رکنی بنچ ٹوٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں ہسپتالوں کا فضلہ ٹھکانے لگانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت شروع ہوتے ہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اعتراض کیا کہ آرٹیکل 184 کے تحت انسانی حقوق سے متعلق امور کی سماعت سپریم کورٹ نہیں کرسکتی، جسٹس فائز عیسیٰ کے اعتراض پر سماعت کرنے والا تین رکنی بینچ ٹوٹ گیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ معاملے پر اختلاف ہے، اس لئے دوبارہ بنچ بنائیں گے، کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل بنچ کر رہا تھا۔
 
یاز

محفلین
سولہ سال کیس کو لٹکانے اور چھ سال نظرثانی کی اپیل کو لٹکانے کے بعد بابا رحمتا نے اٹارنی جنرل سے پوچھا کہ حکومت اصغر خان کیس کے فیصلے پہ بروقت عملدرآمد میں کیوں ناکام رہی۔ وفاقی کابینہ ایک ہفتے میں اس پہ عمل کر کے رپورٹ پیش کرے۔
 
زیک

مسافر

اصغر خان کے مرنے کا انتظار ہو رہا تھا؟
 
شاہد شاہ

محفلین
یاز یہ کیس بھی نواز شریف کو پھانسنے کی ایک سازش ہے۔ اس عظیم مقصد کیلئے آبپارہ نے اپنے سابقہ جرنیلوں کی قربانی بھی دی ہے
 
جان

محفلین
یاز جان اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ باغی ہو گیا۔ آبپارہ کو خلائی مخلوق کے خطاب سے نواز دیا۔ جلد کسی نئے مہرے کو ڈھونڈنے۔ سلیکشن سر پر ہے
اس کے برے دن بھٹو اور نواز شریف سے پہلے ہی شروع ہونگے۔ اب قریشی کے لیے بھی تو راستہ کھولنا ہے۔ نیا مہرہ پہلے ہی تیار ہے بے فکر رہیں۔
 
شاہد شاہ

محفلین
جب مذہب کی بات آتی ہے تو آپ لبیکی ہوتے ہیں اور جب سازشی نظریہ کی بات آئے تو نون لیگی بن جاتے ہیں۔ آپکی آسانی کیلئے:
موٹر وے کس نے بنائی؟ ایٹمی دھماکے کس نے کئے؟ چیف جسٹس کس نے لگایا؟ آرمی چیف کی منظوری کس نے دی؟ یہ سب کام کیوں نکالا کا شور مچانے والے کے کھاتے میں ہیں
لئیق احمد
 
جو بندہ بھی صحیح بات کرتا ہے اسے مان لینا چاہئے، سازشی نظریے والی بات صحیح ہے، نواز کے ساتھ ساش ہوئی ہے لیکن میں اسے بھی اللہ پاک کی طرف سے سزا سمجھتا ہوں کیونکہ اللہ ظالموں پر ظالموں کو بھی حاوی کر دیتا ہے ۔ میں ن لیگی نہیں ہوں نہ ہی انصافی اور نہ ہی جیالا ہوں ۔ میں بس ایک مسلمان اور پاکستانی ہوں۔ تحریک لبیک کے نظریات سے متفق مگر کئی جگہ طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top