سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شاہد شاہ

محفلین

لیکن نواز شریف تو جلسوں میں اقتدار میں آنے کے بعد پہلا کام اپنی نا اہلی کا قانون ختم کروانے کے وعدے کر رہے ہیں۔
 
یاز

محفلین
کیا میرا مذاق اڑائے بغیر بتا سکتے ہیں کہ یہ صالح ظفر کون ہے
تمہی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا

جنگ اخبار میں لکھتے ہیں۔ نمونہ جات ملاحظہ ہوں
CiQWleOXIAACQBO.jpg

30766.jpg

DEbdBPHW0AAnaxJ.jpg
 
مائیکرو سافٹ اپنی نئی ونڈو میں اتفاق سٹیل ملز کا سریا استعمال کرے گا۔

شہباز شریف کے نمائندہ خصوصی ڈاکٹر عمر سیف اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس معاہدے پر دستخط کے بعد خوشگوار موڈ میں فوٹوگرافرز کے لیے پوز بناتے ہوئے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
‏درویش جنگل میں عبادت میں مشغول تھے
کہ پتہ چلا چوہا تھر تھر کانپ رہا ہے.
‏انہوں نے پوچھا کیا بات ہے میاں ؟
‏چوہا بولا
میری کوئی زندگی ہے،
جب دیکھو
بلی کھانے کو دوڑتی ہے!

‏درویش کو دکھ ہوا
فرمایا
اگر تجھے بلی بنا دوں تو؟

‏وہ بولا

زندگی بھر مشکور رہوں گا.

‏کئی روز بعد درویش نے "خوفزدہ بلی" کو دیکھا.

‏پوچھا کیا ہوا؟

بلی بولی
آپ نے چوہے سے بلی بنا تو دیا. مگراب کتے پیچھے پڑ گئے ہیں.

‏.درویش نے کہا
کیا چاہتا ہے تو؟

بلی نے عرض کی
حضرت کتے سے طاقتور جانور بنا کے جان بچا لیجیے.

درویش نے کچھ سوچا,
اس پر پھونک ماری
تو بلی لومڑی میں تبدیل ہو گئی

‏چوہا میاں لومڑی میں تبدیل ہو کر روپوش ہو گئی.

‏چند مہینے بعد
لومڑی درویش کے آگے پسینے سے شرابور کھڑی تھی.

‏لومڑی نے دہائی دی
آپکا آخری دیدار کرنے آیا ہوں،

جنگل کا بادشاہ دشمن بن چکا، موت کا پروانہ جاری ہو چکا ہے.

درویش نے کچھ سوچا
اس پر پھونک ماری تو
‏تھوڑی دیر بعد چوہا حیران رہ گیا

.درویش اسے شیر میں تبدیل کر چکا تھا

‏چوہے سے طاقت ور ترین شیر بن جانے پر

اسکی خوشی کا ٹھکانہ نہ تھا۔

‏درویش نے کہا

جا تو آزاد ہے.

‏شیر نے درویش کے ہاتھ پاؤں چومے

راستے میں جنگل کے پرانے باشاہ کو شکست دی.

‏تمام جانوروں نے بلا مقابلہ نیا بادشاہ تسلیم کر کے سر جھکا دیا.

‏چوہا تھا

جنگل کا بادشاہ بن گیا

‏چوہا شیر بنا،

حکومت شروع کی.

خوشامدی ادب سے بیٹھنے لگے

تو شیر کو سرور آنے لگا۔

‏وہ اسمبلی,

کچن کابینہ بنا بیٹھا.

‏وہ کبھی کبھار

جنگل کے عوامی جانوروں کو دیدار کراتا۔

‏وقت اچھا گزر گیا.

‏ ایک دن بادشاہ کے کانوں میں گدھے کی گفتگو پڑی

کہ پرانا بادشاہ دیدار نہ کراتا تھا،

یہ کون ہے ؟

‏چوہے نے گدھے کی بات سنی

تو ڈر گیا

کہ اسکے چوہے سے شیر بننے کا راز صرف درویش کو معلوم ہے

اور اگر اس نے کسی کو بتا دیا تو؟

‏یہ سوچ کر وہ گھب۔ھرا گیا.

‏اس نے درویش کو فارغ کرنے کے ارادے سے اس کی کٹیا کا رخ کیا

جسے وہ عیش میں بھول گیا تھا۔

‏وہ نہیں چاہتا تھا

کہ کوئی اسکی اصلیت کو جان سکے ۔

‏برسوں حکومت کرنے والا شیر وسوسے لئے درویش کے پاس پہنچا.

‏درویش نے پوچھا

میاں کیسے آئے؟

‏اس نے کہا حضرت پاؤں چومنے.

درویش ہنسا.

اس سے پہلے کہ چوہا درویش تک پہنچتا،

وہ چوہے میں تبدیل ہو گیا.

‏سبق:

اگر‏چوہا

" کسی مرشد کی آڑ میں

"شیر" بن جائے

تو پھر مرشُد خلائی مخلوق
چوہا بنانے کا گُر بھی جانتے ہیں ۔۔ !!!

نوٹ: اس قصّے کا نواز شریف یا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
فارورڈ ایز رسیویڈ

وٹس ایپ سے نقل شدہ
 
فرقان احمد

محفلین
آج کی تاریخ تک تو یہی معلوم پڑتا ہے کہ تحریکِ انصاف کی مقبولیت میں زیادہ اضافہ نہیں ہوا ہے۔ مسلم لیگ نون کی مقبولیت میں زیادہ کمی نہیں آئی ہے۔ تاہم، ریاستی اداروں نے مسلم لیگ نون سے منہ موڑ رکھا ہے جس کے باعث مسلم لیگ نون اور تحریکِ انصاف کی نشستیں برابر بھی ہو سکتی ہیں (ممکن ہے دس پندرہ نشستیں نون لیگ کی زیادہ ہی ہوں)۔ عام انتخابات کے بعد، پیپلز پارٹی اور تحریکِ انصاف کی حکومت بننے کے قوی امکانات موجود ہیں تاہم یہ ہنگ پارلیمنٹ مضبوط اپوزیشن کے سامنے کافی بے بس ثابت ہو سکتی ہے۔ تحریکِ انصاف میں شامل ہونے والے پیپلزپارٹی کے بیشتر اراکین، عام انتخابات کے بعد، ان دونوں جماعتوں کے اتحاد کے لیے کوشاں ہو سکتے ہیں یا پُل کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
 
یہ تحریر یہیں ارسال کرنے کے لئے لکھی ہے؟ :eek:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top