سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زیک

مسافر
جذباتی ہونے کی بجائے مراسلے پہ ایک مرتبہ پھر غور کریں اور جب تک سمجھ نہ آئے رجوع کرتے رہیں۔ میں اسی کا جوابدہ ہوں جو میں نے لکھا ہے اور اس کا ہرگز نہیں جو آپ نے سمجھا ہے۔ ریٹنگ اور رپورٹنگ آپ کے اختیار میں ہے، استعمال کریں۔ شکریہ۔
احتیاط کہ یہ ممتازوی ہیں
 

سید عاطف علی

لائبریرین
جب عمران خان اپنا الگ راگ الاپتا تھا تو کہتے تھے کہ اس کو پاکستانی سیاست کے راگ نہیں آتے۔ :)
اب جب وہ یہاں کے راگ سیکھ گیا تو وہی لوگ کہتے ہیں کہ اس میں اور اوروں میں فرق کیا ہے۔ :)
 

عباس اعوان

محفلین
یک رکنی پارٹی کے یک رکنی پینل نے ایک امیدوار کے حق میں متفقہ فیصلہ کیا ۔
یاد رہے کہ یہ کوئی تانگہ پارٹی نہیں بلکہ یک پہیہ کی یک سیٹی پارٹی ہے۔
شیخ رشید صاحب نواز شریف سے زیادہ سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے۔
:)
 
FB_IMG_1528725992226.jpg

لوگ آسان سمجھتے ہیں الیکشن لڑنا۔ پارٹ 2
 

یاز

محفلین
یک رکنی پارٹی کے یک رکنی پینل نے ایک امیدوار کے حق میں متفقہ فیصلہ کیا ۔
یاد رہے کہ یہ کوئی تانگہ پارٹی نہیں بلکہ یک پہیہ کی یک سیٹی پارٹی ہے۔
ساری پارٹی موٹرسائیکل پہ آ جاتی ہے، وہ بھی جب ڈبل سواری پہ پابندی ہو۔
 
ساری پارٹی موٹرسائیکل پہ آ جاتی ہے، وہ بھی جب ڈبل سواری پہ پابندی ہو۔
پی ٹی آئی میں نہ ہوتے ہوئے پی ٹی آئی میں ہونے کے مزے مل رہے ہیں۔ اسلام آباد کی ایک سیٹ پر گروپس کا جھگڑا ہونے کی وجہ سے عمران خان خود آیا ہے، اور اس کو بغیر کسی جھگڑے کے 2 سیٹس سے ٹکٹ مل گیا ہے۔
 

جان

محفلین
جب کسی مظلوم بادشاہ سے حکومت چھینی جاتی ہے تو ملک میں سرخ آندھیاں آتی ہیں، پُل گرتے ہیں اور بجلی چلی جاتی ہے.
(منقول)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top