سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
مجھے چونکہ پیر صاحب کے بارے میں زیادہ علم نہیں ہے سو پوچھنا یہ چاہ رہا ہوں کہ سیالوی صاحب کی سیاسی حیثیت کیا اور کتنی ہے؟ کیونکہ شہباز شریف بھی ان کے گھٹنوں کو ہاتھ لگا رہا تھا اور اسی طرح کی ان کی پر تکلف ضیافت کی ایک تصویر پی ٹی آئی میڈیا نے وائرل کی تھی۔
مجھے بھی خود تو علم نہیں، البتہ ثناء اللہ کے قضیہ کے وقت یہ بات بہت دفعہ سنی کہ 25،30 پنجاب کے ایم پی اے ان کے پاس استعفیٰ جمع کروا چکے ہیں۔ اور شہباز شریف وغیرہ کے ان کے پاس جانے سے اس بات کو تقویت ضرور ملی ہے کہ پچیس، تیس نہ سہی پندرہ بیس تو ان کی جیب میں ہوں گے ہی۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
ایک اور جمعہ کا شدت سے انتظار۔
جمعہ کی چھٹی بند کرنے کا وبال اب جا کر پڑا ہے نواز شریف پر۔
میرے بڑے بیٹےکا میٹرک کا رزلٹ ہے اسی جمعے کو، اس کی ماں کا خیال ہے کہ نواز شریف کی نحوست اس کے رزلٹ پر بھی پڑ جانی ہے۔ :)
 
مولانا گوٹ نو چِل !!

IMG_20180705_023647.jpg
 

ربیع م

محفلین
مجھے بھی خود تو علم نہیں، البتہ ثناء اللہ کے قضیہ کے وقت یہ بات بہت دفعہ سنی کہ 25،30 پنجاب کے ایم پی اے ان کے پاس استعفیٰ جمع کروا چکے ہیں۔ اور شہباز شریف وغیرہ کے ان کے پاس جانے سے اس بات کو تقویت ضرور ملی ہے کہ پچیس، تیس نہ سہی پندرہ بیس تو ان کی جیب میں ہوں گے ہی۔ :)
پیر صاحب بھی نفاذ شریعت کیلئے ڈیڈ لائن دے کر ایک ملاقات کے بعد جھاگ کی طرح بیٹھ گئے تھے اگر دس پندرہ بھی ہوتے تو اتنی جلدی قابو میں نہ آتے.
 
سر نے کلاس میں طلبا کی چند خالی کرسیوں کو دیکھ کر کہا: '' ان سے زیادہ ڈھیٹ لوگ دیکھے ہیں آپ نے کہیں؟ '' (کیونکہ سر پچھلے دو ہفتوں سے ریگولر ہونے کا درس دے رہے ہیں اور اس ضمن میں سختی سے لے کر نرمی تک ہر حربہ آزما چکے ہیں)
طالبات والی سائیڈ سے پیچھے سے ایک جاندار آواز آئی: '' یس سر! ''
سر نے کہا: '' کون؟ ''
پیچھے سے آواز دوبارہ آئی: '' نون لیگ کے سپورٹرز، سر! ''

پی ایس: کسی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہوگی. میں تو ہمیشہ سے فرسٹ بینچر ہو‍ں. آواز واقعی پیچھے سے آئی تھی! :cool:
 
آخری تدوین:
چٹکلوں کے لیے بابا جی کا ذکر تو خیر ٹھیک ہے لیکن سیریس نوٹ پر ایسی کرپشنوں کو قابو کرنا اور ختم کرنا کیا حکومتوں کا کام نہیں ہوتا؟ یا پاکستان میں نہیں ہوتا۔ :)
بالکل ہوتا ہے۔ بابا جی کو تو آج کل خدائی خدمتگار ہونے کی وجہ سے پکارا ہے۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top