سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
3zm_WOC.jpg

چراغ تلے اندھیرا
 
ان سب کی توجیہ دی جا سکتی ہے۔
ایمرجنسی رسپانس۔
سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکل استعمال کی جا رہی ہے۔
ہیلمٹ کی موجودگی سے اردگرد نظر دوڑانے میں رکاوٹ کا خدشہ ہے و مزید ہدایات لینے میں دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے۔

:bighug:
 
ان سب کی توجیہ دی جا سکتی ہے۔
ایمرجنسی رسپانس۔
سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکل استعمال کی جا رہی ہے۔
ہیلمٹ کی موجودگی سے اردگرد نظر دوڑانے میں رکاوٹ کا خدشہ ہے و مزید ہدایات لینے میں دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے۔

:bighug:
یا
یہ پولیس والا جعلی ہے
کسی فلم یا ڈرامے کا سین ہے
یہ پولیس والا حرام خور ہے اور اپنی ذمہ داری پوری طرح نباہ نہیں رہا
حکمرانوں کا خاص بندہ ہے اس لئے اس پر قانون عملی طور پر لاگو نہیں ہوتا
وغیرہ وغیرہ
 
ریاستی ادارے جہاں بھی ہوں وہ سیاست سے متعلق ہوتے ہیں۔
لیکن غالبا یہاں چودھری صاحب کی مراد سیاستدانوں سے متعلق ہے۔ عرف عام کے مطابق چودھری صاحب کی بات ٹھیک ہے۔
لڑی کے پہلے مراسلے کا ایک پیرا دوبارہ سے پیش خدمت ہے۔

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ بہت سے محفلین سیاست اور سیاست دانوں میں مثبت اور منفی دونوں اقسام کی دلچسپی رکھتے ہیں اور وقتاً فوقتاً اپنے من پسند و مخالف سیاسی راہنماؤں اور جماعتوں کے متعلق خبریں، لطائف، جملے بازی، کارٹونز مختلف زندہ اور رواں قسم کی لڑیوں میں ارسال بھی کرتے رہتے ہیں، جو عموماً اس لڑی کے مزاج اور ماحول سے مطابقت نہیں رکھتے ہوتے۔ ایسے میں کچھ محفلین یہ شکوہ بھی کرتے پائے گئے ہیں کہ سیاست اور سیاست دانوں کے کرتوتوں کو اس لڑی سے باہر رکھیں اور مزید یہ کہ کچھ صرف کتاب کے مطابق چلنے والے محفلین ان سیاسی مزاج محفلین کے ایسے مراسلہ جات کو ناپسندیدہ وغیرہ بھی قرار دے دیتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top