متفق۔ حالیہ الیکشن سے قبل جب نواز شریف اور مریم نواز کو احتساب عدالت سے سزا ہوئی تو وہ اس وقت لندن میں موجود تھے۔ عام قیاس یہی تھا کہ وہ اب واپس نہیں آئیں گے۔ لیکن دونوں آئے اور کہا جمہوریت کی خاطر جیلیں بھی قبول ہیں۔
سیاسی پنڈتوں کا اس وقت یقین تھا کہ بروقت گرفتاریاں کروانے کی وجہ سے ن لیگ دوبارہ مضبوط اکثریت کے ساتھ واپس آئے گی۔ مگر الیکشن کے بعد زمینی حقائق بدل گئے۔ اور جو جیل جا کر نیلسن منڈیلا اور سیاسی شہید بننے کا پلان بنایا تھا وہ سب دھرا کا دھرا ہی رہ گیا۔
نتیجتا دو ماہ کے اندر ضمانتیں کروا کر دونوں جیل سے باہر آ گئے۔
دوسری طرف عمران خان الیکشن سے قبل چیخ چیخ کر کہتے تھے کہ میں ۲۲ سال سے بہترین ٹیم بنا رہا ہوں۔ اقتدار میں آتے ساتھ ہی ملک ٹیک آف کر جائے گا۔ یہ ہو جائے گا وہ ہو جائے گا۔
اتنی طویل مشقت و محنت کے بعد جو بہترین سیاسی ٹیم خان نے قوم پر مسلط کی اس میں سے کیا نکلا؟ عثمان بزدار، چوہدری برادران، علیم خان، اعظم سواتی، فیاض چوہان، فیصل واڈا، فواد چوہدری،شیخ رشید