جاسم محمد
محفلین
عمران خان نہیں ،باجوہ ڈاکٹرائین بول رہی ہےایہو ای سی تبدیلی !!
عمران خان نہیں ،باجوہ ڈاکٹرائین بول رہی ہےایہو ای سی تبدیلی !!
ہم بہت معصوم ہیں اگر یہ سمجھتے ہیں کہ اگر ذوالفقار بھٹو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر لیتے تو مشرقی پاکستان بنگلہ دیش نہ بنتا۔ امر واقعہ یہ ہے کہ یہ وقوعہ تو شاید بوجوہ ہو کر رہنا تھا۔ یوں تو ہمیں شیخ مجیب الرحمٰن کو مغربی پاکستان میں محسوس ہونے والی پٹ سن کی خوشبو کی ذمہ داری بھی بھٹو پر عائد کر دینی چاہیے۔ یہ بات درست ہے کہ بھٹو نے فاش غلطی کا ارتکاب کیا تاہم مشرقی پاکستان کے ٹوٹنے میں اصل عمل دخل ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا تھا اور پاکستان میں ایک طویل عرصہ تک غیر جمہوری حکومت کے برسراقتدار رہنے اور پاکستان کے دو حصوں کے مابین پل کا کردار ادا کر سکنے والے اہم رہنماؤں جیسا کہ حسین شہید سہروردی اور محترمہ فاطمہ جناح کو سائیڈ لائن کرنا بھی اس حوالے سے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔ جب آپ مشرقی پاکستان کو مرکز میں نمائندگی نہیں دے رہے تھے تو یہ وقوعہ کیسے نہ ہوتا۔ جب ہماری اپنی افواج مشرقی پاکستان میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث رہی تو پھر بچتا کیا ہے؟ وہاں کے عوام ہم سے نفرت کرنے لگ گئے تھے اور بھٹو اس معاملے میں شاید بہت کچھ کرنے کی پوزیشن میں بھی نہ تھے۔اس تیزی سے لڑھکتے پتھر کو بالآخر چوٹی سے نیچے گرنا تھا اور اس کی ذمہ داری لڑھکانے والے پر بہرصورت زیادہ تھی۔1970 کا جنرل الیکشن ہارنا ’’جمہوری‘‘ بھٹو سے برداشت نہیں ہوا اور انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا۔ اور ان کی جماعت سے جو اراکین اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنا چاہتے ان کی ٹانگیں توڑنے کی دھمکی بھی دی۔ ظاہر ہے وہ یہ سب کچھ اسٹیبلشمنٹ کی ایماء پر کر رہے تھے۔ اگر اس وقت جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہوتے تو نہ صرف الیکشن نتائج کو تسلیم کرتے بلکہ پورا پاکستان متحد رکھنے کیلئے بھرپور کوشش کرتے۔ مگر اقتدار کی حوس کے آگے ملک توڑنے کو ترجیح دی۔
فوج کا قصور بلا شبہ تھامگر بھٹو جیسے ''جمہوری'' لیڈر سے یہ توقع نہیں تھی کہ وہ الیکشن ہارنے کے بعد اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر ناچنا شروع کر دیں گے۔ اس کا نتیجہ انہوں نے ضیاء الحق کے مارشل لا میں بھگت لیا۔ہم بہت معصوم ہیں اگر یہ سمجھتے ہیں کہ اگر ذوالفقار بھٹو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر لیتے تو مشرقی پاکستان بنگلہ دیش نہ بنتا۔
شکریہ راحیل شریف!فوج کا قصور بلا شبہ تھا۔
عدنان بھائی آپ کے اس مراسلے پر بطور تبصرہ ثبت کرنے کے لیئے کسی ایسے ایموجی کی تلاش میں رہی جو پاکستان میں اک مخصوص کمیونٹی کا طرہ امتیاز ہے جس میں وہ انگوٹھا اور انگشتِ شہادت ملا کر "واہ واہ، سبحان اللہ" کہتے ہیں
یہ والی !عدنان بھائی آپ کے اس مراسلے پر بطور تبصرہ ثبت کرنے کے لیئے کسی ایسے ایموجی کی تلاش میں رہی جو پاکستان میں اک مخصوص کمیونٹی کا طرہ امتیاز ہے جس میں وہ انگوٹھا اور انگشتِ شہادت ملا کر "واہ واہ، سبحان اللہ" کہتے ہیں
پرانی فوٹو ہے۔ کراپ کر کے لگائی ہے۔ اصلی ڈاکٹر صاحب نے کچھ کھا کر شاپنگ بیگ نیچے ہی پھینکا ہوا تھا۔
نجم سیٹھی کی چڑیا بھی کچھ ایسے آثار کی خبر دے رہی ہے۔خبروں کے ذرائع بدلنے کی اشد ضرورت ہے
اسی کی دہائی کے امریکی صدر ریگن صدارت سے پہلے اداکار ہوا کرتے تھے، ہمارے نے صدارت کے بعد شروع کی ہے۔