سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسم محمد

محفلین
D3-VPa-Vg-Ww-AMFMnz.jpg
 
محمد وارث

لائبریرین
اور تو میں ان کو نہیں جانتا لیکن اگر یہ تصویر صاحبِ بیان ہی کی ہے تو ان صاحب کو بتایا جائے کہ یہ بھی روز شیو بناتے ہونگے، اگر یہ شیو کے پیسے بچا لیں تو اس بچت سے "ڈیم" تو بنایا ہی جا سکتا ہے۔ :)
 
ابھی تو شکر ہے موصوف نے تھوڑا کم چھوڑی ہے۔ وگرنہ ماضی میں حکمران یہ تک کہہ گئے کہ اگر روٹی مہنگی مل رہی ہے تو کیک کھا لیں :)
 
محمد وارث

لائبریرین
اچھی " تصویری جُگت" ہے ۔ :)

مگر ابھی بھی ایک بات تو ہے کہ ماہر گلا کاٹنے والے اُسترا بردار نائیوں سے یہ اناڑی بہتر ہے زیرا کہ وہ ماہر نائی ہر نسل کا گلا ایک ہی مہارت سے کاٹتے ہیں اور یہ اناڑی نائی مضروب کی اگلی نسل کے آتے آتے ماہر ہو چکا ہوگا، اس کا نہیں شاید اس کی آل اولاد ہی کا بھلا ہو جائے۔

مگر ایک اور بات بھی ہے، تب تک اس "بابے" نے بھی مر جانا ہے! :)
 
جاسم محمد

محفلین
مگر ابھی بھی ایک بات تو ہے کہ ماہر گلا کاٹنے والے اُسترا بردار نائیوں سے یہ اناڑی بہتر ہے زیرا کہ وہ ماہر نائی ہر نسل کا گلا ایک ہی مہارت سے کاٹتے ہیں اور یہ اناڑی نائی مضروب کی اگلی نسل کے آتے آتے ماہر ہو چکا ہوگا، اس کا نہیں شاید اس کی آل اولاد ہی کا بھلا ہو جائے۔
خلاصہ: نائی اناڑی ضرور ہے پر نیت کا صاف ہے :)
 
جاسم محمد

محفلین
اٹھارویں ترمیم کے تحت عمران خان سندھ میں کوئی یونیورسٹی نہیں بنا سکتے: پیپلز پارٹی
کیونکہ جہالت ہے تو پیپلز پارٹی ہے
 
جاسم محمد

محفلین
ایک وقت تھا جب سب سیاستدان عیش کی زندگی جی رہے تھے ۔۔ کوئی لندن میں گھوم رہا تھا ، تو کوئی دوبئی میں جھوم رہا تھا ۔۔ کوئی کروڑوں کی گھڑیاں خرید رہا تھا ، تو کوئی لاکھوں کے کوٹ ۔۔ کوئی لمبے بوٹ پہنے سیلاب میں کھڑا تھا ۔۔
اور پھر عمران آ گیا ! اب منظر یہ ہے کوئی دل پر ہاتھ رکھے ہسپتال میں پڑا ہے ، تو کوئی گردے پر ہاتھ رکھے ۔۔ کسی کو ڈرپ لگی ہے ، تو کوئی انجکشن لگوا رہا ہے ۔۔ کوئی عدالت سے معافیاں مانگ رہا ہے ، تو کوئی نیب میں رو رہا ہے ۔۔
عمران خان نے بلا امتیاز سب کی چیخیں نکال دی ہیں۔
 
فرحت کیانی

سیاستدان تو دو چار ہی ہیں جو دل یا گردوں کو پکڑے رو رہے ہیں۔ یہ عوام ہیں جن کی چیخیں ہی نہیں جانیں بھی نکل رہی ہیں۔ خدا کا خوف بھی نہیں ہے ان لوگوں کو۔ دوائیوں کی قیمتوں میں دوہرا تہرا اضافہ۔ سرکاری ہسپتال جہاں علاج و دوائی مفت یا نہ ہونے کے برابر فیس پر ہوتی تھی وہاں بھی فیسیں۔
پستی عوام ہی ہے، خواص ہمیشہ خواص ہی رہتے ہیں۔
 
میرا ایک کزن امریکی شہری ہے، دو فرانس، ایک سپین اور ایک اٹلی کا رہائشی ہے۔ بچے کھچے خلیج میں تیل بیچتے ہیں۔ میری کم از کم سنئیر وزیر کی پوسٹ تو بنتی ہے۔

سب اپنی اپنی کوالیفیکشن چیک کریں اور عہدے مانگیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top