سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسم محمد

محفلین
56664668_377076569566345_6517211403906973696_o.jpg
 

فلسفی

محفلین
جب راجہ پورس کو سکندرِ اعظم کے سامنے پیش کیا گیا تو سکندر اعظم نے شاہانہ انداز میں پوچھا "بتاؤ تمہارے ساتھ کیا سلوک کیا جائے" ؟؟ پورس کا جواب تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا گیا۔۔ وہ بولا "جو لاہور ہائیکورٹ چوروں کیساتھ کرتی ہے" ۔۔ اِس پر سکندر اعظم بولا "اینوں چٙھڈ دیو"
 

جاسم محمد

محفلین
عمران خان وہ ڈاکٹر ہے جو انجیکشن‏ نوازشریف اور زرداری کو لگاتا ہے
اور چیخیں مولانا فضل الرحمان کی نکلتی ہیں
 
قوم کو تحریک انصاف کا "حلال" قرضہ مبارک ہو! :)

کسی زمیندار کی بھینس نے دودھ دینا بند کر دیا، زمیندار بڑا پریشان ہوا، اسے ڈاکٹر کے پاس لے کر گیا، ڈاکٹر نے ٹیکے لگائے لیکن کوئی فرق نہ پڑا، پھر وہ بھینس کو شاہ جی کے پاس لے گیا، شاہ جی نے دم کیا، پھونک ماری۔ لیکن وہ بھی بے سود رہی ، بھینس کو کوئی فرق نہ پڑا ۔ اس کے بعد وہ بھینس کو کسی سیانے کے پاس لے گیا، سیانے نے دیسی ٹوٹکے لگائے لیکن وہ بھی بیکار ثابت ہوئے۔

آخر زمیندار نے سوچا کہ شاید اس کا کھانا بڑھانے سے مسئلہ ٹھیک ہو جائے۔ تو اس نے بھینس کو خوب کھل بنولہ کھلایا، پٹھے کھلائے، کسی چیز کی کسر نہ چھوڑی لیکن بھینس نے دودھ دینا شروع نہ کیا۔ لاچار ہو کر وہ اسے قصائی کے پاس لے کر جانے لگا کہ یہ اب کسی کام کی نہیں تو چلو ذبح ہی کروا لوں۔

راستے میں اسے ایک سائیں ملا۔ سائیں بولا، پریشان لگتے ہو۔
زمیندار نے اپنی پریشانی بیان کی۔
سائیں نے کہا
"تم کٹا کہاں باندھتے ہو؟"،
زمیندار بولا۔ بھینس کی کھُرلی کے پاس۔
سائیں نے پوچھا، "کٹے کی رسی کتنی لمبی ہے؟"
زمیندار بولا۔ "کافی لمبی ہے"
سائیں نے اونچا قہقہہ لگایا اور بولا۔ "سارا دودھ تو کٹا ’چُنگ‘ جاتا ہے۔
تمھیں کیا ملے گا، کٹے کو بھینس سے دور باندھو"۔
۔۔۔
قومی اسمبلی اور سینٹ کی 50 کمیٹیاں ہیں اور ہر کمیٹی کا ایک چیئرمین ہے۔ ہر چیئرمین کے ذاتی دفتر کی تیاری پر 1994 میں دو دو کڑور روپے خرچ ہوئے تھے۔ہر چیئرمین ستر ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لیتا ہے۔ اسے گریڈ 17 کا ایک سیکرٹری،گریڈ 15 کا ایک سٹینو،ایک نائب قاصد، 1300cc کی گاڑی، 600 لیٹر پٹرول ماہانہ، ایک رہائش۔ رہائش کے اخراجات بل وغیرہ اس کے علاوہ ملتے ہیں۔ اس کے علاوہ اجلاسوں پر لگنے والے پیسے، دوسرے شہروں میں آنے جانے کے لئیے فری جہاز کے ٹکٹ۔ ایک اندازے کے مطابق یہ کمیٹیاں اب تک کھربوں روپوں کا دودھ ’ چُنگ‘ چُکی ہیں۔ اگر ان کٹوں کی رسی کو کم نہ کیا گیا تو یہ اجلاس اسی طرح جاری رہیں گے، اور یہ کٹے ایسے ہی کھربوں روپوں کا دودھ چُنگتے‘ رہیں گے۔ ایک اورکٹا بلکہ چوٹا بلکہ سانڈ بھی نزدیک ہی پنڈی میں انگریز دور سے بندھا پڑا تھا ، اسے بھینس دور لگی تو بجائے بھینس کے پاس جانے کے، بھینس کو ہی پاس باندھ لیا۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top