سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جان

محفلین
جن کا خیال ہے کہ عاطف میاں پاکستان کے لیے کچھ اچھا کرتے وہ عوام کو سبز باغ دکھاتے ہیں۔۔۔
قادیانی اور اسلام و پاکستان کے حق میں۔۔۔
ایں خیال است و محال است و جنوں!!!
محض قیاس آرائیاں۔۔۔! فلٹر در فلٹر در فلٹر لگانے سے ٹیلنٹ نکل جاتا ہے اور کچرا رہ جاتا ہے! کبھی مذہبی فلٹر، کبھی لسانی، کبھی علاقائی اور کبھی "ایجنٹ" فلٹر! انسان کی نیت "مسلمان" نہیں، "ربِ کریم" جانتا ہے۔ لہذا اگر مسلمان یورپ میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں تو کافر یہاں کیوں نہیں؟ وہاں ایسا کوئی فلٹر نہ ہے، یہاں اتنے فلٹر کس لیے؟ تعلیمی قابلیت کا مذہب سے تعلق؟ ایک شخص اگر کام اچھا کرنا جانتا ہے تو ہم اسے کام اس لیے نہیں کرنے دیتے کہ یہ مسلمان نہیں تو "یقیناً اسلام دشمن ہو گا" (قیاس آرائی)۔ نیوزی لینڈ میں مسلمانوں پر حملہ کے بعد ان کی وزیراعظم نے کس قدر سنجیدگی اور مسلم قربت کا مظاہرہ کیا ہے، یہاں اقلیت کے ساتھ ایسا کیوں نہیں؟ یہاں چھوٹی چھوٹی باتوں پہ قیاس آرائیاں کر کے ایمان کیوں خطرے میں پڑ جاتا ہے؟ وہاں پارلیمنٹ میں قران پاک کی تلاوت سے ان کا مذہب خطرے میں نہیں پڑتا، وہاں سرکاری ریڈیو پہ اذان سے حکومتِ وقت پہ کفر کے فتوے نہیں لگتے! مگر یہاں فوراً کافر کا نام سن کر "ایمان کا خطرہ" ایکٹیویٹ ہو جاتا ہے۔ وہاں کٹر مسلمان بھی یہودیوں کے نیچے کام کرتے ہیں یہاں آ کر کیوں طبیعت بگڑنے لگتی ہے؟ اس کا سادہ سا مطلب ہے کہ یا ہمارا ایمان انتہائی کمزور ہے یا بنیادی طور پر ہم منافق ہیں! لہذا ہمیں کفر کے فتووں اور قیاس آرائیوں پہ طرح طرح کے جواز پیش کرنے کی بجائے خود کو ٹھیک کرنے کی اشد ضرورت ہے ورنہ یہ فتووں کی برسات تاقیامت جاری رہے گی اور مسلمان یونہی ذلیل ہوتے رہیں گے کیونکہ نظام فتووں اور باتوں سے نہیں حقیقی معنوں میں مثبت سمت میں کام کرنے سے (اور اللہ سے فضل کی امید رکھنے سے) ٹھیک ہوتے ہیں!
 

جاسمن

لائبریرین

جان

محفلین
معیشت کا تیل تو نکل گیا ہے اب نجانے پاکستان سے تیل کب نکلے گا!
 
آخری تدوین:

جان

محفلین
جتنی وکٹیں گرتیں ہیں گر جائیں
جب تک کپتان کریز پر موجود ہے میں
اسٹیڈیم میں بیٹھا رھونگا.
انشاءاللّٰه
دس وکٹیں گر جانے کے بعد بھی؟ خان اکیلا اس صورت میں کیا کرے گا؟ دوسرے اینڈ پہ ایمپائر کو کھڑا کر دے گا؟
 

فرقان احمد

محفلین
گھبرانے والے کوئی بات نہیں ہے۔ عمران خان نے ۱۹۹۲ کا ورلڈ کپ بھی اسی طرح جیتا تھا:
پوری ٹیم اچھا کھیلی تھی تو ہم فائنل میچ جیتے تھے۔ ذرا گروپ میچز میں ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیں؛ اتفاق سے ان میچز میں بھی کپتان خان صاحب ہی ہوا کرتے تھے۔ تاہم، ہم ان سے فتح کا کریڈٹ نہیں لے سکتے۔ فائنل میچ میں بلے بازی کے میدان میں ان کی کارکردگی بہت اچھی رہی تھی۔
 

جاسم محمد

محفلین
11 استمبر 2018:
وفاقی حکومت کا وزارت سیفران ختم کرنے کا فیصلہ
18اپریل 2019:
57106736_2211860682224292_8550207639160619008_n.jpg
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top