سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرقان احمد

محفلین
پلی بارگننگ اخلاقا یا قانونا جرم نہیں ہے۔ پوری دنیا میں مالیاتی کیسز تیزی سے حل کرنے کیلئے اسے استعمال کیا جاتا ہے۔
اخلاقیات کی تعریف اپنی اپنی ہے ۔۔۔! آپ کے ہاں شاید یہ عین اخلاقی فریضہ ہو گا ۔۔۔!
 
فرقان احمد

محفلین
D46f0elWkAADaMm.jpg:large

:LOL::LOL::LOL:
میرِ کارواں کی حالت دیکھا چاہیے ہے ۔۔۔! کوئی ان کو کنٹینر سے اتار کر ملک و قوم پر احسان فرمائے ۔۔۔! :) کیا ہماری نام نہاد سیاسی قیادت کا تاریخی حوالے سے ٹھکانہ ردی کی ٹوکری ہی ہو گا ۔۔۔! کیا معیار ہے، محترم عمران خان نیازی آکسفورڈوی صاحب کا ۔۔۔! :) دعا ہے کہ یہ بھی محض زبان کی لغزش ہی ہو ۔۔۔! بلاول بھٹو صاحب کو بھی چاہیے کہ اسمبلی میں انگریزی میں تقریر نہ فرمایا کریں۔ خان صاحب اندر ہی اندر ان سے متاثر ہوئے بیٹھے ہیں ۔۔۔! وگرنہ قبلہ خان صاحب کے سامنے بلاول کی کیا سیاسی و علمی حیثیت ہے! شہباز ممولے سے گھبرانے لگ جائے تو داد ممولے کو دی جانی چاہیے ۔۔۔!
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
خان صاحب کی سطحی باتیں پڑھ کر، سُن کر، سو بار شکر ادا کرنے کو جی چاہتا ہے کہ ان کو ووٹ دینے کی غلطی کا ارتکاب نہ کیا۔ :) موجودہ سیاسی منظرنامے پر نگاہ ڈالی جائے تو جی چاہتا ہے کہ اپنا ووٹ امبر شہزادہ جی کے نام کر دیا جاوے ۔۔۔! :)
 
ع عائشہ

محفلین

جاسم محمد

یہ سطحی باتیں نہیں ہیں۔ سطحی باتیں نواز شریف اور زرداری کیا کرتے تھے۔ یعنی عوام کے سامنے ایک دوسرے کی مخالفت۔ اور پس پردہ بھائی بھائی۔
عمران خان نے اپنی سیاسی جماعت ہی اس مقصد کے تحت بنائی تھی تاکہ قوم کو ان دو بڑے اورکرپٹ ترین سیاسی خاندانوں سے چھٹکارا دلایا جا سکے۔
عمران خان کے اس نظریہ پر ملک کی عدالتیں، بیروکریٹس اور اسٹیبلشمنٹ ساتھ نہ بھی دے، وہ تب بھی تن تنہا اپنے مقصد کیلئے جدو جہد کرتے رہیں گے۔ کیونکہ یہ قوم کے مستقبل کا سوال ہے۔ جمہوی نظام کی آڑ میں موروثی سیاست کے کلچر کو فروغ دینے سے قومیں ترقی نہیں کیا کرتی۔
DIfw4FVXgAAnaWI.jpg
 
فرقان احمد

محفلین
یہ سطحی باتیں نہیں ہیں۔ سطحی باتیں نواز شریف اور زرداری کیا کرتے تھے۔ یعنی عوام کے سامنے ایک دوسرے کی مخالفت۔ اور پس پردہ بھائی بھائی۔
عمران خان نے اپنی سیاسی جماعت ہی اس مقصد کے تحت بنائی تھی تاکہ قوم کو ان دو بڑے اورکرپٹ ترین سیاسی خاندانوں سے چھٹکارا دلایا جا سکے۔
عمران خان کے اس نظریہ پر ملک کی عدالتیں، بیروکریٹس اور اسٹیبلشمنٹ ساتھ نہ بھی دے، وہ تب بھی تن تنہا اپنے مقصد کیلئے جدو جہد کرتے رہیں گے۔ کیونکہ یہ قوم کے مستقبل کا سوال ہے۔ جمہوریت کی آڑ میں موروثی سیاست کے کلچر کو فروغ دینے سے قومیں ترقی نہیں کرتی۔
DIfw4FVXgAAnaWI.jpg
علیمہ خانم زندہ باد !
 
فرقان احمد

محفلین
سب ایک کشتی میں سوار ہیں؛ ریکوری کا موضوع الگ ہے ۔۔۔! :) خان صاحب کو ہم سچ مچ تب بڑا رہنما تسلیم کر لیتے، اگر وہ اپنی ہمشیرہ کا کیس خود نیب کو بھجوا دیتے ۔۔۔! اس کی وجہ یہ ہے کہ محترمہ علیمہ خانم صاحب شوکت خانم ہسپتال اوغالباً نمل کالج میانوالی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہونے کے علاوہ خان صاحب کی آفشور کمپنی کے معاملات کو بھی دیکھتی رہی ہیں۔۔۔! بھیا کوتوال لگ گئے، سو، اب انہیں خطرہ کاہے کو محسوس ہوتا ۔۔۔!
 
جاسم محمد

محفلین
خان صاحب کو ہم سچ مچ تب بڑا رہنما تسلیم کر لیتے، اگر وہ اپنی ہمشیرہ کا کیس خود نیب کو بھجوا دیتے ۔۔۔!
خان صاحب وزیر اعظم ہیں۔ خدا کے برگزیدہ بندے نہیں :)
خیر فکر نہ کریں سب یہیں ہیں۔ جب ماضی کی حکومتیں عمران خان یا ان کے اہل و عیال کے خلاف ایڑی چوٹی کا زور لگا کر بھی کرپشن کا ایک کیس نیب نہ بھجوا سکیں تو آئندہ کیا تیر مار لیں گی :)
 
جب تک اقتدار سلامت ہے، چیری بلاسم کی ڈبیا جیب میں ہے، تب تک بے فکر رہیے۔ :)
 
‏2018 جیسے انتخابات نا پہلے کبھی پاکستان میں ہوئے اور نا شاید آئندہ کبھی ہوں گے۔ ووٹ شیر کو ملے،حکومت بلے نے بنائی اور وزارتیں تیر اور سائیکل کو ملیں۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
‏2018 جیسے انتخابات نا پہلے کبھی پاکستان میں ہوئے اور نا شاید آئندہ کبھی ہوں گے۔ ووٹ شیر کو ملے،حکومت بلے نے بنائی اور وزارتیں تیر اور سائیکل کو ملیں۔ :)
اتنا تو آپ بھی جانتے ہیں کہ حکومت بنانے کیلیے ووٹوں کی نہیں لوٹوں اور نوٹوں کی ضرورت ہوتی ہے :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top