مغربی ممالک میں کوئی کسی کی زمین پر قبضہ کیوں نہیں کرتا؟
دیکھیں جی وہاں قانون کی حکمرانی ہے۔
مغربی ممالک میں لوگ بھوکے کیوں نہیں سوتے؟
وہ دراصل وہاں کی حکومت کے پاس پیسے بہت ہیں۔
مغربی ممالک میں پولیس کا رویہ ہمدردانہ اور دوستانہ کیوں ہے؟
وہ دراصل وہاں کی پولیس میں پڑھے لکھے لوگ ہوتے ہیں۔
مغربی ممالک میں سرکاری سکولوں میں تعلیم مفت اور ان کا سٹینڈرڈ اتنا اونچا کیوں ہوتا ہے؟
وہ جی وہاں کے ٹیچرز اچھے ہوتے ہیں۔
مغربی ممالک میں ہر اشارے پر پولیس والا نہیں ہوتا، پھر بھی وہاں کی ٹریفک اتنی مہذب کیوں ہوتی ہے؟
وہ جی دراصل وہاں لوگوں کو شعور بہت ہے۔
مغربی ممالک میں ہر روز صبح خاکروب سڑکوں پر جھاڑو نہیں دیتے، پھر بھی ہر وقت صفائی کیوں رہتی ہے؟
وہ جی دراصل وہاں کی عوام صفائی پسند ہے۔
مغربی ممالک ہر لحاظ سے ہم مسلمانوں سے بہتر کیوں ہیں؟
وہ جی دراصل انہوں نے اسلام کے اصول اپنا لئے، اس لئے کامیاب ہوگئے۔
تو پھر تم لوگ اسلام کے وہی اصول کیوں نہیں اپنا لیتے؟
وہ ۔ ۔ ۔ دراصل ۔ ۔ ۔ لیکن ۔ ۔ ۔ اصل میں ۔ ۔ ۔ (پھر مکمل خاموشی)
(منقول)