سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
پھر تو ٹرین فقط روزِ روشن اور مطلعٔ تاباں کے دورانیے میں ہی چل پائے گی۔
مشکل ہے۔ اس سے سورج کا کافی زیاں ہو گا۔
جی جی۔ اس سے سورج کا پیٹرول یا سی این جی زیادہ استعمال ہو گا۔

جنوبی پنجاب کے سورج کی تپش سے بجلی پیدا کر کے لاہور کی میٹرو ٹرین کو چلایا جا رہا ہے جیسا بیان بھی واٹس ایپ پر موصول ہو سکتا ہے۔
 
شاہد شاہ

محفلین
انجینئر عظمیٰ:
30264572_1679371658817585_4578467572182458310_n.jpg
 
یاز

محفلین
جنوبی پنجاب کے سورج کی تپش سے بجلی پیدا کر کے لاہور کی میٹرو ٹرین کو چلایا جا رہا ہے جیسا بیان بھی واٹس ایپ پر موصول ہو سکتا ہے۔
جیسے اسد عمر نے ایک بار فرمایا تھا کہ ملک میں پہلے ہی بجلی کی کمی ہے، اوپر سے حکومت ہائبرڈ گاڑیاں منگوا رہی ہے۔
 
شاہد شاہ

محفلین
تحریک انصاف کے دھوبی گھاٹ میں ایک اور نون لیگی رمیش کمار کی شمولیت۔ عموماً فصلی بٹیرے شامل ہوتے ہیں البتہ یہ تو طوطے مینا لگتے ہیں۔ اتنی لمبی پریس کانفرس تو عمران خان اور فواد چوہدری بھی نہیں کرتا۔
 
بے چارہ۔ اب اس کی کسی جلسے میں تقریر نہیں رکھی جائے گی۔ پہلے ہی شاہ محمود قریشی کافی وقت لے لیتا ہے۔ اس نے بھی کی، تو خان صاحب سوتی ہوئی قوم سے ہی خطاب فرمائیں گے۔
 
تحریک انصاف کے دھوبی گھاٹ میں ایک اور نون لیگی رمیش کمار کی شمولیت۔ عموماً فصلی بٹیرے شامل ہوتے ہیں البتہ یہ تو طوطے مینا لگتے ہیں۔ اتنی لمبی پریس کانفرس تو عمران خان اور فواد چوہدری بھی نہیں کرتا۔
پانچ سال اقتدار کے مزے لینے کے بعد خیال آیا کہ انهیں تو نواز شریف سے سچا پیار ہی نہیں مل سکا. امید ہے خان صاحب اس کمی کو دور فرمائیں گے.
 
یاز

محفلین
تحریک انصاف کے دھوبی گھاٹ میں ایک اور نون لیگی رمیش کمار کی شمولیت۔ عموماً فصلی بٹیرے شامل ہوتے ہیں البتہ یہ تو طوطے مینا لگتے ہیں۔ اتنی لمبی پریس کانفرس تو عمران خان اور فواد چوہدری بھی نہیں کرتا۔
بپتسمہ ہو گئی یعنی کہ۔
 
شاہد شاہ

محفلین
اگر حکمران نا اہل ہو تو عدالت عظمی اسے ہٹا سکتی ہے۔ اگر جج نااہل ہو جائے تو کیا وزارت عظمی اسے ہٹا نہیں سکتی؟ بجائے بابا رحمتے پر طنز و ہنسی کرنے کہ حکومت اسکو برطرف کیوں نہیں کرتی؟
ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ کے جج کو ہٹانے کے لئے سپریم جوڈیشل کونسل کا ادارہ ہے اسی سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ آئین میں ترمیم کرکے طریقہ کار بدل دیں تو یہ الگ بات ہے۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
اگر حکمران نا اہل ہو تو عدالت عظمی اسے ہٹا سکتی ہے۔ اگر جج نااہل ہو جائے تو کیا وزارت عظمی اسے ہٹا نہیں سکتی؟ بجائے بابا رحمتے پر طنز و ہنسی کرنے کہ حکومت اسکو برطرف کیوں نہیں کرتی؟
جج کو نہیں ہٹایا جا سکتا۔ جج کو صرف جج ہی ہٹا سکتے ہیں سپریم جوڈیشل کونسل کے ذریعے۔ اور آج تک یہ کونسل کسی ریفرنس پہ شاید ہی فیصلہ دے پائی ہو۔ یعنی کہ جج کو نہیں ہٹایا جا سکتا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top