سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
برنس روڈ کا حال تو بہت برا ہے۔ جب سے سندھ حکومت نے بعد مغرب اس روڈ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کیا ہے۔جب سے اس علاقے کے مقیم رُل گئے ہیں۔
وہ اپنی کار اندر نہیں لے جاسکتے۔ ایمبولینس اندر نہیں جاسکتی۔ رات بھر شراب کی محفلیں بیچ روڈ پر چلتی ہیں۔
وہاں کے جس رہائشی سے پوچھو یہی رونا روتا نظر آتا ہے۔
بس سندھ حکومت کو حرام کھلاؤ اور جو چاہے کرو۔
 
محمد وارث

لائبریرین
مبارک ہو جاسم صاحب، مریم نواز شریف نے آپ کی حکومت کو "حکومت" بھی مان لیا، "سیاسی" بھی مان لیا، اور پانچ سال پورے کرنے کی گارنٹی بھی دے دی، اللہ اللہ!

سیاسی حکومت 5 سال پورے کرے، گرانا 2؍ منٹ کا کام، مریم نواز

اور اس پر پی ٹی آئی تو کیا جواب دیتی، پی پی نے بہرحال دے دیا!

ن لیگ بتائے پانچ سال پورے کرانے کی گارنٹی کس نے کس کو دی؟ چوہدری منظور، مریم نواز کے انٹرویو پر ردعمل
 
جاسم محمد

محفلین

ڈیل تو ہوئی ہے۔ ایسے ہی نہیں جنرل باجوہ پر سب جمہوری انقلابیوں کو پیار آرہا :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top