مبارکباد سید لبید غزنوی بھائی کی شادی خانہ آبادی

شادی کے شروع کے دنوں میں انسان کے جذبات ایسے ہی ہوتے ہیں۔ کچھ عرصے بعد کچھ اور خیالات آنا شروع ہوتے ہیں۔:p
لیکن میری دعا ہے کہ رب کریم وساوس سے محفوظ رکھے ۔ :)
اللہ کے کرم سے اور آپکی دعاؤں سے رب کریم محفوظ مامون رکھے گا ۔۔۔ان شاء اللہ
 
بہت بہت مبارک ہو شاہ صاحب
اللہ سے دعا ہے کہ آپ کے لیے یہ زندگی کا نیا سفر خوشیوں بھرا ہو،
شاہ صاحب کیا آپ کی جیون ساتھی وہی خاتون ہیں جو کچھ عرصہ قبل محفل میں آئی تھی
امید ہے میری بات کا برا نہیں مانا ہو گا
ہمیشہ خوش رہیں مسکراتے رہیں آباد رہیں
میں نے اس بات کا برا مانا ہے مگر میں آپ سے کچھ نہیں کہتا آپ ہماری بہت پیاری بہنا ہیں ۔۔۔
پیاری بہنا یہ وہ نہیں ہیں ۔
دعاؤں کے لیے میں بہت مشکور ہوں ۔۔۔اور آپ کے لیے بھی اللہ تعالیٰ سے خوشیوں کا طالب ہوں ۔۔۔خوش رہیں میری بہنا۔۔۔
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
وہی جس کی خواہش میں 15 برس گزار دیے ۔۔۔وہاں مانگی دعا کی وجہ سے وہیں قبولیت۔۔
تفصیل سے بتائیں۔۔۔
مثلاً چچا نے ہاتھ پکڑ لیا۔۔۔
کہ اے شہزادۂ عالم ۔۔۔
تیرے جیسا خوبرو بانکا نوجوان اگر میرے فرزندی میں آجاوے تو۔۔۔
دیدوں کے پانی میں ٹھنڈک اور کلیجے میں شادمانی در آوے۔۔۔
وغیرہ وغیرہ۔۔۔
پوری تفصیل درکار ہے!!!
 
تفصیل سے بتائیں۔۔۔
مثلاً چچا نے ہاتھ پکڑ لیا۔۔۔
کہ اے شہزادۂ عالم ۔۔۔
تیرے جیسا خوبرو بانکا نوجوان اگر میرے فرزندی میں آجاوے تو۔۔۔
دیدوں کے پانی میں ٹھنڈک اور کلیجے میں شادمانی در آوے۔۔۔
وغیرہ وغیرہ۔۔۔
پوری تفصیل درکار ہے!!!
تسی چاہندے کی ہو؟
 
تفصیل سے بتائیں۔۔۔
مثلاً چچا نے ہاتھ پکڑ لیا۔۔۔
کہ اے شہزادۂ عالم ۔۔۔
تیرے جیسا خوبرو بانکا نوجوان اگر میرے فرزندی میں آجاوے تو۔۔۔
دیدوں کے پانی میں ٹھنڈک اور کلیجے میں شادمانی در آوے۔۔۔
وغیرہ وغیرہ۔۔۔
پوری تفصیل درکار ہے!!!
عمرااااااان بھیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کچھ راز بھی رہنے دیں۔۔
 
آخری تدوین:
عممممممممارن بھیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کچھ راز بھی رہنے دیں۔۔
ہم صرف نکاح ہونے تک کی کارروائی کی تفصیل چاہتے ہیں۔۔۔
باقی بے شک صیغۂ راز میں رہنے دیں!!!

سید لبید غزنوی
اپنے پچھلے مراسلے میں ذرا ہمارے نام کی تدوین کرلیں!!!
غزنوی بھائی عمران صاحب صرف یہ جاننا چاہتے ہیں کہ یہ سب اچانک کیسے ہوگیا؟ یعنی اچانک کیسے پروگرام نکاح کا بن گیا؟
 
ہم صرف نکاح ہونے تک کی کارروائی کی تفصیل چاہتے ہیں۔۔۔
باقی بے شک صیغۂ راز میں رہنے دیں!!!
عمران بھائی جان لگتا ہے آپ کو زیادہ تجسس ہے آپ میرا واٹس ایپ نمبر لے لیں میں آپ کو سب کچھ بتا ئے دوں گا۔۔۔
سید لبید غزنوی
اپنے پچھلے مراسلے میں ذرا ہمارے نام کی تدوین کرلیں!!!
جی معذرت چاہتاہے ۔۔۔میں نے تدوین کر دی ہے ۔۔۔خوش رہیں۔۔
 
غزنوی بھائی عمران صاحب صرف یہ جاننا چاہتے ہیں کہ یہ سب اچانک کیسے ہوگیا؟ یعنی اچانک کیسے پروگرام نکاح کا بن گیا؟
بھیا ۔۔۔بہت دیر سے یہ چل رہاتھا کم سے کم 7 بار تو دشمنوں اور حاسدوں نے ٹانگیں اڑائی ہیں اور ہوتا کام بگاڑا ہے میں تو صبر ہی کرتا تھا اور خیال کرتا تھا شاید اسی میں اللہ کی طرف سے کوئی بہتری ہے ۔۔۔
اس بار بہت مشکل سے پھوپھیوں اور چچاؤں کو منایا یہ میں ہی جانتا ہوں یا اللہ جانتاہے کہ کیا کیا جتن کر نے پڑے ہیں ایک ایک کے پاس جا کرکے ۔پھوپھیاں تو اللہ میاں دے تو پھر ان کو تھوڑی سی سمجھ بوجھ بھی دے ۔۔خیر اللہ نے کرم کیا 2 ، 3 متوقع جھڑپوں کے عین وقت بندہ عاجز کو موقعہ پر پہنچایا اور سمجھا بجھا کر صلح صفائی کروا کر ٹھنڈا کیا ۔۔اور تاریخ تو ڈالی نہیں بس دو دن میں یہ سب ہوا ۔یہ تو اللہ کی رحمت ہے کہ دو دن میں اتنے بکھیڑے بھی سمیٹے اور پھر سب کچھ آرام سے ہو گیا ۔۔۔دو خاندانوں میں اللہ نے اس رشتے کی وجہ سے محبت و مودت پیدا کر دی ۔۔۔دعا کریں کہ یہ خوشیاں ہمیشہ رہیں۔۔
 
بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ ڈھیروں خوشیاں عطا فرمائے۔ آمین!
دل چاہتاہے سب سے زیادہ شکریہ آپ کا ادا کروں دعا مختصر سہی مگر جس احساس سے یہ دل سے نکلی ہے میرے لیے وہ بہت بڑی بات ہے ۔۔اللہ میاں آپ کو بہت بہت خوشیاں دے عزت دے راحت دے سکوں دے دونوں جہانوں میں کامیابی دے آمین
 
Top