سینئرز کے لئے کچھ الفاظ

محمد بلال اعظم

لائبریرین
مجھے آج ہی سینئرز کے لئے ایک تقریر چاہیے اردو میں۔ مکمل تقریر نہ سہی بس کچھ دس پندرہ جملے ہی ہوں۔ ذرا گاڑھی اردو میں ہو تو زیادہ اچھا ہے۔
میں خود لکھ لیتا لیکن وقت کی بہت کمی ہے، دیگر کام بھی ابھی رکے ہوئے ہیں۔ اس لئے جلد از جلد مدد چاہیے۔ کیونکہ اسے تیار بھی کرنا ہے۔

محمداحمد بھائی
نیرنگ خیال بھائی
مہدی نقوی حجاز بھائی
عائشہ عزیز آپی
ناعمہ عزیز آپی
سید ذیشان بھائی
نیلم آپی
قیصرانی انکل
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
تمام اردو دان اور خطیب تشریف لے آئیں۔۔۔۔
میاں ہم کو کاہے کو منسلک کر دیا۔۔۔۔ جلدی ہے تو کسی اور کو کہو۔۔۔
ہاں اگلے سال جونئیرز کے لیے تقریر چاہیے تو ابھی بتا دو۔۔۔۔ لکھے دیتے ہیں۔۔۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
مجھے آج ہی سینئرز کے لئے ایک تقریر چاہیے اردو میں۔ مکمل تقریر نہ سہی بس کچھ دس پندرہ جملے ہی ہوں۔ ذرا گاڑھی اردو میں ہو تو زیادہ اچھا ہے۔
میں خود لکھ لیتا لیکن وقت کی بہت کمی ہے، دیگر کام بھی ابھی رکے ہوئے ہیں۔ اس لئے جلد از جلد مدد چاہیے۔ کیونکہ اسے تیار بھی کرنا ہے۔

محمداحمد بھائی
نیرنگ خیال بھائی
مہدی نقوی حجاز بھائی
عائشہ عزیز آپی
ناعمہ عزیز آپی
سید ذیشان بھائی
نیلم آپی
قیصرانی انکل
اگر تو ریکارڈ لگوانا اور بجوانا ہے تو فاتح بھائی کو دعوت ہے۔ اگر صرف "بستی" کرنی ہے تو پھر برادرم مہدی نقوی حجاز بھی بہت اچھے رہیں گے :)
 
محمداحمد

لائبریرین
تمام اردو دان اور خطیب تشریف لے آئیں۔۔۔ ۔
میاں ہم کو کاہے کو منسلک کر دیا۔۔۔ ۔ جلدی ہے تو کسی اور کو کہو۔۔۔
ہاں اگلے سال جونئیرز کے لیے تقریر چاہیے تو ابھی بتا دو۔۔۔ ۔ لکھے دیتے ہیں۔۔۔ :)

شاید اس لئے کہ بلال بھائی کو گاڑھی اردو چاہیے۔

بلال! مغل بھائی کو ٹیگ کرنا تھا نا گاڑھی اردو کے لئے۔ :)
 
اردو دان کو بلانا تھا اسی لئے آپ ذہن میں آئے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین
ویسے اس کے لئے آسان طریقہ یہ تھا کہ ایک لڑی کھولتے اور کہہ دیتے کہ "سینیرز حضرات معاشرے پر بوجھ ہیں"۔

ایک آدھ گھنٹے میں بڑا ضخیم مضمون تیار ہو جاتا۔ ;)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
شاید اس لئے کہ بلال بھائی کو گاڑھی اردو چاہیے۔

بلال! مغل بھائی کو ٹیگ کرنا تھا نا گاڑھی اردو کے لئے۔ :)
اسی لئے نین بھیا اور آپ کو ٹیگ کیا۔
مغل بھائی اور اویس سے تو فون پہ ہی رابطہ ہو سکتا ہے اور شاید ان کے لئے کچھ مشکل بھی ہو فون پہ بتانا۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
بلال شاید کافی جلدی میں تھے، اسائنمنٹ دے کر غائب ہو گئے۔ :)
جی ہاں۔ تین بجے سے 6 بجے تک کچھ لیکچرز دینے ہیں ایف ایس سی اور بی ایس سی کو اور پھر رات کو کچھ تیاری مزید کرنی ہے، کروانی ہے۔ اس لئے کچھ زیادہ ہی جلدی میں ہوں۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ویسے اس کے لئے آسان طریقہ یہ تھا کہ ایک لڑی کھولتے اور کہہ دیتے کہ "سینیرز حضرات معاشرے پر بوجھ ہیں"۔

ایک آدھ گھنٹے میں بڑا ضخیم مضمون تیار ہو جاتا۔ ;)
:biggrin::biggrin::biggrin:
احمد بھائی کچھ ہمت ماریں۔۔۔ آپ کے تو دس منٹ بھی بہت ہیں۔ پلیز۔
 
سید ذیشان

محفلین
اگر تحریر کی تقطیع کروانی ہے یا پھر اس کی ریاضی کی ماڈلنگ کروانی ہے تو میں حاضر ہوں۔ :p مضامین میں تو اردو کے پرچوں میں میرے بہت کم نمبر آتے تھے۔
 
Top