شاپنگ سینٹر میں شاپنگ کرتے ہوئے ایک شخص کی بیوی بچھڑ گئی !
شوہر ( انجان عورت سے ) :میری بیوی نہیں مل رہی ،آپ تھوڑی دیر میرے پاس رُک سکتی ہیں ؟
عورت : وہ کیوں ؟
شوہر : میں جب بھی کسی عورت سے بات کرتا ہوں میری بیوی کہیں نہ کہیں سے ضرور آجاتی ہے ۔
جب بیوی کسی بات کے جواب میں کہے کیا ؟
تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اسے آپ کی بات سمجھ نہیں آئی بلکہ اس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کو اپنی رائے بدلنے کا ایک اور موقع دے رہی ہے ۔
رات کمرے کا لاک خراب ہوگیا ،
محترمہ نے کسی لاک ماسٹرکی طرح ٹارچ مجھے پکڑائی ،
خود مکینک والی سیٹ سنبھالی اور مجھے ساتھ لیکر لاک ٹھیک کرنے لگ پڑی ،
خاصی دیر گزر گئی ،لیکن لاک تھا کہ کھلنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔
بیگم کا پارہ ساتویں آسمان کو چھونے لگا ،
منہ سے شرارے نکلنا شروع ہوگے ،
میں نے جان کی امان مانگتے ہوئے کہا : ٹارچ پکڑو میں دیکھتا ہوں ۔
تھوری کوشش کے بعد اللہ اللہ کر کے لاک کھل گیا ،
بیگم کی طرف ستائش بھری نظروں سے دیکھا ،
تو دھاڑتے ہوئے بولی : اب پتہ لگا لائٹ کیسے پکڑتے ہیں ؟
شادی ٹائم پر کر لینی چاہیے ،تاکہ مہندی ہاتھ پر ہی لگے نا کہ بالوں پر ۔
پہلی محبت اچانک ہو جاتی ہے !
دوسری محبت پہلی کو بھولنے کے لیے کی جاتی ہے !
تیسری محبت غصے میں انتقاما کی جاتی ہے !
پھر اسکے بعد بے غیرتی کی عادت ہو جاتی ہے ۔
میاں بیوی ایک ڈاکٹر کے پاس گئے ۔بیوی کو بخار تھا ڈاکٹر نے ٹمپریچر لینے کے لئے تھرمامیٹر نکالا اور بیوی کے منہ میں رکھ کر کہا: کچھ دیر منہ بند رکھیے گا
خاوند پاس کھڑا دیکھ رہا تھا ۔ وہ کچھ سوچ کر بولا:
ڈاکٹر صاحب ،یہ چیز کتنے کی آتی ہے
آؤ بیوی کی نظر سے دنیا دیکھیں !
دنیا کا سب سے پرفیکٹ آدمی اس کا باپ
دنیا کی سب سے پیاری عورت اس کی ماں
دنیا کی سب سے عقلمند عورت وہ خود
دنیا کا سب سے دکھی مظلوم شوہر اس کا بھائی
دنیا کی سب سے بڑی چڑیل اس کی بھابھی
دنیا کی سب سے خوبصورت سوچ اس کی خود کی
دنیا کا سب سے کامیاب آدمی اس کی بہن کا شوہر
دنیا کی سب سے گنوارعورت اس کی ساس
دنیا کی سب سے سکھی عورت پڑوسن
دنیا کے سب سے خوشحال لوگ اس کے میکے والے اور سہیلیاں
اور
دنیا کے سب سے رومانٹک کپل اس کی سہیلی اور سہیلی کا شوہر
دنیا کا سب سے خراب نکما خودغرض جھوٹا کنجوس اور بے کار آدمی اب کیا یہ بھی لکھنا پڑے گا کیا ۔
آج بیوی سے ڈرنے والوں کا عالمی دن ہے ، ایسے مظلوم شوہر جو آپ کے علم میں ہوں ، ان سے اظہار ہمدردی کے لئے ضرور ٹیگ کریں ، اللہ انکو ہمت حوصلہ اور صبر کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ۔
آپ یونہی مسکراتے رہیں ۔ بھیا
آج بیوی سے ڈرنے والوں کا عالمی دن ہے ، ایسے مظلوم شوہر جو آپ کے علم میں ہوں ، ان سے اظہار ہمدردی کے لئے ضرور ٹیگ کریں ، اللہ انکو ہمت حوصلہ اور صبر کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ۔
آپ یونہی مسکراتے رہیں ۔ بھیا