"شادی اور میاں بیوی پر لطیفے"
حضور کا اقبال سلامت رہے ۔"شادی اور میاں بیوی پر لطیفے"
میسج وصولی کی رسید حاصل کرنے کا طریقہ بتانے پر بہت بہت شکریہبیوی نے شوہر کو میسیج کیا !
آتے آتے ایک ڈبل روٹی، چھ انڈے اور پیمپر لیتے آیئے گا۔
سبزی والے سے ایک کلو آلو، ایک کلو ٹماٹر، آدھا کلو بھنڈی ( بھنڈی ذرا دیکھ کر لیجیے گا۔ اپنی آنکھوں کے سائز کی چندی چندی زیرے جیسی مت لیجیئے گا)۔
آدھا کلو کھیرے بھی لیجیئے گا۔ ( خبردار جو اپنی عقل کا استعمال کیا۔ پچھلی بار بھی کھیرے کی جگہ توری اٹھا لائے تھے۔ دکاندار سے پوچھ لیجیے گا)۔
پھل میں آدھا کلو انگور اور ایک درجن کیلے۔
ایک لیٹر دودھ اور آدھا پاو دہی۔
لانڈری والے سے میرا برقع جو استری کے لیے دیا ہے وہ بھی اٹھا لیجیے گا۔ بچوں کا بیگ جو موچی کو زپ لگانے دیا ہے وہ بھی لیتے آئیے گا۔ درزی سے میرا جوڑا بھی اٹھا لیجیے گا۔
اور ہاں شہلا نے آپ کو سلام کہا ہے۔
شوہر کا فورا جواب آیا : کون شہلا ؟
بیوی نے جواب لکھا :
کوئی نہیں بس چیک کرنے کے لیے لکھا تھا کہ آپ نے میسیج پڑھا کہ نہیں۔ عموما جب اتنے کام بتاتی ہوں تو آپ بہانہ کر دیتے ہیں نا کہ میسیج نہیں دیکھا تھا۔