میرا قصور کیا ہے؟؟؟
آج صبح بیگم کو اٹھایا اور اس سے پوچھا
جان! واک کیلئے میرے ساتھ چلو گی؟
بیگم نے نیم غنودگی میں جواب دیا
" کیا مطلب؟ تمھارا خیال ہے میں موٹی ہو گئی ہوں؟"
نہیں ، نہیں۔۔ واک صحت کے لئے اچھی ہے"
بیگم: اوہ۔۔۔ اس کا مطلب ہے میں بیمار ہوں
میں: قطعا نہیں۔۔ میری جان اگر تم واک پہ نہیں جانا چاہتی تو کوئی بات نہیں۔
بیگم: تو تم یہ کہنا چاہ رہے ہو کہ میں سست ہوں۔ ہیں؟
میں: بالکل نہیں ۔ میں نے ایسا کچھ نہیں کہا ۔ تم بلاوجہ الجھ رہی ہو
بیگم: واہ واہ۔۔۔ ۔۔تو گویا میں لڑاکا بیوی ہوں۔بس لڑنے کا بہانہ ڈھوندتی ہوں ۔ ہیں نا؟
میں: اچھا چھوڑو۔ بہتر یہی ہے کہ میں بھی واک پہ نہ جاؤں
بیگم: ہوں ں ں ۔۔۔ تو یوں کہو نا ۔ تم خود واک پہ جانا نہیں چاہ رہے۔ پھر مجھے کیوں الزام دے رہے ہو
میں: اچھا بابا۔ تم پھر آرام سے سوتی رہو۔ میں واک پہ جا رہا ہوں
بیگم: روہانسے انداز میں ۔ تم ہمیشہ اکیلے ہی ہر جگہ جاتے ہو۔ تم تو چاہتے ہی یہی ہو
میں: افوہ۔۔۔ میر ا تو دم گھٹنے لگا ہے صبح صبح ۔
بیمگم: دیکھا؟ میں ٹھیک کہتی ہوں ۔ تم خود غرض ہو۔ صرف اپنی فکر رہتی ہے۔ میری صحت کا تمھیں ذرا خیال نہیں
ای ای ای ای ۔۔۔۔۔۔۔ آہ ہ ہ ہ
میں ابھی تک ٹی وی روم میں بیٹھا ہوں ۔ سوچ رہا ہوں ۔ واک پہ جاؤں کہ نہ جاؤں
ویسے بائی داوے آپ بتائیے ۔۔۔ مجھ سے کیا اور کہاں غلطی ہوئی ہے؟