مخلص انسان
محفلین
شادی بجلی کے تاروں کی طرح ہوتی ہے
صحیح جوڑ جائے تو زندگی روشن
اور اگر
غلط جوڑ جائے تو زندگی بھر جھٹکے
صحیح جوڑ جائے تو زندگی روشن
اور اگر
غلط جوڑ جائے تو زندگی بھر جھٹکے
بیوی کی نیند خراب کرنے کی غلطی ہو ہےمیرا قصور کیا ہے؟؟؟
آج صبح بیگم کو اٹھایا اور اس سے پوچھا
جان! واک کیلئے میرے ساتھ چلو گی؟
بیگم نے نیم غنودگی میں جواب دیا
" کیا مطلب؟ تمھارا خیال ہے میں موٹی ہو گئی ہوں؟"
نہیں ، نہیں۔۔ واک صحت کے لئے اچھی ہے"
بیگم: اوہ۔۔۔ اس کا مطلب ہے میں بیمار ہوں
میں: قطعا نہیں۔۔ میری جان اگر تم واک پہ نہیں جانا چاہتی تو کوئی بات نہیں۔
بیگم: تو تم یہ کہنا چاہ رہے ہو کہ میں سست ہوں۔ ہیں؟
میں: بالکل نہیں ۔ میں نے ایسا کچھ نہیں کہا ۔ تم بلاوجہ الجھ رہی ہو
بیگم: واہ واہ۔۔۔ ۔۔تو گویا میں لڑاکا بیوی ہوں۔بس لڑنے کا بہانہ ڈھوندتی ہوں ۔ ہیں نا؟
میں: اچھا چھوڑو۔ بہتر یہی ہے کہ میں بھی واک پہ نہ جاؤں
بیگم: ہوں ں ں ۔۔۔ تو یوں کہو نا ۔ تم خود واک پہ جانا نہیں چاہ رہے۔ پھر مجھے کیوں الزام دے رہے ہو
میں: اچھا بابا۔ تم پھر آرام سے سوتی رہو۔ میں واک پہ جا رہا ہوں
بیگم: روہانسے انداز میں ۔ تم ہمیشہ اکیلے ہی ہر جگہ جاتے ہو۔ تم تو چاہتے ہی یہی ہو
میں: افوہ۔۔۔ میر ا تو دم گھٹنے لگا ہے صبح صبح ۔
بیمگم: دیکھا؟ میں ٹھیک کہتی ہوں ۔ تم خود غرض ہو۔ صرف اپنی فکر رہتی ہے۔ میری صحت کا تمھیں ذرا خیال نہیں
ای ای ای ای ۔۔۔۔۔۔۔ آہ ہ ہ ہ
میں ابھی تک ٹی وی روم میں بیٹھا ہوں ۔ سوچ رہا ہوں ۔ واک پہ جاؤں کہ نہ جاؤں
ویسے بائی داوے آپ بتائیے ۔۔۔ مجھ سے کیا اور کہاں غلطی ہوئی ہے؟
ایک دوست دوسرے سے - اچھی اور بری بیوی میں کیا فرق ہے؟
-دوسرا دوست “ کیا مطلب کیا بیویاں اچھی بھی ہوتی ہے
یہ بیوی واقعی بہت ٹیلنٹڈ ہوگی جو اخبار سے کاکروچ مار سکتی تھی ورنہ عام آدمی سے جھاڑو سے کم تگڑے ہتھیار سے کاکروچ نہیں مرتابیوی نے میاں سے اخبار مانگا۔
میاں:تم کس قدر بیک ورڈ ہو۔اس دور میں اخبار مانگ رہی ہو۔میرا آئی پیڈ لے لو۔
بیوی نے آئی پیڈ لے کے اس سے کاکروچ مار دیا اور میاں بے ہوش ہو گیا۔
نتیجہ: بیوی جو مانگے،فورا دے دینا چاہیے۔اپنی چالاکیاں اپنے دفتر تک محدود رکھو۔