شادی اور میاں بیوی پر لطیفے

بیوی نے اپنے خاوند سے پوچھا ،
شادی کے بعد آپ کو اپنی زندگی میں کیا تبدیلیاں محسوس ہوتی ہیں۔
خاوند : کچھ زیادہ فرق محسوس نہیں ہوتا بس ،پہلے میں من مرید تھا سب کام اپنی مرضی سے کرتا تھا اور اب زن مرید ہونے کے بعد تمہاری مرضی کا منتظر رہتا ہوں ۔ :sneaky:
 

محمد وارث

لائبریرین
بیوی نے اپنے خاوند سے پوچھا ،
شادی کے بعد آپ کو اپنی زندگی میں کیا تبدیلیاں محسوس ہوتی ہیں۔
خاوند : کچھ زیادہ فرق محسوس نہیں ہوتا بس ،پہلے میں من مرید تھا سب کام اپنی مرضی سے کرتا تھا اور اب زن مرید ہونے کے بعد تمہاری مرضی کا منتظر رہتا ہوں ۔ :sneaky:
سرِ افتخار بلند کرنے کے لیے سرِ تسلیم خم کرنا ہی پڑتا ہے قبلہ! :)
 
واقعی بیوی سر میں بیلن
مار دیتی ہے
1f645_200d_2640.png

یا لوگ ویسے ہی ہم کنواروں
کو ڈراتے ہیں ؟؟؟
ایک معصومانہ سوال ۔۔ تما م شادی شدہ لوگوں میمبران سے
محمد وارث لئیق احمد تانی
جب میں بھی آپ کی طرح کنوارا تھا تو اس طرح کا سوال ذہن میں اٹھا، اس وقت کویت میں ایک انکل بھی ہمارے روم میٹ تھے ۔ میں نے انکل سے مذاق میں پوچھا آپ کو کبھی آپ کی بیگم نے پیٹا؟ تو انکل بولے نہیں ، بس کبھی کبھی گالیاں دے لیتی تھی ۔
 
والدہ نے انتہائی پیار سے پوچھا...
بیٹی
”تم اپنی پھوپھی کے بیٹے سے شادی کیوں نہیں کرنا چاہتی
ماں وہ عجیب خیالات کا مالک ہے اس کو جنت تو دور کی بات ہے جہنم پر بھی یقین نہیں ہے
والدہ صاحبہ نے بےنیازی سے کہا
تو تم اس سے شادی کر لو چند دن میں اسے کم از کم جہنم پر تویقین آ جائے گا
1f61d.png
1f61d.png
1f61d.png
 
‏بیوی اپنے خاوند کی کم گوئی سے شاکی تھیں، ایک بار دسترخوان پر باتیں شروع کرنے کیلئے ابتداء کرنے کی کوشش میں پوچھا: یہ حضرت یوسف علیہ السلام کا کیا قصہ ہے، پوری سورت ہی نازل ہوگئی ہے اس بارے میں۔
خاوند نے کہا: گم ہوگئے تھے پھر مل گئے۔
 
آخری تدوین:
زبان کا فرق !
اگر بیوی کو ہندی میں کہا کہ وہ ہتھیارن لگ رہی ہے ،
تو شاید رات کا کھانا بھی نہ ملے ،
لیکن
اگر آپ نے اردو میں کہا کہ قاتل لگ رہی ہے
تو
شام کی چائے پکوڑوں کےساتھ ملے ۔
 
زبان کا فرق !
اگر بیوی کو ہندی میں کہا کہ وہ ہتھیارن لگ رہی ہے ،
تو شاید رات کا کھانا بھی نہ ملے ،
لیکن
اگر آپ نے اردو میں کہا کہ قاتل لگ رہی ہے
تو
شام کی چائے پکوڑوں کےساتھ ملے ۔
انجانا بھیا ناقص املا کی نشاندہی تو کریں۔
 
داماد سسر سے : ابا جی ، آپ کی بیٹی نے ناک میں دم کر رکھا ہے...
سسر : بیٹا میرے بارے میں سوچ ، میرے پاس تو اس کی بھی ماں ہے !!
کیوں کے سسر بھی کبھی جوائی تھا
 
جی جان سے بیوی کی جو خدمت نہیں کرتا
دنیا میں کوئی اس کی بھی عزت نہیں کرتا

شوہر وہی اچھا ہے زمانے کی نظر میں
جو ظلم تو سہتا ہے بغاوت نہیں کرتا
 
Top