شادی اور میاں بیوی پر لطیفے

عرفان سعید

محفلین
شادی اور سگرٹ نوشی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ دونوں کو اپنی خواہش سے شروع کیا جاتا ہے اور مجبوری میں جاری رکھا جاتا ہے۔
 

م حمزہ

محفلین
صرف ایک بیوہ ہی سو فیصد یقین سے بتا سکتی ہے کہ اس وقت اس کا شوہر کہاں ہے۔

بالکل بھی اتفاق نہیں ۔ پر مزاح ضرور۔۔۔ضرور۔۔۔
سو فیصد یقین حاصل کرنے کے لئے اس بیوہ کو دونوں Hs کا چکر لگانا پڑے گا۔ پھر سوال یہ ہے کہ وہ واپس کیسے آےگی ؟کیونکہ اسکا شوہر اسکو واپس نہیں آنے دیگا۔
 

عرفان سعید

محفلین
میاں بیوی عید کی نماز پڑھ کر نکلے
بیوی (شوہر سے): اس بار عید پر کیا تحفہ دے رہے ہیں؟
شوہر (سڑک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے): یہ سرخ رنگ کی نئی گاڑی دیکھ رہی ہو؟
بیوی: واؤ۔۔۔۔۔۔۔۔زبردست!
شوہر: تمہارے لیے بالکل اسی رنگ کا ہیئر کلِپ لایا ہوں۔
 
میاں بیوی عید کی نماز پڑھ کر نکلے
بیوی (شوہر سے): اس بار عید پر کیا تحفہ دے رہے ہیں؟
شوہر (سڑک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے): یہ سرخ رنگ کی نئی گاڑی دیکھ رہی ہو؟
بیوی: واؤ۔۔۔۔۔۔۔۔زبردست!
شوۃر: تمہارے لیے بالکل اسی رنگ کا ہیئر کلِپ لایا ہوں۔
کچھ گھنٹے بعد۔
شوہر: بیگم میں کہاں ہوں؟
بیوی: سرخ رنگ کے کراس والی بلڈنگ میں۔
 

عرفان سعید

محفلین
عشق میٹھے نیند میں سہانے خواب کی طرح ہوتا ہے۔ شادی اس میٹھی نیند سے جگانے والا، سر پر ہتھوڑے کی طرح بجتا الارم ہے۔
 

عرفان سعید

محفلین
اپنے شوہر سے شدید لڑائی کرنے کا بعد بیوی نے اپنی ماں کو فون کیا۔
"امی میری اس سے پھر لڑائی ہو گئی ہے۔ میں آپ کے پاس رہنے آ رہی ہوں"
ماں: تمہارے شوہر کو اپنی غلطی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ تم وہیں رہو۔ میں تمہارے پاس رہنے آ رہی ہوں۔
 
دورانِ ڈرائیونگ شوہر بیوی سے : آپ دائیں بائیں مڑتے ہوئے انڈیکیٹر کیوں نہیں دیتی ؟
بیوی : وہ کیوں دیتے ہیں ؟
شوہر : تاکہ لوگوں کو پتا چلے آپ کدھر جارہی ہو۔
بیوی غصے سے : لوگوں کو کیا میں جہاں بھی جاؤں ،" بھاڑ میں جائیں لوگ"۔
 
شادی کے بعد بیوی اگر خوش نہیں تو اس پر جلد بڑھاپا آ جاتا ہے ،
اگر زیادہ خوش رہے تو موٹاپا آجاتا ہے ،
اس لیے جلتے جلاتے رہنا چاہیے تاکہ نہ بڑھاپا آئے نہ موٹاپا ۔:LOL::D:p
 
Top