شادی خانہ بربادی

جہانزیب

محفلین
دوسرے الفاظ‌ میں آپ ذمہ داریوں‌ سے بھاگتے ہیں‌ ۔
کسی نے آپ کی ذمہ داری بھی اٹھائی تھی، آپ کو قرض‌ تو چکانا ہی ہے :sarcastic:
 
تیشہ

محفلین
سب سے پہلے میںبچہ نہیں ھوں۔اور شادی سے مجھے بچپن سے نفرت ہے اپنی پوری زندگی میں میں نے 3 یا 4 شادیوں میں شرکت کی ھے ھوش سنبھالنے کے بعد۔مجھے سب سے زیادہ ڈر ایک عورت اور بچوں کی زمہ داری سے لگتا ہے۔اوپر سے اپنے آزادی خود مختاری چھن جانے کا ڈر۔اور مجھے لگتا ھے شادی ایک ڈرامہ ھوتا ھے گس میں لوگ زندگی بھر کردار ادا کرتے ہیں۔وفا دوستی محبت ایثار خاندانی نظام مجھے جھوٹی بناوٹ سے زیادہ کچھ نیہں لگتے۔:tongue:

وہ ' ایک عورت کہیں آپکی اپنی بیوی تو نہیں جس سے ڈرلگتا ہے :yawning: اور وہ بچے آپکے اپنے جنکی ذمے داری اٹھاتے اٹھاتے آپکی آزادی ، خودمختاری میں خلل پڑتا ہو :headphone:
 
طالوت

محفلین
مجھے آج تک کوئ شادی کے بارے میں مطمعن نہین کر سکا۔میراخیال ھے شادی پرسنل معاملہ ھے ہرانسان کا ۔اگر کوی نہیں کرنا چاہتا اس کی مرضی۔اور مجھے شادی فضول بندھن لگتا ھے۔

آجکل کے مادی اور سماجی حالات کی وجہ سے شادیاں بری طرح ناکام ہو رہی ہیں۔ بچوں کی پرورش کے مسائل اور بڑھتی ہوئی آبادی کی روک تھام کیلئے شادی سے حتی الوسع گریز کرنا چاہیے!

معلوم ہوتا ہے آپ دونوں حضرات نے شوکت صدیقی کا افسانہ "کالی بلی" پڑھ لیا ہے ۔۔

چلیئے اسے فضول بندھن بھی مان لیتے ہیں ، اور بڑھتے ہوئے مسائل کی ایک وجہ بھی ۔۔
تو یہ بتلائیے کہ قدرت نے جو جسمانی تقاضے رکھ چھوڑے ان کے لیے کیا کیا جائے ؟
آخری عمر میں جب صرف سر ہی قبر کے باہر ہوتا ہے اس وقت آپکو جس قسم کے سہارے کی ضرورت ہوتی ہے اس کا کیا حل تجویز کرتے ہیں آپ دونوں ؟
اگر بچوں کی خواہش نہ رکھنے والی خاتون یا مرد یا بانجھ خاتون یا مرد سے شادی کر لی جائے تو کیا خیال ہے ؟
اگر فرض کر لیا جائے کہ دنیا کے تمام مرد و عورت شادی اور بچے نہیں چاہتے تو دنیا میں انسانوں کی ضرورت کو کیسے پورا کیا جائے ؟ کلوننگ کے ذریعے ؟
وسلام
 
سب سے پہلے میںبچہ نہیں ھوں۔اور شادی سے مجھے بچپن سے نفرت ہے اپنی پوری زندگی میں میں نے 3 یا 4 شادیوں میں شرکت کی ھے ھوش سنبھالنے کے بعد۔مجھے سب سے زیادہ ڈر ایک عورت اور بچوں کی زمہ داری سے لگتا ہے۔اوپر سے اپنے آزادی خود مختاری چھن جانے کا ڈر۔اور مجھے لگتا ھے شادی ایک ڈرامہ ھوتا ھے گس میں لوگ زندگی بھر کردار ادا کرتے ہیں۔وفا دوستی محبت ایثار خاندانی نظام مجھے جھوٹی بناوٹ سے زیادہ کچھ نیہں لگتے۔:tongue:

کاش آپ شادی کا نتیجہ نہ ہوتے۔ بلکہ اس نظام کی پیداوار ہوتے جو آپ چاہتے ہیں۔ (آپ کے لئے آپ کے منشاء کے مطابق دعاء‌ خیر)
 
محمد وارث

لائبریرین
اگر کسی ماہر نفسیات سے رابطہ کیا جائے تو وہ بتائے گا کہ ایسے لوگ جو کم عمر ہوں اور شادی کے خلاف یا اسکے حق میں بہت بولتے ہوں تو انکے لاشعور میں بہت سی باتیں چھپی ہو سکتی ہیں، مثلاً مخالف جنس کی توجہ حاصل کرنا، اپنے آپ کو نمایاں کرنا، فطری جذبات کی تسکین کرنا وغیرہ وغیرہ!
 
عسکری

معطل
معلوم ہوتا ہے آپ دونوں حضرات نے شوکت صدیقی کا افسانہ "کالی بلی" پڑھ لیا ہے ۔۔

چلیئے اسے فضول بندھن بھی مان لیتے ہیں ، اور بڑھتے ہوئے مسائل کی ایک وجہ بھی ۔۔
تو یہ بتلائیے کہ قدرت نے جو جسمانی تقاضے رکھ چھوڑے ان کے لیے کیا کیا جائے ؟
آخری عمر میں جب صرف سر ہی قبر کے باہر ہوتا ہے اس وقت آپکو جس قسم کے سہارے کی ضرورت ہوتی ہے اس کا کیا حل تجویز کرتے ہیں آپ دونوں ؟
اگر بچوں کی خواہش نہ رکھنے والی خاتون یا مرد یا بانجھ خاتون یا مرد سے شادی کر لی جائے تو کیا خیال ہے ؟
اگر فرض کر لیا جائے کہ دنیا کے تمام مرد و عورت شادی اور بچے نہیں چاہتے تو دنیا میں انسانوں کی ضرورت کو کیسے پورا کیا جائے ؟ کلوننگ کے ذریعے ؟
وسلام

کیا آخری 5 یا 10 سالوں کے لیے 30 سالوں کیوں خراب کیا جاے۔اور دنیا کی ضرورتیں پوری چین انڈیا پوری کر رھے ھیں۔میرا مسئلہ اپنا یے۔
 
عسکری

معطل
کاش آپ شادی کا نتیجہ نہ ہوتے۔ بلکہ اس نظام کی پیداوار ہوتے جو آپ چاہتے ہیں۔ (آپ کے لئے آپ کے منشاء کے مطابق دعاء‌ خیر)

مجھے آپ کی باتوں پر کوی اعتراض نہیں۔میں ایک انسان ھون اور ھاں میرا اپنا ایک نقطہ نظر ہے۔:male-fighter1:
 
مغزل

محفلین
آجکل کے مادی اور سماجی حالات کی وجہ سے شادیاں بری طرح ناکام ہو رہی ہیں۔ بچوں کی پرورش کے مسائل اور بڑھتی ہوئی آبادی کی روک تھام کیلئے شادی سے حتی الوسع گریز کرنا چاہیے!

اس کا تدارک بھی کیا جاسکتا ہے شادی ( خوشی کو کہتے ہیں )‌ ویسےموضو ع کے مطابق نکاح یا عقد کی بات ہورہی ہے۔
ٹھٹھول ہے تو ٹھیک ہے ورنہ ’’ شادی ‘‘ نہ کرنے سے معاشرے میں جنسی بے راہ روی بڑھتی ہے ۔ مذہب کوئی بھی
ہو جبلتِ‌انسانی کے معاملات آسان کرنے کیلیے ہے ۔اور تمام مذاہب میں ’’ شادی ‘‘ یعنی نکاح پر زور دیا گیا ہے ۔ آبادی
اور پرورش کے مسائل انسان کے خود پیدا کردہ ہیں ۔ ان کا حل بھی انسان کے پاس ہے ۔
والسلام
 
مغزل

محفلین
سب سے پہلے میں بچہ نہیں ھوں۔اور شادی سے مجھے بچپن سے نفرت ہے اپنی پوری زندگی میں میں نے 3 یا 4 شادیوں میں شرکت کی ھے ھوش سنبھالنے کے بعد۔مجھے سب سے زیادہ ڈر ایک عورت اور بچوں کی زمہ داری سے لگتا ہے۔اوپر سے اپنے آزادی خود مختاری چھن جانے کا ڈر۔اور مجھے لگتا ھے شادی ایک ڈرامہ ھوتا ھے گس میں لوگ زندگی بھر کردار ادا کرتے ہیں۔وفا دوستی محبت ایثار خاندانی نظام مجھے جھوٹی بناوٹ سے زیادہ کچھ نیہں لگتے۔:tongue:

آپ کی بات سر آنکھوں پر:
لیکن اس بات کا اطلاق اپنی آمد و رفت، خوشی ، دکھ ، تعلیم ، روزگار اور اپنی بے مائیگی پر بھی کیجیے کہ جب آپ ہم سب کی طرح قدرتی لباس میں‌تھے اور آپ کو کسی رشتے نے سینے لگاکر سانسیں بخشیں اپنے لہو سے کشید کی ہو ئی غذا آپ کو دی اور آپ اس قابل ہوئےکہ یہ باتیں بگھار سکیں۔ وہ دن یاد بھی کیجیے جب ’’ یہی فالتو رشتہ یا بناوٹ ‘‘ آپ کو سوکھے میں سلائے اور خود ’’ گیلے ‘‘ میں رات بھر کروٹیں بدل رہا تھا ۔۔ اوردوسرے رشتے یا بناوٹ کی بات کیجیے جو دن بھر دھوپ میں‌جلتا جھلستا ہو اور رات آپ کیلے کچھ کھانے کو لے آئے بانہوں میں بھرتا ہو ۔ خوشی سے ناک آپ کی ناک سے رگڑ تا ہو اور آپ کو غوں غاں سے ’’ عبداللہ ‘‘ بولنا سکھاتا ہو ۔ خم ہوتی ہوئی کمر ہو اور آپ کو ، آپ کا بستہ ’’لادے ‘‘ سکول لے جاتا ہوں ۔۔۔۔۔

بتائیں ان رشتوں یا بناوٹ سے مفر ممکن ہے ؟؟------------- ہے تو ہم آپ کی بات تسلیم کرتے ہیں !
والسلام مع الکرام
 
عسکری

معطل
مجھے کوئ خوشی نہیں اس دنیا میں آ کر کیا یہ جگہ آرام دہ ھے؟ نہیں زندگی خود ایک سزا ھے۔اور اس دنیا میں اور انسان لانا ایک غلطی ہے جو نہیں کرنی چاھیے۔خود تو اس بے کار جگہ میں پھنسے ھیں ۔کسی اور کو یہ سزا کیوں دیں۔
 
تو آپ کو اس خانہ خراب دنیا میں لا کر بقول آپ کے جو غلطی ہوئی ہے اس کے ازالے کے طور پر آپ کیا کریں گے؟ میرا مطلب ہے کہ خیر آپ مزید کو لانے کے حق میں تو نہیں ہیں۔ پر جو آ گئے مثلاً آپ ان کے لئے آپ نے کیا حل سوچا ہے؟
 
ماوراء

محفلین
اگر کسی ماہر نفسیات سے رابطہ کیا جائے تو وہ بتائے گا کہ ایسے لوگ جو کم عمر ہوں اور شادی کے خلاف یا اسکے حق میں بہت بولتے ہوں تو انکے لاشعور میں بہت سی باتیں چھپی ہو سکتی ہیں، مثلاً مخالف جنس کی توجہ حاصل کرنا، اپنے آپ کو نمایاں کرنا، فطری جذبات کی تسکین کرنا وغیرہ وغیرہ!
پہلے میں سمجھی کہ سعود بھیا نے لکھا ہے۔۔۔میں تو آ گئی لکھنے کہ بزرگوں کا یہاں آنا منع ہے۔:p

گڈ۔۔۔ تو ماہر نفسیات کو بلوانے کی ضرورت ہی نہیں پڑی۔ اس بات سے مجھے مکمل اتفاق ہے کہ خلاف بولنے والوں اور شادی کے بہت حق میں بولنے والوں کے لاشعور میں بہت سی باتیں ہوتی ہیں، جو اس قسم کی باتوں سے ظاہر ہوتی ہیں۔ لیکن وہ باتیں کیا ہیں۔۔۔یہ ضروری نہیں کہ ہر خلاف یا حق میں بولنے والے کے لاشعور میں ایک ہی قسم کی باتیں ہوں۔ اس کی بہت سی مزید وجوہات بھی ہو سکتی ہیں۔ آپ نے جو بتائیں۔۔وہ بھی ممکن ہیں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ شادی شدہ زندگی کا تصور اس کے ذہن میں اتنا اچھا نہ ہو، یہاں جس بات کا اظہار بھی کیا کہ کچھ لوگ ذمہ داری اٹھانے سے گھبراتے ہیں۔ اپنے ارد گرد آئے دن نئے نئے واقعات کا وقوع پذیر ہونا معصوم ذہنوں پر بہت برا اثر ڈال سکتا ہے۔ اور معصوم ذہن سے مراد ۔۔تب سے ہے۔۔۔جب سے بچہ سیکھ رہا ہوتا ہے، سمجھ رہا ہوتا ہے۔۔۔تمام باتیں اس کے ذہن میں بیٹھتی جاتی ہیں۔
شادی کے خلاف شخص کس طرح اور کیوں مخالف جنس کی توجہ چاہے گا جب وہ شادی ہی نہیں کرنا چاہتا؟ اوکے۔۔۔شاید کچھ ایسے بھی ہوں جو دوغلاپن دکھاتے ہیں۔
 
زیک

مسافر
باقی تو مجھے نہیں معلوم مگر بہت سے لوگ واقعی ایسے ہوتے ہیں کہ دنیا (یا کم از کم ان کے ہونے والے بیوی بچے) بہت بہتر حال میں ہوں اگر وہ شادی نہ کریں۔
 
Top