کیا یہ صوفی تبسم ہیں؟انہوں نے غالب کی فارسی رباعیات کا منظوم اردو ترجمہ کیا تھا۔
جی نہیں۔ صوفی تبسم نے غزلیات غالب فارسی کا نثری ترجمہ کیا تھا اور چند ایک غزلوں کا اردو منظوم۔ ایک غزل کا پنجابی منظومکیا یہ صوفی تبسم ہیں؟
ریاض خیر آبادیخمریات کے امام اور خود انتہائی متشرع۔
سبط علی صبااچھے شاعر تھے، فوت ہو چکے۔ مکانوں کے بارے میں ایک ایسا شعر کہہ گئے کہ ضرب المثل بن چکا ہے۔
ہنٹ سے پہچانا آپ نے۔سبط علی صبا
دیوار کیا گری مرے خستہ مکان کی
لوگوں نے میرے صحن میں رستے بنا لیے
عبد الحمید عدمخمریات کے ایک اور امام، خالی باتوں کے امام ہی نہیں تھے
صبا اکبرآبادیانہوں نے غالب کی فارسی رباعیات کا منظوم اردو ترجمہ کیا تھا۔
اور ان کو بھیہنٹ سے پہچانا آپ نے۔
کونسا فارمولا؟؟ ہمیں تو تصویر ہی نظر نہیں آئی۔ آپ کو نظر آ رہی ہے؟؟یہاں نبیل بھائی کا فارمولا استعمال کیا۔
نیٹ پر ان کی فارسی رباعیات غالب کا ترجمہ شائع کرنے کا اعزاز اسی خاکسار کو حاصل ہے۔صبا اکبرآبادی
اور ان کو بھی
حالانکہ ان کو اندھیرے میں بھی پہچانا جا سکتا ہےعبد الحمید عدم
بارش شرابِ عرش ہے یہ سوچ کر عدمؔ
بارش کے سب حروف کو الٹا کے پی گیا
یہاں نبیل بھائی کا فارمولا استعمال کیا۔
تصویر تو نظر نہیں آئی۔ گوگل امیج سرچ پہلے سے استعمال کر رہا ہوں، اس لیے یہاں بھی استعمال کر کے دیکھ لیا۔کونسا فارمولا؟؟ ہمیں تو تصویر ہی نظر نہیں آئی۔ آپ کو نظر آ رہی ہے؟؟
کیا یہاں کی لائبریری میں موجود ہے؟نیٹ پر ان کی فارسی رباعیات غالب کا ترجمہ شائع کرنے کا اعزاز اسی خاکسار کو حاصل ہے۔