تمام عمر تیرا انتظار ہم نے کیا
اس انتظار میں کس کس سے پیار ہم نے کیا (حفیظ ہوشیارپوری)
مجھے خود اپنی نہیں اس کی فکر لاحق ہے
بچھڑنے والا بھی مجھ سا ہی بے سہارا تھا (مقبول عامر)
میںبھی بہت عجیب ہوں اتنا عجیب ہوںکہ بس
خود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں
شاید مجھے کسی سے محبت نہیں ہوئی
لیکن یقین سب کو دلاتا رہا ہوں میں
کل دوپہر عجیب سے ایک بے کلی رہی
بس تیلیاں جلا کے بجھاتا رہا ہوں میں (جون ایلیا)
قربِ بدن سے کم نہ ہوئے دل کے فاصلے
اک عمر کٹ گئی کسی ناآشنا کے ساتھ (سلیم احمد)
کبھی تیغِ تیز سپر د کی کبھی تحفہء گل تر دیا
کسی شاہزادی کے عشق نے میرا دل ستاروں سے بھر دیا
زمیںچھوڑ کر نہیں جاوں گا نیا ایک شہر بساوںگا
میرے وقت نے میرے عہد نے مجھے اختیار اگر دیا (ثروت حسین)
کمال اس نے کیا اورمیں نے حد کر دی
کہ خود بدل گیا اس کی نظر بدلنے تک
تیرا انجام ہوا جو وہی ہونا تھا جمال
اس جہاں میں تو کسی اور جہاں کا نکلا (جمال احسانی)
اک بس تو ہی نہیں مجھ سے خفا ہو بیٹھا
میں نے جو سنگ تراشا وہ خدا ہو بیٹھا
اٹھ کے منزل ہی اگر آئے تو شاید کچھ ہو
شوقِ منزل میں میرا آبلہ پا ہو بیٹھا
(فرحت شہزاد)