شاعری ، اپنی پسند کی ،

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
اُس کی سخن طرازیاں میرے لیے بھی ڈھال تھیں
اُس کی ہنسی میں چھپ گیا اپنے غموں کا حال بھی

‘پروین شاکر‘
 

سارا

محفلین
وفا کا کاغذ تو بھیگ جائے گا بدگمانی کی بارشوں میں
خطوں کی باتیں تو خواب ہوں گی پیام ممکن نہیں رہے گا

میں جانتا ہوں مجھے یقیں ہے اگر کبھی تو مجھے بھلا دے
تو میری آنکھوں میں روشنی کا قیام ممکن نہیں رہے گا۔۔

‘منور جمیل‘
 

سارا

محفلین
چلے دل سے امیدوں کے مسافر
یہ نگری آج خالی ہو رہی ہے

نہ سمجھو تم اسے شور بہاراں
خزاں پتوں میں چھپ کر رو رہی ہے۔۔

‘ناصر کاظمی‘
 

سارا

محفلین
اب انشا جی کو بلانا کیا ‘ اب پیار کے دیپ جلانا کیا
جب دھوپ اور چھایا ایک سے ہوں جب دن اور رات برابر ہوں

وہ راتیں چاند کے ساتھ گئیں وہ باتیں چاند کے ساتھ گئیں
اب سکھ کے سپنے کیا دیکھیں‘جب دکھ کا سورج سر پر ہو۔۔
 

دوست

محفلین
کتنا ہی بوجھ ہو دل کو یکدم ہلکا کردیتی ہے
اس کی ایک نظر پل بھر میں سب اچھا کردیتی ہے
ایک خراش لگا دیتا ہے پھر سے زخموں کا نشتر
لوگوں کی مرہم پٹی زخموں کو گہرا کردیتی ہے۔
 

سارا

محفلین
تیرے ہر رویے میں بدگمانیاں کیسی
جب تک ہے دنیا میں اعتبار دنیا کر

جس نے زندگی دی ہے وہ بھی سوچتا ہو گا
زندگی کے بارے میں اس قدر نہ سوچا کر۔۔

‘محسن بھوپالی‘
 

سارا

محفلین
اپنی طبیعت اوروں سے جدا لگتی ہے
سانس لیتا ہوں تو زخموں کو ہوا لگتی ہے

کبھی مجھ سے راضی‘ کبھی مجھ سے خفا
زندگی بتا تو میری کیا لگتی ہے۔۔۔
 

سارا

محفلین
بیداریوں کے راستے جاتے ہیں دار تک
اب بھی کھلے ہیں خواب کے در لوٹ جاؤ تم

پوچھو نہ حال شہر کا اے اہلِ کارواں
اچھی نہیں ہے کوئی خبر لوٹ جاؤ تم۔۔
 

سارا

محفلین
تم سے ملنا محض حادثہ نہ تھا
کمال آرزو کا‘ کرشمہ دعا کا تھا

ہم مبتلائے عشق ہیں ان سے نہ کہہ سکے
ہم چپ رہے یہ تقاضہ حیا کا تھا۔۔۔
 

سارا

محفلین
یہ سردیوں کا اداس موسم کہ دھڑکنیں برف ہو گئیں ہیں
جب ان کی یخ بستگی پرکھنا‘تمازتیں بھی شمار کرنا

تم اپنی مجبوریوں کے قصے ضرور لکھنا وضاحتوں سے
جو میری آنکھوں میں جل بجھی ہیں وہ خواہشیں بھی شمار کرنا
 

سارا

محفلین
مجھے دیکھ کے نہ جھکا نظر‘ نہ کواڑ دل کے تُو بند کر
تیرے گھر میں آؤں گا کس طرح کہ میں آدمی ہوں ہوا نہیں

یہ بدر اب بھی سوال ہے کہ یہ بے رخی ہے کہ پیار ہے؟؟
کبھی پاس اس کے گیا نہیں‘ کبھی دور اس سے رہا نہیں۔۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم رحمۃ اللہ وبرکاتہ،

توخدا ہے نہ مراعشق فرشتوں جیسا
دونوں انسان ہیں تو کیوں اتنے حجابوں میں ملیں

والسلام
جاویداقبال
 

ماوراء

محفلین
ہم اپنے آپ میں گم تھے ہمیں کیا خبر تھی
کہ ماورائے غمِ جاں بھی ایک دنیا تھی

وفا پہ سخت گراں ہے تیرا وصالِ دوام
کہ تجھ سے مل کر بچھڑنا میری تمنا تھی

ہوا تجھ سے بچھڑنے کے بعد معلوم
کہ تو نہیں تھا ترے ساتھ ایک دنیا تھی

خوشا وہ دل جو سلامت رہے بزعمِ وفا
نگاہ اہلِ جہاں ورنہ سنگِ خارا تھی

دیارِ اہلِ سخن پر سکوت ہے کہ جو تھا
فراز میری غزل بھی صدا بصحرا تھی​
 

ظفری

لائبریرین
سبھی لوگ تو کبھی بھی اچھے نہیں ہوتے
جن سے سچ سیکھا ہو وہ بھی سچے نہیں رہتے
کیوں ایسا ہوتا ہے کہ اعتبار کی ٹوٹی دہلیز پر
جو بہت اپنے ہوں وہ اپنے نہیں رہتے​
 

ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
ہم اپنے آپ میں گم تھے ہمیں کیا خبر تھی
کہ ماورائے غمِ جاں بھی ایک دنیا تھی

کیا بات ہے یعنی ماورائے غمِ جاں بھی ایک دنیا بستی ہے :lol:

چن چن کر اپنے ناموں والے شعر لکھتی ہو :p

شعر لکھنے والے میرا نام چرا لیتے ہیں۔
 

ظفری

لائبریرین

میں تنہائی کا حاصل ہو گیا ہوں
بھری دنیا میں شامل ہو گیا ہوں
اُسے آساں سمجھ لینے کی دُھن میں
میں اپنے آپ مشکل ہو گیا ہوں
بہت پتھر بنا ہوں ٹوٹنے کو
مگر اک چوٹ سے دل ہو گیا ہوں​
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top