:حجاب نے کہا:سفر میں جب کبھی تنہا کوئی تم کو نظر آئے
کسی کی یاد میں کھو کر تمھاری آنکھ بھر آئے
تو پھر یہ جان لینا زندگی تنہا نہیں کٹتی
اکیلے شخص سے سوچو کبھی بستی نہیں بستی
ہمیں ہر دم ہر ایک لمحہ کسی کے ساتھ رہنا ہے
کسی کی یاد کا دامن ہمارے ہاتھ رہنا ہے
یہ دن تھک ہار کر جب رات کی بانہوں میں آجائے
یہ ساون اور بھادوں کا ملن جب دل کو بھا جائے
کہیں بھنورے کی باتوں سے کلی تھوڑی سی کِھل جائے
کہیں بچھڑا ہوا ساتھی اچانک تم کو مل جائے
یہ سارے استعارے ہیں سبھی چاہت کے مارے ہیں
کسی کا تم سہارا ہو کسی کے ہم سہارے ہیں
خدا میں مانتا ہوں اس جہاں میں ایک تنہا ہے
مگر اُس نے جہاں میں ہر طرف جوڑے اُتارے ہیں۔