شاعری ، اپنی پسند کی ،

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین

تیرے فراق کے لمحے شمار کرتے ہوئے
بکھر گئے ہیں تیرا انتظار کرتے ہوئے

تو میں بھی خوش ہوں کوئی اُس سے جا کے کہہ دے
اگر وہ بھی خوش ہے مجھے بےقرار کرتے ہوئے

میں مُسکراتا ہوا آئینے میں اُبھروں گا
وہ رو پڑے گا اچانک سنگھار کرتے ہوئے

تجھے خبر ہی نہیں کوئی ٹُوٹ گیا ہے
محبتوں کو بہت پائیدار کرتے ہوئے

وہ کہہ رہے تھے سمندر نہیں ہیں آنکھوں میں
میں اُن میں ڈوب گیا اعتبار کرتے ہوئے

مجھے خبر تھی کہ اب لوٹ کر نہیں آؤں گا
تجھ کو یاد کیا درد پار کرتے ہوئے​
 

ظفری

لائبریرین
پاکستانی نے کہا:
ا ب ا س سے بڑ ھ کے کیا ھو و ر ا ثت فقیر کی
بچو ں کو ا پنی بھیک کے پیا لے تو د ے گیا
بہت خوب ۔۔۔ مجھے بھی پیالہ پر ایک شعر یاد آیا ۔

کسی نے نہ پُوچھا میرے شکستہ دل کا مول
کوئی ٹُوٹا پیالہ لے کر کرتا بھی کیا​
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top