شاعری ، اپنی پسند کی ،

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
میں یاد کر رہا تھا مقدر کے حادثے
میری ہتھیلیوں پہ لکیریں سِمٹ گئیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آسانیوں کی بات نہ کر اے حریفِ زیست
اُن مشکلوں کو دیکھ جو رستے سے ہٹ گئیں

 

شمشاد

لائبریرین
دھواں اٹھا تھا دیوانے کے جلتے گھر سے ساری رات
لیکن وہ خاموش رہا دنیا کے ڈر سے ساری رات

رات یوں جلتے دل پر تیری یادوں کی برسات ہوئی
جیسے اک پیاسے کی چھت پر برکھا برسے ساری رات

ساری رات تو سپنے دیکھے صبح کو یہ محسوس ہوا
ہم نے اپنا سر ٹکرایا اک پتھر سے ساری رات
 

سارہ خان

محفلین
تم نے چاہا ہی نہیں حالات بدل سکتے تھے
میرے آنسو تمہاری آنکھ سے نکل سکتے تھے
تم تو ٹھہرے رہے جھیل کے پانی کی طرح
دریا بنتے تو بہت دور نکل سکتے تھے۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
رویا کریں گے آپ بھی پہروں اسی طرح
اٹکا کہیں جو آپ کا دل بھی میری طرح

نہ تاب ہجر میں ہے نہ آرام وصل میں
کمبخت دل کو چین نہیں ہے کسی طرح

گر چپ رہیں تو غمِ ہجراں سے چھوٹ جائیں
کہتے تو ہیں بھلے کی وہ لیکن بری طرح
 
س

سمن

مہمان
کوئی دیکھائے محبتوں کے سراب مجھ کو
میری نگاہوں سے بات کرنا کوئی تو سیکھے​
 

شمشاد

لائبریرین
کون آيا ہے میرے پہلو میں خواب آلودہ
زلف برہم زدہ و چشم حجاب آلودہ

کس کے ملبوس سےآتي ہے حنا کي خوشبو
کس کے ہرسانس کي جنبش ہے گلاب آلودہ
 

پاکستانی

محفلین
بدن کی بھول بھلیوں سے اب نکال مجھے
یہ قیدِخاک تو کرنے لگی نڈھال مجھے
نگاہ بھر کر تری کائنات دیکھ سکوں
مرے وجود سے باہر کبھی نکال مجھے

حمیدہ شاہین
 

پاکستانی

محفلین
وہ جس نے اپنی ساری عمر سجدے میں گزاری ہو
کہاں جائے اگر اس کا خدا فانی نکل آئے

مجھے اپنے بچاؤ کی لڑائی خود لڑنی ہے
گواہوں میں نجانے کون سلطانی نکل آئے


حمیدہ شاہین
 

پاکستانی

محفلین
دیکھنا کچھ ہے، دیکھتے کچھ ہیں
مسلے کچھ ہیں، سوچتے کچھ ہیں
کون سمجھائے رہنماؤں کو
منزلیں کچھ ہیں راستے کچھ ہیں
ہر دہن میں زباں نہیں ہوتی
دیکھتے سب ہیں بولتے کچھ ہیں

حمیدہ شاہین
 

پاکستانی

محفلین
پاؤں تلے خوابوں کے شیشے ٹوٹ رہے ہیں
کیسے چال چلوں مہرے ٹوٹ رہے ہیں
سر پر آن پڑے جانے کب وقت کا خیمہ
لمحوں سے پیوستہ لمحے ٹوٹ رہے ہیں
کون کسے پہچان کے بانہیں پھیلائے گا
جسم رہے جاتے ہیں چہرے ٹوٹ جاتے ہیں
جن تاروں سے سمتیں پوچھ رہی تھی دنیا
دائیں بائیں آگے پیچھے ٹوٹ رہے ہیں


حمیدہ شاہین
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top