شاعری سیکھنے کا بنیادی قاعدہ

نور وجدان

لائبریرین
یہ شعر ہے یا جنات کو قابو میں لانے کے عملیات کا کوئی حصہ؟ ہو سکتا ہے حفیظ جالندھری نے یہ شعرجھوٹے گواہ کی سزا کے طور پر ایجاد کیا ہو کہ چلو بچو! پڑھو یہ شعر پانچ سو بار اور لو مزا جھوٹی گواہی کا :) یہ واقعی شعر ہے ؟
آپ کی بات پت بے ساختہ ہنسی
 

اقبال خاں

محفلین
جناب آپ کے اِس کی مدد سے شاید ہم بھی شاعری کرنے کی کوشش کر پائیں مگر ایک بات ہے کہ مضمون میں مندرجہ بالا الفاظ دلچسپی کی آخری حد چُھو رہے ہیں۔ لکھتے رہئے
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ انترا اور استھائی کیا ہوتے ہیں یہ بھی وضاحت کردیجیئے
استھائی ۔ کسی گانے یا گیت کا ابتدائی یا پہلا حصہ، عام طور پر اس میں نچلے اور درمیانے سُر لگائے جاتے ہیں، اور صرف پہلا شعر یا پہلے بول ہی اس میں ہوتے ہیں، اس کو مکھڑا بھی کہتے ہیں۔
انترہ - استھائی کے بعد وقفہ لے کر گیت یا گانے کا دوسرا حصہ، اس میں عام طور پر درمیانے اور اوپر والے سُر لگائے جاتے ہیں۔ ایک گانے میں دو، تین یا چار شعر یا بول انترے میں کمپوز کیے جاتے ہیں۔
 
Top