شاپینگ ٹپس اور ٹریکس

ملائکہ

محفلین
پاکستان میں شاپینگ کرنا بھی ایک آرٹ ہے کیونکہ دکاندار جسکو جتنا دام لگتا ہے اتنا ہی دام لگا دیتا ہے۔۔ یہ چیز آج میں نے سیکھی تو سوچا کیوں نا ایک دھاگہ شروع کیا جائے۔۔ چیزوں کو کس طرح سے خریدا جاتا ہے کہ دکاندار آپکو چونا نہ لگا دے یہ بات ہم یہاں ڈسکس کریں گے۔۔۔

میرا تجربہ۔۔۔۔ مجھے اپنے بالوں کے لئے ریبوڈینگ کٹ لینی تھی اور میں گھر سے یہ سوچ کر نکلی تھی کہ میں لوریل کی لونگی۔۔ جب ایک دو دکان سے پتہ کیا تو مجھے لولین کی ہی ملی جو کہ 850 کی دے رہا تھا مگر میں نے نہیں لی کیونکہ لوریل کی ہی لینی تھی۔۔ آج پھر میں ایک دکان میں گئی تو اسکے پاس بھی یہی کٹ تھی جب میں نے پرائز پوچھے تو اس نے کہا 1600 کی مجھے تو بہت ہی غصہ آیا اور میں نے بہت آرام سے اسکی کافی عزت کردی کہ آپ نے مجھے بےوقوف سمجھ رکھا ہے کیا :p اور وہ چپ ہوگیا کہ اوہ اسے تو اصل قیمت پتہ ہے۔۔۔ جب میں تیسری دکان پر گئی تو وہاں بھی صاحب چونا لگانے کو تیار ہیں کہ BB cream 600 کی ہے جب میں نے کہا کہ ایک دکان پر تو میں نے 400 کی دیکھی تھی تو وہ جی جی میڈم وہ بھی ہے میرے پاس اور دونوں میرے سامنے رکھ دیں لی تو میں نے 600 والی کیونکہ وہ کوالٹی اچھی تھی اور آخر میں کٹ بھی نے 850 کی ہی لی وہی والی۔۔۔ نتیجہ یہ نکلا کہ جب بھی کوئی چیز خریدیں آنکھیں اور دماغ کھول کر لیں کیونکہ آپ اگر ڈھیلے ہونگے تو دکان دار آپکو بہت ہی زیادہ لوٹے گا۔۔۔:battingeyelashes:
IMG_1043.JPG


lolane-rebonding-kit.jpg


تو اب آپ اپنے تجربے بتائیں تاکہ دوسروں کو بھی فائدہ ہو۔۔۔
 

عمر سیف

محفلین
ہنسی آنے پہ کوئی پابندی تو نہیں، یہی سوچ رہا تھا کہ ایک شادی کی شاپنگ میں یہ حال ہے ۔۔۔۔۔
 

عینی شاہ

محفلین
واوووووووو ملائکہ بہت اچھا تھریڈ ہے یہ تو ۔۔:p:thumbsup: مزےدار قسم کا :daydreaming: میں بھی بتاؤں گی اپنی اونگی بونگی ۔۔ویسے میں نے کبھی شاپنگ وغیرہ کی تو نہیں ہے لیکن ایک دو بار مجھے بھی اچھا فول بنایا شاپکیپر نے (n):p
 

ملائکہ

محفلین
ملائکہ اس کٹ کا مقصد بھی تو بتاؤ ناں
مجھے تو ککھ سمجھ نہیں آئی کیا بلا ہے
عائشہ بالوں کو ریباونئڈ کیا جاتا ہے جس سے بال تقریبا 6 مہینے تک بالکل سیدھے ہوجاتے ہیں ۔۔۔یہ پروسس 4 سے 6 گھنٹے کا ہوتا ہے۔۔۔ لیکن اس میں کافی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ویسے تو یہ کسی بیوٹی پارلر سے ہی کروانا چاہیے مگر میری بہن نے کورس کیا ہوا ہے۔۔اور ایک مرتبہ پہلے بھی میں اپنی سس سے ہی بال ری بائنڈ کروائے تھے تو اسیلئےمیں گھر پر خود ہی کروالوں اپنی بہنا سے۔۔۔۔
 

ملائکہ

محفلین
واوووووووو ملائکہ بہت اچھا تھریڈ ہے یہ تو ۔۔:p:thumbsup: مزےدار قسم کا :daydreaming: میں بھی بتاؤں گی اپنی اونگی بونگی ۔۔ویسے میں نے کبھی شاپنگ وغیرہ کی تو نہیں ہے لیکن ایک دو بار مجھے بھی اچھا فول بنایا شاپکیپر نے (n):p
کیا نا دیکھو عمر بھائی نے مجھے کتنا تنگ کیا ہے عینی:( چھوڑو تم اپنا بتاؤ۔۔۔۔:)
 

نیلم

محفلین
ملائکہ میں زیادہ تر کپڑوں کی شاپنگ کرتی ہوں اور بہت کپڑے لیتی ہوں ۔باقی ہر قسم کی چیزیں میری سسٹرز بھجیتی ہیں(یوکے سے) ۔جوتے ،کلچ ،پرفیومز،میک اپ ہر قسم کا،، ،سویٹرز،ہنڈ بیگز،اور ہر ضرورت کی چیز وغیرہ۔پھر صرف کپڑے ہی بچتے ہیں جو میں یہاں سے ہی خریدتی ہوں۔اور آج کل جو شاپنگ کی ہے میں نے وہ کرمیوں کے ہی کپڑے لیے ہیں ۔اورآج کل designer lawn cloths کی ہی بھر مار ہے جن کی پرائز پہلے سے ہی طے ہوتی ہے نیٹ پر سب قیمتیں آجاتی ہیں اور میں نے بھی سارے ایسے ہی کپڑے لیے ہیں ۔اسی لئے بارگینگ کی ضرورت ہی نہیں پڑی ۔:)
 

نیلم

محفلین
اور میرے بال پہلے سے ہی بہت سیدھے ہیں ،اسی لیے میں نےکبھی ریباوئنڈنگ نہیں کروائے ۔گھر میں سٹریٹنر بھی ہے اُسے بھی میں نے کبھی یوز نہیں کیا ۔:)
 

ملائکہ

محفلین
ملائکہ میں زیادہ تر کپڑوں کی شاپنگ کرتی ہوں اور بہت کپڑے لیتی ہوں ۔باقی ہر قسم کی چیزیں میری سسٹرز بھجیتی ہیں ۔جوتے ،کلچ ،پرفیومز،میک اپ ہر قسم کا،، ،سویٹرز،ہنڈ بیگز،اور ہر ضرورت کی چیز وغیرہ۔پھر صرف کپڑے ہی بچتے ہیں جو میں یہاں سے ہی خریدتی ہوں۔اور آج کل جو شاپنگ کی ہے میں نے وہ کرمیوں کے ہی کپڑے لیے ہیں ۔اورآج کل designer lawn cloths کی ہی بھر مار ہے جن کی پرائز پہلے سے ہی طے ہوتی ہے نیٹ پر سب قیمتیں آجاتی ہیں اور میں نے بھی سارے ایسے ہی کپڑے لیے ہیں ۔اسی لئے بارگینگ کی ضرورت ہی نہیں پڑی ۔:)
میں تو ڈسائنر کپڑے افورڈ نہیں کرسکتی فالحال ۔۔۔اسی لئے میں تو گھوم پھر کر کپڑے لیتی ہوں۔۔۔۔ اور باقی چیزیں بھی خود ہی لیتی ہوں۔۔۔۔
 
Top