شاک پر شاک!!!

سید عاطف علی

لائبریرین
کباب بنانے کی ریسیپی پچھلے صفحات میں موجود ہے جو کہ عاطف بھائی کی فخریہ پیشکش سمجھی جائے۔
ارے یار ڈائنو سار بنانے کی ترکیب تھی وہ بھئی ۔ کیسے سمجھاؤں کباب تو ایک مخدوش تصور تھا اس ترکیب میں ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اس سے آپ نے یقیناً ثابت کر دیا کہ آپ کسی کامیاب ڈیٹکٹو کی طرح قرائن سے نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں لیکن شادی، شاپنگ اور اس میں سکارف جیسی خبروں کے سورس کیا ہیں
اتنی تعریفوں میں ہمارا حصہ بھی ہے نا سید عمران محترم۔۔
ہمارے حوالے کیجئیے :ROFLMAO:
 

سید عمران

محفلین
اسی لیے کہتے ہیں سفر کرنے سے پہلے بڑوں کی دعائیں لے لینی چاہییں۔ اور آپ ہمیں بتائے بغیر منہ اٹھا کے چل پڑیں۔ اب ایسا تو ہو گا
بھئی آنے کا بالکل نہ بتاتیں، ہماری صحت پر کون سا برا اثر پڑنا تھا۔۔۔
یا بالکل واضح ڈنکے کی چوٹ پر بتاتیں۔۔۔
کون سا سیکیورٹی رسک تھیں۔۔۔
لیکن یہ کیا کہ
خوب پردہ ہے کہ چلمن سے لگے بیٹھے ہیں
صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں
یہ چھپن چھپائی ہمیں بالکل نہ بھائی، اس لیے یہ کرنا پڑا۔۔۔
ادھر چلمن سے تم جھانکو ادھر چلمن سے ہم جھانکیں
لگادو آگ چلمن کو نہ تم جھانکو نہ ہم جھانکیں
 

فہیم

لائبریرین
لوڈ شیڈنگ چل رہی ہے۔۔۔ اتفاق سے یا پھر جان بوجھ کر کل گُل کی زندگی کا چراغ گُل ہو جانے کی افواہ پھیلا دی گئی۔۔۔ ہم احتجاج کر رہے ہیں کہ ہمیں زندہ تصور کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے زندہ ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی عطا کیا جائے۔ مگر کوئی سیدھی بات سمجھ ہی نہیں رہا۔ ہم کیا کریں۔

آپ کی مقبولیت اور رفتار کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ یہ آپ کے خلاف کوئی سازش رچی جا رہی ہے اور اس کا پردہ فاش کرنے کے لیے آپ کو کسی جاسوس کی خدمات حاصل کرنی پڑیں گی۔
 
Top