شاک پر شاک!!!

سید عمران

محفلین
پہلے تو اس لڑی کی سمجھ نہیں آئی پھر آج عدنان صاحب کی تصویر فیس بُک پر دیکھی، دو سفید ریش "بزرگان" کے ساتھ تو علم ہوا کہ کل کوئی وقوعہ ہوا ہے۔

سو میرے لیے "شاک" کا عنصر تو ختم ہو گیا ہے لیکن تاسف بہرحال ضرور ہے، اس بات پر کہ کراچی کے محفلین اس سے پہلے جتنی ملاقاتیں کرتے تھے اس کی پلاننگ یہیں اوپن فورم پر ہوتی تھی سو ملاقات سے پہلے ہی باقی محفلین اس میں شریک رہتے تھے، یہ کل کہ ملاقات کی پلاننگ بھی اسرار کے پردوں میں ہوئی ہے اور ابھی تک اس کی روداد بھی سامنے نہیں آئی، اللہ ہی جانے کیا رموز ہیں!
اٹھیں گے پردہ ہائے بام و در آہستہ آہستہ!!!
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
اس جملے سے تو مجھے یہی سمجھ میں آیا کہ موصوفہ آنجہانی خلد مکانی ہو چکی ہیں!
اسی سے معلوم ہوا کہ مرحومہ زندگی میں کتنے گل کھلاتی ہوں گی!!!
ارے ایسا نہ کہو بھائیو!
خیال خاطر احباب چاہیئے ہر دم !
"کسی کی ٹھیس نہ لگ جائے آبگینوں کو"
 

سید عمران

محفلین
ارے ایسا نہ کہو بھائیو!
خیال خاطر احباب چاہیئے ہر دم !
"کسی کی ٹھیس نہ لگ جائے آبگینوں کو"
فکر نہ کریں...
یہ آبگینے فولاد کے بنے ہیں...
آتے ہی سنگ و آہن کی گولہ باری شروع ہوجائے گی...
حفظ ما تقدم کے طور پر ہم ہفتہ دس کی تعطیلات پر رخصت ہونے کے لیے پر تول رہے ہیں!!!
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
فکر نہ کریں...
یہ آبگینے فولاد کے بنے ہیں...
آتے ہی سنگ و آہن کی گولہ باری شروع ہوجائے گی...
حفظ ما تقدم کے طور پر ہم ہفتہ دس کی تعطیلات پر رخصت ہونے کے لیے پر تول رہے ہیں!!!
آپ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ گل بہن کے آتے ہی آپ کی تعطیلات معطل کر دی جائیں گی
 

سید عمران

محفلین
پہلے جتنی ملاقاتیں کرتے تھے اس کی پلاننگ یہیں اوپن فورم پر ہوتی تھی
اس میں وہ طومار بندی ہوتی تھی کہ ملاقات ٹھپ ہوجاتی تھی...
اس لیے اب صرف کراچی والوں کو اکٹھا کرتے ہیں...
جس کو نہیں آنا ہوتا وہ منع کردیتا ہے یا عدم دلچسپی دکھاتا ہے...
یوں آنے والے فلٹر ہوجاتے ہیں اور ہروگرام بآسانی بن جاتا ہے!!!
 

عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
فکر نہ کریں...
یہ آبگینے فولاد کے بنے ہیں...
آتے ہی سنگ و آہن کی گولہ باری شروع ہوجائے گی...
حفظ ما تقدم کے طور پر ہم ہفتہ دس کی تعطیلات پر رخصت ہونے کے لیے پر تول رہے ہیں!!!
مقدمہ تو ہمیں بھی تیار کرنا پڑے گا اپنا آپ بچانے کے لیے۔
 

سیما علی

لائبریرین
نہ ہوتا ہو نہ سہی لیکن "کوئی" زیرِ دام تو آیا :)
بھیا یہاں تو ۔۔۔۔۔۔۔
صیاد آپ حلقہ دام ستم بھی آپ!!!!
بام حرم بھی طائر بام حرم بھی آپ

Mufti Sahab was all in all
کل کے ناشتے پر
سیلِ نور و نکہت میں کچھ نظر نہ آتا تھا
ساری بزم میں وہ تھا اور ذرا ذرا ہم تھے
 
آخری تدوین:
Top