شاک پر شاک!!!

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بھیا یہاں تو ۔۔۔۔۔۔۔
صیاد آپ حلقہ دام ستم بھی آپ!!!!
بام حرم بھی طائر بام حرم بھی آپ
عمران بھائی صرف ایسے ظاہر کرتے ہیں جیسے وہ زیرِ دام آ گئے ہیں۔ لیکن ایک ممولے کی کیا مجال کہ شاہین کو زیرِ دام لائے۔ ایسے ایڈونچر تو صرف علامہ اقبال رح ہی کر سکتے ہیں :)
 

محمد وارث

لائبریرین
تصویر دیکھ کر تو شاک لگا ہوگا!!!
بالکل بھی نہیں، اس میں کیا شاک کی بات تھی بھلا؟ ویسے بھی ان تینوں صاحبان کی تصاویر پہلے بھی یہاں شیئر ہو چکی ہیں۔ میرے لیے "شاک پر شاک" آپ جیسے باپردہ کی تصویر ہوگی قبلہ!
 

سید عمران

محفلین
ظاہری بات ہے اُن کے آتے ہی یہاں پر ایمرجنسی نافذ ہوجانی ہے۔ اس لیے ہر قسم کی تعطیلات تو معطل۔۔۔۔۔۔
آپ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ گل بہن کے آتے ہی آپ کی تعطیلات معطل کر دی جائیں گی
ایسا نہ کرو بھائی لوگو...
کچھ تو بھائی بندی کا خیال کرو!!!
 

سید عمران

محفلین
ظاہری بات ہے اُن کے آتے ہی یہاں پر ایمرجنسی نافذ ہوجانی ہے۔ اس لیے ہر قسم کی تعطیلات تو معطل۔۔۔۔۔۔
کام تو معطل ہوتا ہے، یہ تعطیلات کو کون معطل کرتا ہے بھئی ؟
کمپنی کا باس...
اور ان جیسے بھائی لوگ!!!
 

سید عمران

محفلین
بالکل بھی نہیں، اس میں کیا شاک کی بات تھی بھلا؟ ویسے بھی ان تینوں صاحبان کی تصاویر پہلے بھی یہاں شیئر ہو چکی ہیں۔ میرے لیے "شاک پر شاک" آپ جیسے باپردہ کی تصویر ہوگی قبلہ!
وہ شاک ڈراؤنا نہ لگے...
اسی لیے ہم احتیاط کرتے ہیں کہ طبع نازک پہ ناگوار نہ گزرے!!!
:):):)
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
بھائی لوگ بتائیں کہ ملاقات کی لڑی بنائیں اور اس میں احوال ملاقات نہ بیان کیا جائے...
تو کیا یہ از قسمے شاک ہوسکتا ہے؟؟؟
 

زوجہ اظہر

محفلین
کیوں کہ کچھ باپردہ خواتین تھیں...
اسی لیے ساری بات پردہ میں ہوئی...
کچھ خواتین سرعام شریک گفتگو ہونے یا کیے جانے سے جھجک رہی تھیں!!!

نہیں بھئی ادھر ایسا نہیں بس کچھ ترجیحات متعین ہیں اس لیے معذرت کی

اچھا لگا آپ سب کی ملاقات ہوئی ، روداد کا انتظار ہے
 

صابرہ امین

لائبریرین
نہیں بھئی ادھر ایسا نہیں بس کچھ ترجیحات متعین ہیں اس لیے معذرت کی

اچھا لگا آپ سب کی ملاقات ہوئی ، روداد کا انتظار ہے
جی ان شاءاللہ لکھنے کی کوشش کریں گے۔ زیک اور تابش بھائ کی ساس محترمہ کے انتقال پرملال کے باعث ابھی لکھنا کچھ اچھا معلوم نہیں ہورہا۔ جلد ہی آپ روداد ملاحظہ کیجیے گا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اگر لڑی نہیں بنانی تھی تو منع کیوں نہ کیا؟؟؟
اگر بنانی تھی تو اب تک بنائی کیوں نہیں؟؟؟
محض زبان چلانے سے کچھ نہیں ہوتا عدنان بھیا...
ہاتھ پیر بھی ہلانے پڑتے ہیں!!!
باقی ساری باتوں کا جواب تو آپ کو عدنان بھائی اینڈ کمپنی دیتے رہیں گے لیکن ایک بات کی طرف آپ کی توجہ دلانی بہت ضروری ہے۔
اور وہ یہ کہ لڑی کے عنوان میں " تین شاک " ابھی کم ہیں جو کہ ہم آپ کو دینے والے ہیں خیر سے۔

ہاںتو پچھلے دنوں میں ایک سے بڑھ کر ایک طریقے سے ہمیں "خودکشی " کرنے پہ اکسایا جاتا رہا یہ لالچ دے کر کہ۔۔۔ معلوم نہیں کہاں کہاں آپ ہماری تعریفوں کے پُل باندھ دیں گے۔
کہیں مصروفیت کے باعث بھول نہ چکے ہوں

جو کھلائیں پلائیں آخر میں زہر کا انتظام ضرور رکھیے گا!!!

اچھی ہو پر وہ اچھا کھانا بھی تو پسند کرتے ہیں لہذا دور سے دیکھنا ۔

لیں جی۔۔۔۔۔ اب عاطف بھائی بھی عمران بھائی کے کیمپ میں شامل ہو گئے

یہ تو آپ نے سید عمران محترم کو ایک اور راہ دکھا دی ہمیں ٹھکانے لگوانے کی :cry:

بار بار آپ کا نام لیا جائے گا کہ۔۔۔
ناظرین آج کی تازہ اپ ڈیٹ دیتے ہیں، ایک یورپ پلٹ خاتون وطن آنے کی خوشی میں بہادری و جرات کی عظیم مثال قائم کرگئیں۔۔۔
جی ہاں اس جواں خاتون نے چائے کے اسٹال پہ برگر کے ساتھ مزے سے نیلا تھوتھا کھایا۔۔۔

جی ہاں ہمارا چینل سب سے پہلے پاکستانی عوام کو یہ خوشخبری دے رہا ہے کہ ایک عظیم مجاہدہ نے نیلا تھوتھا کھالیا ہے۔۔۔۔!!!
یعنی کہ آپ کو معلوم تھا ہم "حکم" بجا لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ہمیں کبھی چھت سے کودنے کا مشورہ دیتے رہے اور کبھی خود کشی کا۔ مگر کیا ہے کہ لاکھ کوشش کے باوجود نہ نیلا تھوتھا ملا اور نہ چوہے مار دوائی۔ تو ہم مر جانے کی کوشش میں مرتے رہے مگر مر نہ پائے اور اب پھر سے زندہ سلامت محفل میں موجود ہیں۔ تو تمام "شاک" جمع کر کے لڑی کے عنوان میں اضافہ کروا لیجئیے۔
ویسے آپ آئندہ بھی ہم سے اس طرح کے زبردست آئیڈیاز لے سکتی ہیں!!!

جی ہاں اب چونکہ نئی زندگی پائی ہے تو آئیڈیاز لینے ہی پڑیں گے۔ مگر یہ بتائیے کہ مفت کے ہوں گے یا فیس کے ساتھ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کے بغیر نہاری کھاتے اچھے لگتے بھلا؟؟؟
نہاری کے رنگ آپ کے سنگ...
بھلا کب آرہے ہیں نہاری کھانے؟؟؟
عاطف بھائی ہمارے ساتھ آئیں گے ۔۔۔
کب کھلارہے ہیں نہاری۔۔۔ ؟
نہاری کھاتے اچھے نہ لگتے مگر باقی سب تو مزے سے کھا لیا ۔
 
Top