شاک پر شاک!!!

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کے منہ میں پتھر ٹھکے ہیں کیا؟؟؟
عدنان بھائی۔۔۔۔ خاموش کیوں ہیں۔۔۔ پتھر نکال کر سائیڈ پہ رکھئیے اور اینٹ کا جواب پتھر سے دیجئیے تب تک ہم کچھ کھانے کو لے آئیں پھر مزے سے آپ دونوں بھائیوں کی گفتگو سنتے ہیں بالکل خاموشی سے۔ :rollingonthefloor:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
معافی بھی مانگ لی گئی۔ اس کا مطلب ہے لڑی کامیاب رہی۔
کہاں کی بات کہاں جوڑ دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لڑی تو کامیاب ہی کامیاب ہے۔۔۔ ابھی جھگڑے ہونے ہیں۔ معافی کی نوبت بعد میں آئے گی۔۔۔ کوئی غازی ہو گا کوئی شہید۔۔
سمجھ آئی یا سمجھائیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اور وہ تصویر، جسے دیکھ کر اس خاکسار کا "حج" ہوا۔ :)

236971575-4178226175628611-2637468256124249904-n.jpg
سب نے کھا چکنے کے بعد کیوں تصویر بنائی۔۔۔ کیا ہم لوگوں نے نوالے گن لینے تھے جو خالی پلیٹیں سامنے رکھ دی ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کچھ تو خاص بات ضرور ہے۔
اگر آج گُلِ یاسمیں ہمارے بیچ ہوتیں تو ضرور بات کُھل جاتی۔
گُل یاسمیں اللہ کو پیاری ہو گئیں کیا یا پھر۔۔۔۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

توبہ ہے۔۔۔۔ ہم زندہ سلامت پھر رہے ہیں دوسروں کو ستانے کے لئے اور آپ ہیں کہ ہمیں مرحومہ قرار دینے پہ تُل گئے ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کل ہم نے محبتیں دیکھ لیں آپکی بھیا خوب راز و نیاز ہورہے تھے اور ایک پلیٹ میں کھا رہے تھے
اللہ پاک سلامت رکھے ان محبتوں کو۔ آمین۔
ایک پلیٹ میں کھا رہے تھے۔۔۔۔ آپ نے خیال رکھا نا کہ ہمارے عدنان بھیا نے اچھے سے کھایا یا پھر سارا۔۔۔۔۔ :rollingonthefloor:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مُردے بولا تھوڑی کرتے ہیں سیما آپا۔۔۔ :rollingonthefloor:
ہم کتنی پریشانی میں تھے اور یہاں ہمیں " مرحومہ " ہی سمجھ لیا گیا۔
کسی نے ایک پل کے لئے بھی نہ سوچا کہ کوئی وقت قبولیت کا بھی ہوتا ہے۔ ہمیں سخت شاک لگا " شاک پر شاک " میں۔۔

وہ تو اللہ پاک نے ہمیں پھر سے لوٹا دیا اس محفل کو۔۔۔ سب خوش نا؟؟؟ :battingeyelashes:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ارے، وہ فوت ہو گئیں؟ کب؟ کیسے؟ اور میرے خدایا!
معلوم پڑ جاتا وقت سے تو کیا جنازے میں شرکت کر لیتے؟
آپ سے 25 کلومیٹر ہی تو تھے وارث بھائی۔

اللہ توبہ ۔۔۔ آپ بھی باقیوں کے ساتھ مل کر ہمیں قصہ ء ماضی سمجھنے لگے۔
سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ کو اور کیا کیا کہیں کہ ان تمام جملوں کا اثر ذرا ہلکا ہو جائے۔۔۔
اللہ کا شکر کہ کسی نے دعائے مغفرت کے لئے لڑی نہیں شروع کر دی۔ ورنہ ہم کس کس کو یقین دلاتے پھرتے کہ ابھی زندہ ہیں ہم ۔:ROFLMAO:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں نے تو فقط استفسار کیا ہے، وہ چیمہ صاحب فرما رہے ہیں کہ

اس جملے سے تو مجھے یہی سمجھ میں آیا کہ موصوفہ آنجہانی خلد مکانی ہو چکی ہیں!
وارث بھائی۔۔۔ سچی میں آپ کے دونوں مراسلات سے ہم تو یہی محسوس کر رہے ہیں کہ ہم واقعی میں زیرِ زمین ہیں سفید براق کفن میں ۔
اور انتظار میں ہیں کہ منکر نکیر آئیں گے سوال جواب کرنے۔۔۔ الحمد للہ ۔۔۔ اللہ اور رسول کے ماننے اور یومِ آخرت پر یقین رکھنے والوں میں سے ہیں۔ امید ہے کہ اللہ پاک کا کرم رہے گا اور جنت کا دروازہ کھول دیا جائے گا ۔
آپ کا شکریہ کہ آپ نے پھر سے ایک بار موت کو قریب سے محسوس کرنے کا موقع دیا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اللہ کا حکم ہے صاحب۔ وہ لوگوں کے لیے قتل گاہیں تیار کرتی رہیں لیکن ۔۔۔۔۔۔
آپ اچھے سے سمجھ لیں کہ " شہیدِ محفل " کون بننے والا ہے۔ :at-wits-end:
کس کے لئے قتل گاہ تیار کی ہم نے۔۔۔۔ اللہ توبہ کوئی ایک ایف آئی آر کٹی ہمارے نام کی؟
کوئی گواہ کوئی ثبوت۔۔۔ کم سے کم جائے وقوعہ ہی بطور ثبوت سامنے لائیے۔
آپ ہی کی بات نے ہمارے " نہ رہنے" کی افواہ پھیلائی ہے۔۔۔ اتنا نہ سوچا کہ اگر یہ بات سچ ہو گئی تو۔
ہم تو یہ لڑی دیکھنے سے بھی محروم رہ جاتے نا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہاہاہا....
کسی کے فوت ہونے پر پہلی بار سب کو اتنا ہنستے ہوئے دیکھا...
اسی سے معلوم ہوا کہ مرحومہ زندگی میں کتنے گل کھلاتی ہوں گی!!!
کوئی بہت زیادہ سیڈ ہونے والا۔۔۔ کوئی دیوار سے سر ٹکرانے والا ایموجی ہی نہیں مل رہا جس سے ہم ظاہر کر پائیں کہ اس وقت ہم کیسا محسوس کر رہے ہیں ۔
اللہ توبہ۔۔۔ آپ بھی ۔۔۔
ویسے سب سے زیادہ تو آپ ہنس رہے ہیں۔
ایسا سمجھ بھی کیسے لیا کہ ہم کوئی گل کھلائے بغیر ہی گُل ہو جائیں گے۔۔۔۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

سب کے اتنے یقین سے ہمیں مرحومہ کہنے سے ہم بھی خود کو ایسا ہی سمجھ رہے ہیں۔
120.gif
 
Top