شتر مرغ کے انڈے کا آملیٹ !

شمشاد

لائبریرین
آجکل امریکی ڈالر کتنے کا ہے؟ جتنے کا ہے اس کو 59۔3 سے ضرب دے دو۔ میرے حساب سے کوئی تین سو روپے بنتے ہیں۔
 

مغزل

محفلین
صاحب یہ سب تو ٹھیک ہے مگر یہ کہیے کہ شتر مرغ کا انڈا کھانا کیا حلا ل ہے ؟
میرے علم میں یہ بات نہیں امید ہے آپ میری معلومات میں اضافہ فرمائیں گے
جہاں تک مجھے میری جہالت اجازت دیتی ہے اس کے تحت شترمرغ کا گوشت اور انڈا کھانا جائز نہیں۔
 

مغزل

محفلین
مناسک ِ حج میں سوال و جواب کی ذیل میں‌صرف شکار کا ذکر ہے ، اسے روا جانا جائے تو لومڑی بھی حلال ہوجائے گی۔

شکار کرنے کا کفارہ
مسئلہ ۲۳۸:اگر مُحرم شتر مرغ کا شکار کرے تو ایک اونٹ کفارہ دے گا اور وحشی گائے کا شکار کرے تو ایک پالتو گائے دے گا اور اگر وحشی گدھے کو مارا تو ایک اونٹ یا ایک پالتو گائے دے گا اور اگر ہرن ، خرگوش یا لومڑی کا شکار کیا تو ایک بکری بطور کفارہ دے گا ۔
 
ہیلو محمود بھائی یہاں کہاں مسئلے مسائل لے آئے ۔ اور دوسری بات یہ ہے کہ اگر یہ حرام ہوتا تو سعودیہ میں کیسے سرعام مارکیٹ میں ملتا اور اس پر یہ اسٹکر بھی نہیں لگا ہوا کہ یہ صرف غیر مسلموں کے لیئے ہے ۔ ہاں مختلف مسالک فکر میں اس پر اکتلاف ہو سکتا ہے کہ یہ مکروہ ہے یا نہیں لیکن جہاں تک میری معلومات (لنگڑی لولی کیسی بھی ہیں) کا تعلق ہے تو میرے علم میں بھی نہیں ہے ۔ کہ یہ حرام ہے کیونکہ حرام ہونے کے لیئے دلیل چاہیئے حلال ہونے کے لیئے نہیں
 

مغزل

محفلین
ٹھیک ہے صاحب ، مگر ناراض نہ ہوں ، میرے علم یہ بات نہ تھی سو پوچھ لیا۔ بہت شکریہ اب یہ بحث میری طرف سے ختم۔
 

شمشاد

لائبریرین
مناسک ِ حج میں سوال و جواب کی ذیل میں‌صرف شکار کا ذکر ہے ، اسے روا جانا جائے تو لومڑی بھی حلال ہوجائے گی۔

شکار کرنے کا کفارہ
مسئلہ ۲۳۸:اگر مُحرم شتر مرغ کا شکار کرے تو ایک اونٹ کفارہ دے گا اور وحشی گائے کا شکار کرے تو ایک پالتو گائے دے گا اور اگر وحشی گدھے کو مارا تو ایک اونٹ یا ایک پالتو گائے دے گا اور اگر ہرن ، خرگوش یا لومڑی کا شکار کیا تو ایک بکری بطور کفارہ دے گا ۔


محمود بھائی مسئلے میں " محرم " کا ذکر ہے۔ اس کا مطلب ہے جس نے احرام پہنا ہوا ہے۔ تو یہ کفارہ اس کے لیے ہے نہ کہ عام آدمی کے لیے۔ اس کے علاوہ میقات کے اندر شکار کرنے کی بھی مختلف شرائط ہیں۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
آجکل امریکی ڈالر کتنے کا ہے؟ جتنے کا ہے اس کو 59۔3 سے ضرب دے دو۔ میرے حساب سے کوئی تین سو روپے بنتے ہیں۔
مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ امریکی ڈالر کتنے کاہے؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لگتا ہے طالوت اور علی بھائی ۔ ۔ ۔ ۔ ہوگئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اتنا مہنگا انڈا کون پاگل لے گا؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

علی ذاکر

محفلین
پاکستانی بھی بتادیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
یہ اتنا بڑا انڈا آپ نے اور طالوت بھائی نے اکیلے کھایا تھا؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میرے خیال سے میں نے اپنے (آٹھویں) پیغام میں‌یہی لکھا تھا !

مع السلام
 
Top