شجرہ نسب

سرینگر اور جموں بہت مختلف علاقے ہیں (بقول ابو کہ وہ جموں سے ہیں)
بہت عرصے پہلے کہیں دیکھا تھا۔ اس لیے صحیح سے یاد نہیں کہ پہلے (پیتل یا پتھر) دادا جی کے بارے میں کیا لکھا ہے۔
البتہ نسل درنسل یہ بات سنتے چلے آ رہے ہیں کہ پہلے بزرگ خاندان شاہی سے تھے، جب انھوں نے اسلام قبول کیا تو راجہ نے قتل کا حکم صادر کر دیا، انھیں اطلاع ملی تو راتوں رات بیوی بچوں کو لیکر ہجرت کر گئے اور اس راجواڑے کی سرحدوں سے باہر آ کر دم لیا۔ اس موجودہ علاقے کا کوئی بڑا (اب پتہ نہیں راجہ تھا یا کچھ اور) مسلمان تھا اس نے شہزادگی کا خیال کرتے ہوئے زمینیں بھی دیں اور کچھ ملازمین بھی۔ (واللہ عالم باالصواب)
 
یہ دادا نے 1954 میں بنایا تھا جب ابو 4 سال کے تھے۔ اب اس میں آگے کا بھی سارا شجرہ شامل کرنا ہے۔
20160509_192849_HDR_zpsdx74wysv.jpg

محمد احسن ابو کا نام ہے۔
 
arifkarim

معطل
میرے پاس گھر میں شجرہ پڑا ہوا، جو شاید ہمارے ابا جی کے کزن نے مرتب کیا تھا، (آٹھ نسلیں شاید) لیکن جہاں سے شروع ہو رہا ہے وہاں پہلے آدمی نے سری نگر یا جموں سے ہجرت کی تھی اور جہاں ابھی موجودہ گاؤں ہے، وہاں آباد ہوا تھا۔ اس سے پہلے کا کوئی ریکارڈ نہیں
ہمارے لکڑ دادا نے 18 ویں صدی کے اخیر میں گوجرانوالہ سے اپنے اکلوتے بیٹے کیساتھ لدھیانہ ہجرت کی تھی۔ لدھیانہ میں قیام کے دوران پردادا جان کے چار بیٹے ہوئے جو قیام پاکستان کے بعد ہجرت کر کے راولپنڈی آگئے۔ یہاں دادا جان کے 8 بیٹے پیدا ہوئے جن میں سے پیشتر اب ملک سے باہر ہیں۔ اسوقت ہمارے دادا جان کا شجرہ نسب کل ملا کر قریبا 80 افراد پر مشتمل ہے اور پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔ الحمدللہ۔
 
درج ذیل سافٹ ویئر یونی کوڈ کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس میں مختلف زبانوں کی سپورٹ بھی میسر ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے پاس وقت ہو تو اردو زبان میں مینو بھی تیار کرسکتے ہیں۔
پورٹیبل ورژن بھی دستیاب ہے۔
ویب سائیٹ
پورٹیبل سافٹ ویئر ڈاؤنلوڈ کا لنک
جزاک اللہ
کل دیکھتا ہوں اسے.
 
عثمان

محفلین
اگر تو کوئی مشہور شخصیت آپ کے شجرہ نسب میں نظر آ جاتی ہے تو کچھ دلچسپی کی بات ہے۔ ورنہ تو یہ محض نام ہیں۔
 
عثمان

محفلین
کیا ان شجرہ نسب سے یہ بھی معلوم کیا جا سکتا ہے کہ درج کے گئے ناموں کے لوگ کہاں مقیم رہے اور انھوں نے کہاں کہاں ہجرت کی اور ان کی تاریخ پیدائش کیا ہے وغیرہ۔
یعنی کیا نام کے علاوہ بھی شجرہ نسب میں کوئی معلومات موجود ہے ؟
 
زیک

مسافر

اپنے شجرۂ نسب میں ہر شخص کے متعلق جو معلومات ہیں وہ ساتھ شامل کر رہا ہوں۔ اگرچہ معلومات اتنی زیادہ نہیں اور مزید حاصل کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں۔

یہاں امریکہ میں لوگ البتہ امیگریشن اور سینسس ریکارڈ وغیرہ سے کافی معلومات اکٹھی کر لیتے ہیں۔
 
السلام علیکم
اللہ تعالی ٰ کا لاکھ لاکھ شکر اور محمد ﷺ وآل محمد ﷺ کا احسان ہے کہ ہمارا قدیم قلمی شجرہ نسل در نسل ہمارے پاس محفوظ چلا آ رہا ہے ، اس کے علاوہ محکمہ مال کے ریکارڈ میں بھی ہمارا شجرہ محفوظ ہے ، ہم سب ایک ٹیم کی صورت میں سادات بنو ہاشم ، سادات فاطمی ، سادات علوی کی ہسٹری اور شجرہ جات پر ہی کام کرتے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کو اپنے آباؤ اجداد سے آگاہی ہو سکے اور وہ یہ سلسلہ اور امانت ہمارے اجداد سے چلی آ رہی ہے ہمارے بعد اپنے آنے والی نسلوں تک پہنچا سکیں
 
آپ نے اس کو کمپیوٹر پر بھی کسی سافٹ وئیر پر محفوظ کیا ہے یا کاغذات میں ہی محفوظ ہے؟
 
Top