میں آپکی بات سے اتفاق کرتی ہوں نبیل بھائی۔ میں جانتی ہوں کہ ایک بڑے پبلک ادارے یا فورم کو چلانا ایک جیسا ہی ہے اور بھانت بھانت کی بولیوں اور آرا کا جواب دینا خاصا مشکل کام ہے،
ٓآپ کے حوصلے کی داد دینے کو دل چاہتا ہے
میں اس محفل کو جتنا سمجھتا ہو اس کے مطابق یہاں کسی کی بھی نیت کبھی بھی کسی کے عزت نفس کو مجروح کرنے کی نہیں ہوتی ۔ پوسٹ لکھی جاتی ہے ہر کوئی اپنے اپنے انداز سے لکھتا ہے ۔۔ پھر انسان غلطی کرتا ہے ۔۔ اور اپنی اس غلطی سے ہی خود کو پھر امپرور کرتا ہے ۔۔ پر اسی غلطی کو گر ڈسکریمنیٹ کیا جائے تو گرنے والا کبھی دوبارہ اس جوش سے اٹھ نہیں پاتا ۔۔ جس جوش سے وہ پہلے لکھ رہا ہوتا ہے ۔
عزیز بھائی سے گر کوئی تفصیل جانیں تو پتا چلے گا کہ بھائی جان کا ارادہ شاید کوئی تخریب کاری کرنے جیسا تو نہیں ہوگا ۔۔ پر مجھے یقین ہے کے ناظمین میں سے کسی نے ان کو ضرور مطلع کر دیا ہوگا کے کیوں اور کس وجہ سے ان کے دھاگے ہٹائے گئے ۔ جب میں نے عزیز بھائی سے وجہ دریافت کی تھی تو ان ہو نے مجھے اس ٹھریڈ کا راستہ دکھا دیا تھا ۔
البتہ یہاں مزاق ضرور چلتا ہے ۔۔ کوئی کسی پر ہنس دیتا ہے تو کوئی کھٍلی اڑا دیتا ہے ۔۔ فیملی کی طرح بلکل ۔۔ فیملی کی بات کرو تو ۔۔ فیملی میں گر کوئی برا بھی ہوگا تو اس کی بھی اتنی ہی سنی جانی چاہیے جی جتنے کے اچھے کی ۔۔ پر بات سیدھی ہو یا ٹیڑھی شکایات و کریٹیسیزم کا بھی اپنا ایک مقام ہوتا ہے ۔۔ آپ بتائیں خاندان میں گر چھوٹوں کو بروں سے شکایت ہو تو ان کو کیا کرنا چاہیے ؟
شکایت کرنی چاہیے ۔۔ کسی لیول پر اپنی بات ریکارڈ کرانی چاہیے ۔
یا یہ جان سمجھ کر چپ رہنا چاہیے کے جی وہ بڑے ہیں ۔۔ اور ہمارا ان کے فیصلوں و اصولوں پر وائے قائم کرنے کا کوئی حق نہیں ۔۔ثمینہ جی آپ ضرور بتائیگا ۔