شراب، بادہ ، ساقی، میخانہ، مینا، پر اشعار

تسکین کے سامان تو مل جاتے ہیں
کچھ صاحب ا ایمان تو مل جاتے ہیں

ساقی یہ دعا ہے تیرا اقبال بلند
مے خانے میں انسان تو مل جاتے ہیں

نا معلوم
 
ہونٹوں سے لگاتا ہوں تو مسکاتی ہے
تسکین ہر انداز سے پہنچاتی ہے

مے اس لئے ہے مجھ کو حسینوں سے عزیز
آسانی سے شیشے میں اتر جاتی ہے :tongueout:
 
زلفیں بکھیر ، جام اٹھا ، دن کو شام کر
رندوں کی زندگی کا کوئی اہتمام کر
جیسے کے ہاتھ میں نے دو عالم پہ رکھ دیا
محسوس یہ ہوا ترے دامن کو تھام کر

عبدلحمید عدم
 

باباجی

محفلین
آج ساقی شراب رہنے دہ
تشنگی کا عذاب رہنے دو

پونچھ ڈالو نہ آنکھ سے آنسو
کچھ تو خنجر پہ آب رہنے دو
 
Top