شرحِ شتونگڑہ

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بعض محفلین جو اپنے مراسلوں میں مختلف قسم کی ایموجی (المعروف بہ شتونگڑہ) لگاتے ہیں ان میں سے اکثر کا مطلب مجھے نہیں معلوم ۔ اگر کوئی محفلین ان شتونگڑوں کے معنی اور محلِ استعمال پر سفید رنگ کی روشنی ڈال دے توبیحدکرم ہوگا ۔ ( البتہ لیزر بیم سے پرہیز کیا جاوے کہ ہماری ٹِپنیاں ذرا کمزور واقع ہوئی ہیں ۔) :):):)
 
محمد عبدالرؤوف

آپ کسی بھی ایموجی پر کچھ دیر پریس کیے رکھیں تو اس کی تفصیلات کی ونڈو اوپن ہو جاے گی
 
صابرہ امین

لائبریرین
آپ کسی بھی ایموجی پر کچھ دیر پریس کیے رکھیں تو اس کی تفصیلات کی ونڈو اوپن ہو جاے گی
پریس نہ کیجیے ۔ ۔ بلکہ hover کیجیے ۔ ۔ یعنی mouse over کیجیے ۔ ۔ ۔ یعنی ماؤس کو ایموجی پر لے جا کر تھوڑی دیر رکھیے(دبائیے نہیں) تو ایک ٹول ٹپ کے ذریعے اس کا نام آ جائے گا ۔ ۔ پریس کرنے سے وہ آپ کے ٹیکسٹ میں شامل ہو جائے گا ۔ ۔
 
ویسے میں تو موبائل پر اکثر آنلائن رہتا ہوں موبائل پر پریس اینڈ ہولڈ کرنا پڑتا ہے:)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اصطلاحی طور پر تو "ہاؤور کریں" لیکن حقیقی طور پر ہاؤور کر نے سے بھی نہیں آئے گا۔ اصل میں اس پر ماؤس کا پؤائنٹر لے جا کر جامد کریں تو ایک سیکنڈ میں اس کی مختصر عبارت یا نام، ٹول ٹپ کی شکل میں منصۂ سکرین پر ظہور فرمالے گا۔
اور ہاں !
ٹپنی کمزور ہو نے کی صورت میں نزدیک کا چشمہ لگانا نہ بھولیے گا۔ بس۔
 
بعض محفلین جو اپنے مراسلوں میں مختلف قسم کی ایموجی (المعروف بہ شتونگڑہ) لگاتے ہیں ان میں سے اکثر کا مطلب مجھے نہیں معلوم ۔ اگر کوئی محفلین ان شتونگڑوں کے معنی اور محلِ استعمال پر سفید رنگ کی روشنی ڈال دے توبیحدکرم ہوگا ۔ ( البتہ لیزر بیم سے پرہیز کیا جاوے کہ ہماری ٹِپنیاں ذرا کمزور واقع ہوئی ہیں ۔) :):):)

لیں ۔۔۔۔ ظہیر بھائی۔۔۔ کیا ’ہی‘ یاد کریں گے۔

jhkh.jpg
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
پریس نہ کیجیے ۔ ۔ بلکہ hover کیجیے ۔ ۔ یعنی mouse over کیجیے ۔ ۔ ۔ یعنی ماؤس کو ایموجی پر لے جا کر تھوڑی دیر رکھیے(دبائیے نہیں) تو ایک ٹول ٹپ کے ذریعے اس کا نام آ جائے گا ۔ ۔ پریس کرنے سے وہ آپ کے ٹیکسٹ میں شامل ہو جائے گا ۔ ۔
زبردست، یہ تو بڑا آسان ہے ۔ وضاحت انگریزی میں لکھی ہوئی آرہی ہے ۔ بہت بہت شکریہ!
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یعنی یہ تو ایک نیا جہانِ معنی دریافت ہوگیا ۔ اب ایک ایک نمونے پر انگلی رکھ رکھ کر دیکھ رہا ہوں تو کیا کیا نظر آرہا ہے ۔ محلِ استعمال بھی شاید سمجھ میں آہی جائے گا ۔
اب اس :barefoot: کا کیا مطلب ہوا ؟! اسے کس موقع پر استعمال کیا جاتا ہے؟!
 
شمشاد

لائبریرین
میرا خیال ہے میرے یہ جو مندرجہ ذیل شتونگڑے ہیں، ان کو سمجھنے کے لیے کسی قسم کی مشقت کی ضرورت نہیں، کہ یہ اپنا تعارف آپ ہی کروا رہے ہیں۔

image.gif
Thinking.gif
 
Top