نہ بھیا نابے کار کی شرح کرنے میں اورکار آمد فتوے دینے میں زمین آسمان کا فرق ہے...
آپ ایک بار شرح کریں پھر اس پہ ہمارے فتوے دیکھیں!!!
پس ثابت ہوا کہ " کوچے " میں خبریں بھی بہت آہستہ آہستہپہنچتیپھیلتی ہیں ۔
ہر کہ در کانِ نمک رفت ۔۔۔۔۔
دوہزاربیس کا دھاگا کون اوپر لایا
میری کم آمدگی کا سبب بھی نیا ورژن ہے. مجھے ایک آنکھ نہیں بھایا. نہایت فضول لگا. مگر کہتا اس لئے نہیں کہ یہاں جمہوری قوتوں کو پنپنے نہیں دیا جاتا. شتونگڑوں ہی کو دیکھ لیجیےوعلیکم السلام ، فاخر بھائی ۔ مزاج بخیر ! خوشی ہوئی آپ کو اتنے دنوں بعد دیکھ کر۔ اور سنائیے کیا حال احوال ہیں ، کام کیسا چل رہا ہے ؟! یقیناً مصروف ہوں گے ۔
غلط بٹانیاں کچھ زیادہ ہوگئی ہیں ۔ محفل کے نئے ورژن میں کچھ زیادہ مزا نہیں ہے ۔ بہت ساری چیزیں کہ جن کے ہم اتنے سالوں سے عادی ہوگئے تھے اب ادھر ادھر ہوگئی ہیں ۔ خصوصاً شتونگڑے پسند نہیں آئے ۔
یہ احمد بھائی کراچوی کا کمال ہے ۔ میرا گمان ہے کہ اس دھاگے کو انہوں نے دو ہزار بیس ہی میں مارک کیا ہوگا لیکن پڑھنے کی باری اب آئی ہے ۔
احمد بھائی ، اس اشتقاقیات کے مشتاقیات میں مجھے بھی شامل سمجھیے ۔یہ شتونگڑہ غالباً پنجابی زبان کا لفظ ہے؟؟
کیا کہتا ہے علمِ اشتقاقیات بیچ اس "مسئلے" کے۔