شرحِ شتونگڑہ

صابرہ امین

لائبریرین
یعنی یہ تو ایک نیا جہانِ معنی دریافت ہوگیا ۔ اب ایک ایک نمونے پر انگلی رکھ رکھ کر دیکھ رہا ہوں تو کیا کیا نظر آرہا ہے ۔ محلِ استعمال بھی شاید سمجھ میں آہی جائے گا ۔
اب اس :barefoot: کا کیا مطلب ہوا ؟! اسے کس موقع پر استعمال کیا جاتا ہے؟!
The foot emoji is frequently used in reference to all things foot-related, figuratively and literally. This includes walking. It can be used to say that they are walking to or from somewhere. It is also sometimes interpreted as walking barefoot through the sand on a beach.

Foot emoji | Dictionary.com
 
یعنی یہ تو ایک نیا جہانِ معنی دریافت ہوگیا ۔ اب ایک ایک نمونے پر انگلی رکھ رکھ کر دیکھ رہا ہوں تو کیا کیا نظر آرہا ہے ۔ محلِ استعمال بھی شاید سمجھ میں آہی جائے گا ۔
اب اس :barefoot: کا کیا مطلب ہوا ؟! اسے کس موقع پر استعمال کیا جاتا ہے؟!
برہنہ پائی
 
ہمیں تو تمنا کے دونوں قدم، ایک ساتھ رکھے معلوم ہوتے ہیں :)
 
سیما علی

لائبریرین
اصطلاحی طور پر تو "ہاؤور کریں" لیکن حقیقی طور پر ہاؤور کر نے سے بھی نہیں آئے گا۔ اصل میں اس پر ماؤس کا پؤائنٹر لے جا کر جامد کریں تو ایک سیکنڈ میں اس کی مختصر عبارت یا نام، ٹول ٹپ کی شکل میں منصۂ سکرین پر ظہور فرمالے گا۔
اور ہاں !
ٹپنی کمزور ہو نے کی صورت میں نزدیک کا چشمہ لگانا نہ بھولیے گا۔ بس۔
شروع شروع میں بھیا خاصی دقت لیکن آہستہ آہستہ شتونگڑے سمجھ میں آنے لگے ۔
 
سیما علی

لائبریرین
بعض محفلین جو اپنے مراسلوں میں مختلف قسم کی ایموجی (المعروف بہ شتونگڑہ) لگاتے ہیں ان میں سے اکثر کا مطلب مجھے نہیں معلوم ۔ اگر کوئی محفلین ان شتونگڑوں کے معنی اور محلِ استعمال پر سفید رنگ کی روشنی ڈال دے توبیحدکرم ہوگا ۔ ( البتہ لیزر بیم سے پرہیز کیا جاوے کہ ہماری ٹِپنیاں ذرا کمزور واقع ہوئی ہیں ۔) :):):)
ظہیر بھائی ۔
ماشاء اللّہ بہت بہترین ۔اتنے عرصے بعد ٹیپنا پڑھنے کو ملا واہ بے حد کمال:)سلامت رہیے بہت ڈھیر ساری دعائیں۔
ہماری ٹپنیاں ساری کی ساری
روشن ۔۔۔یہ شتونگڑے ابھی بھی ہماری سمجھ سے باہر ہیں،کچھ تو بھیا شکل اور عقل دونوں دے پیدل۔:):):):) یہ سب سے خوب صورت شتونگڑہ ہے اور ہمارا پسندیدہ بھی۔
 
سید عمران

محفلین
ان شتونگڑوں کے حوالے سے محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی اور سید عمران بھائی کا کافی تجربہ ہے۔
شتونگڑوں پر لاکھ ماؤس رکھ کر ان کی تفصیلات دیکھیں مگر زبانی کبھی یاد نہیں ہوں گی۔۔۔
انہیں استعمال کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ جب جذبات کا سمندر چڑھا ہوا ہو۔۔۔
چاہے خوشی کے ہوں یا غیظ و غضب کے۔۔۔
تو شتونگڑوں کی صرف ظاہری شکل و صورت پر جائیں۔۔۔
ان کی خاصیتیں پڑھنے بیٹھ گئے تو نہ صرف آپ کا وقت برباد ہوگا بلکہ چڑھے ہوئے جذبات کا سمندر بھی اتر جائے گا۔۔۔
پھر آپ کہیں گے کہ لاحول بھیجو ان پر اور کسی ڈھنگ کے کام میں لگ جاؤ۔۔۔
لیکن اس نسخہ پر عمل کرنے سے بعض اوقات آپ کے پوشیدہ جذبات اندر ہی اندر پکتے رہیں گے۔۔۔
آگے چل کر یہ انتہائی ذہنی و جسمانی عوارض لاحق ہونے کا باعث بن سکتے ہیں۔۔۔
لہٰذا سنہری اصول یہی ہے کہ شتونگڑوں کا دروازہ کھولیں جیسے طلسم ہوشربا میں ہفت بلا کا دروازہ کھولا جاتا ہے۔۔۔
پھر شتونگڑہ کی ظاہری شکل و صورت جو آپ کو اپنے جذبات سے لگّا کھاتی نظر آئے منتخب کریں۔۔۔
مثلاً یہ والا شتونگڑہ بنانے والے نے چاہے جس مقصد کے لیے بنایا ہو آپ اس پر ہرگز نظر نہ کریں۔۔۔
محض اپنے مذمومہ مقاصد کے لیے اسے استعمال کریں جیسے ٹھکائی لگانے کی دھمکی دینے کے لیے!!!
:timeout::timeout::timeout:
 
آخری تدوین:
شتونگڑوں پر لاکھ ماؤس رکھ کر اس کی تفصیلات دیکھیں مگر زبانی کبھی یاد نہیں ہوں گی۔۔۔
انہیں استعمال کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ جب جذبات کا سمندر چڑھا ہوا ہو۔۔۔
چاہے خوشی کے ہوں یا غیظ و غضب کے۔۔۔
تو شتونگڑوں کی صرف ظاہری شکل و صورت پر جائیں۔۔۔
ان کی خاصیتیں پڑھنے بیٹھ گئے تو نہ صرف آپ کا وقت برباد ہوگا بلکہ چڑھے ہوئے جذبات کا سمندر بھی اتر جائے گا۔۔۔
پھر آپ کہیں گے کہ لاحول بھیجو ان پر اور کسی ڈھنگ کے کام میں لگ جاؤ۔۔۔
لیکن اس نسخہ پر عمل کرنے سے بعض اوقات آپ کے پوشیدہ جذبات اندر ہی اندر پکتے رہیں گے۔۔۔
آگے چل کر یہ انتہائی ذہنی و جسمانی عوارض لاحق ہونے کا باعث بن سکتے ہیں۔۔۔
لہٰذا سنہری اصول یہی ہے کہ شتونگڑوں کا دروازہ کھولیں جیسے طلسم ہوشربا میں ہفت بلا کا دروازہ کھولا جاتا ہے۔۔۔
پھر شتونگڑہ کی ظاہری شکل و صورت جو آپ کو اپنے جذبات سے لگّا کھاتی نظر آئے منتخب کریں۔۔۔
مثلاً یہ والا شتونگڑہ بنانے والے نے چاہے جس مقصد کے لیے بنایا ہو آپ اس پر ہرگز نظر نہ کریں۔۔۔
محض اپنے مذمومہ مقاصد کے لیے اسے استعمال کریں جیسے ٹھکائی لگانے کی دھمکی دینے کے لیے!!!
:timeout::timeout::timeout:
ماہرِ شتونگڑیات
 
سیما علی

لائبریرین
پھر شتونگڑہ کی ظاہری شکل و صورت جو آپ کو اپنے جذبات سے لگّا کھاتی نظر آئے منتخب کریں۔۔۔
اور اگر کسی کی لگائی بجھائی بلکہ تمام کارستانیاں جو بغیر ایک معصوم کے علم میں لائے بغیر پلان کی جارہی ہوں کسی کا دل چاہے کہ وہ سب من و عن اہلِ معاملہ کے گوش گذار کر دی جائیں۔:rose: تو کون سا شتونگڑہ جذبات سے لگا کھاتا ہے :)
 
Top