ویری گڈ(y)اب آپ ٹیگنگ بھی سیکھ گئے
محسن وقار علی
غلطی ہو گئی سرکار
ماسٹر جی آپ تو واقعی "سرپھرا" مزاج رکھتے ہیں
ارے نہیں بھائی:wasntme: یہ تو بس پہلے دن رکھا تھا تو اب تک تبدیل نہیں کیا:ROFLMAO:
میں نے تو صرف یہ پوچھا تھا کہ اس مراسلے میں "مزاقیہ" کیا بات تھیo_O
کیونکہ میں نے تو مکمل سنجیدگی کے ساتھ لکھا تھا:cool:
 
فہیم

لائبریرین
فہیم بھائی ہمارے دفتر میں اخبار پڑھتے ہوئے ۔۔۔

268030_2173837938940_563749_n.jpg

اور اب گزشتہ شب (بارہ مئی کو ) آئی جی پولیس کی رہائشگاہ پر دھماکے کے بعد ہمارے دفتر کا حال
252225_10201199333175229_1036975823_n.jpg

یہ کیا ہوگیا یارررررررررر :(
 
فہیم

لائبریرین
دیر تو کافی لگ گئی لیکن میں نے پھر بھی سب کی تصاویر چھوڑ کر ہی دیکھیں ہیں ۔ بات وہی ہے جن اراکین کو چھوٹا سمجھو وہ بڑے اور جنہیں بڑا سمجھو وہ بچے نکلتے ہیں :grin:
یہ دھوکا آپ کو میرے ساتھ بھی ہوا تھا نہ :)
کہ آپ مجھے کوئی بوڑھا بابا سمجھتے رہے
اور فہیم بچہ نکلا:ROFLMAO:
 
عسکری

معطل
یہ کیسا دھماکہ ہے کہ سیلنگ گرئی اور شیشے سلامت ہیں؟
یہ انجئیرنگ کی زبان مین فیک سیلنگ کہلاتی ہے جو تاوں کے سہارے لٹکائی جاتی ہے جناب ہلکی سی مڈل بیم کے دونوں طرف کلپس میں پھنسی ڈنڈیوں کے سہارے یہ بہت ہی سستی اور اچھی نظر آتی ہے اس لیے اس کا استمال کیا جاتا ہے اور اس کی ایک مڈل بیم کو کچھ ہوا تو ساری سر پر آ گرتی ہے اسی طرح ایک دن مین واپس لگ بھی سکتی ہے ۔
 
زین

لائبریرین
بارہ مئی کی شب ہمارے دفتر کے عقب میں آئی جی پولیس بلوچستان کی رہائشگاہ سے خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا ٹرک ٹکرا دیا۔ دھماکے میں دو ہزار کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا اس لئے اس کی شدت سے پورا شہر لرز اٹھا۔ دس کلو میٹر دور بھی لوگ یہ سمجھے کہ دھماکا ان کے قریب ہی ہوا ہے ۔

دھماکا جب ہوا تو میں دفتر میں کرسی میں بیٹھا سو رہا تھا کیونکہ الیکشن کی وجہ سے دو راتوں سے سو نہ سکا تھا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ میں اپنی کرسی سے اچھل پڑا ۔ پہلے میں سمجھا کہ انتہائی شدت کا زلزلہ آیا ہے ۔ پھر کچھ دیر بعد خیال آیا کہ دفتر پر حملہ ہوا ہے کیونکہ مسلح تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں ملتی رہتی ہیں یا پھر دفتر میں اس وقت موجود جمیعت علماء اسلام کے ایک سینیٹر پر ہوا ہے ۔ دفتر کی تباہی دیکھ کر ہم نے اپنے چینلز پر بھی یہ فوری خبر نشر کروادی تھی کہ دھماکا ہمارے دفتر کے نیچے ہوا ہے لیکن کچھ دیر بعد نیچے گئے تو تمام جناح روڈ کی عمارتوں کا یہی حال ہے ۔ جناح روڈ کی دیگر عمارتوں کی نسبت ہمارے دفتر کو کچھ زیادہ ہی نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق یہ کوئٹہ کی تاریخ کا سب سے بڑا دھماکا تھا لیکن اللہ کا کرم یہ ہوا کہ دھماکا رات کے وقت تھا اور سڑکوں پر لوگ نہ ہونے کے برابر تھے اس لیے نقصان کم ہوا ۔
 
زین

لائبریرین
یہ کیسا دھماکہ ہے کہ سیلنگ گرئی اور شیشے سلامت ہیں؟
نہیں بھئی دوسری طرف کے آٹھ ملی میٹر کے شیشے بھی ٹوٹ گئے تھے ۔ ہمارا ڈرائیور بھی زخمی ہوا

دھماکا سے چار سیکورٹی اہلکار تو زندہ جل گئے ، کئی ہوا میں اڑ گئے اور ان کے ٹکڑے بھی نہیں ملے ۔۔ پندرہ کے قریب ہلاکتیں ہوئیں ۔ سو سے زائد لوگ زخمی ہوئے

دفتر کی سی سی ٹی وی فوٹیج اپلوڈ کردوں تو آپ کو اندازہ ہوجائےگا کہ کس شدت کا دھماکا تھا
 
اللہ خیر کرے۔ آمین

بہت افسوسناک خبر ہے۔
 
عسکری

معطل
نہیں بھئی دوسری طرف کے آٹھ ملی میٹر کے شیشے بھی ٹوٹ گئے تھے ۔ ہمارا ڈرائیور بھی زخمی ہوا

دھماکا سے چار سیکورٹی اہلکار تو زندہ جل گئے ، کئی ہوا میں اڑ گئے اور ان کے ٹکڑے بھی نہیں ملے ۔۔ پندرہ کے قریب ہلاکتیں ہوئیں ۔ سو سے زائد لوگ زخمی ہوئے

دفتر کی سی سی ٹی وی فوٹیج اپلوڈ کردوں تو آپ کو اندازہ ہوجائےگا کہ کس شدت کا دھماکا تھا
آپ نے پھر اصلی فوجی دھماکے جو نہین دیکھے 203 ملی میٹر کا راونڈ جب ائیر برسٹ ہوتا ہے ٹچ برسٹ تو لگتا ہے جیسے سے ہلکا زلزلہ آیا ہے درخت بھی ایک بار جھک جاتے ہیں ۔ دل بڑا رکھو جوان :grin:
 
عسکری

معطل
اففف میرے خدا!
زین بھیا مجھے تو ڈر لگنے لگا ہے
مطلب آپکو فوجیوں کی زندگی کا کوئی ڈر نہیں جو ایسے ہزاروں دھماکے فیس کرتے ہیں :cautious:

ہماری اس گن سے بھی 2300 ٹن کا جہاز ہل جاتا ہے اور سامنے والے کے ٹکڑے اڑ جاتے ہیں :soldier: نو ڈر سسٹر

943621_459805954108030_1458933276_n.jpg
 
عسکری

معطل
Top