شریف بردران ناہل قرار

arifkarim

معطل
آپ نے کبھی کھجور کا درخت دیکھا بھی ہے قریب سے، جو اس میں ٹہنیاں نہیں ہوتیں۔ جناب ان ٹہنیوں کو ہم سندھی میں ڦڙديون کہتے ہیں اور ان میں غضب کے کانٹے ہوتے ہیں اگر وہ چھب گیا تو بندہ گیا کام سے!

:)
دیکھا ہے؟ ہمارے گھر میں تھا، میں دراصل اسکی کانٹے دار جھاڑیوں کو ٹہنیاں نہیں سمجھتا!
 

عسکری

معطل
میں نے آج پہلا آدمی دیکھا جس نے زرداری کا دفاع کیا اور بھئی دنیا بھری ہےورنہ اس کےے خلاف۔اور ظہور بھائی میرا اندرونی سیاست پر بہت کم علم ہے میں آپ کے ساتھ ویسے ٹائم پاس کر رہا تھا ۔نہ میں نے کبھی ووٹ دیا نا دوں گا جب تک کوئی پاکستان کی قسمت بدلنے والا نا آجائے۔
 
میں نے آج پہلا آدمی دیکھا جس نے زرداری کا دفاع کیا اور بھئی دنیا بھری ہےورنہ اس کےے خلاف۔اور ظہور بھائی میرا اندرونی سیاست پر بہت کم علم ہے میں آپ کے ساتھ ویسے ٹائم پاس کر رہا تھا ۔نہ میں نے کبھی ووٹ دیا نا دوں گا جب تک کوئی پاکستان کی قسمت بدلنے والا نا آجائے۔

ویسے ووٹ تو زندگی میں نے بھی ایک بار دیا تھا وہ بھی مسلم لیگ فنکشنل کو، پیر پگاڑا کا نام سنا ہے آپ نے؟
 
روزنامہ ایکسپریس 27 فروری۔۔۔اوریا مقبول جان

1100577815-2.gif


نواز شریف ، عمران خان، جماعت اسلامی اور وکلا اسی سپریم کورٹ کی بحالی کے لیے جد د جہد کر رہے ہیں انہیں کرنے دیجئے اور ان کی کامیابی کے لیے دعائیں مانگئے
اقتدار تو آنی جاے والی چیز ہے کیا ہوا اگر نواز و شہباز ناہل قرار دے دئیے گئے اگر وہ اپنے مقصد یعنی جسٹس افتخار کی بحالی میں کامیاب ہو گئے تو امید ہے حالات سدھر ھائیں گئے۔
ہر شخص کا ایک ماضی ہوتا ہے جو عموما برائی اور اچھائی کا مرکب ہوتا ہے کوئی بھی شخص معصوم عن الخطا نہیں ہے ماسوائے انبیا کرام ۔ ایسا ہی ماضی نواز و شہباز کا بھی ہے عمران کا بھی اور زرداری کا بھی ۔تاہم نواز ،شہباز اور عمران ماضی کے اندھیروں سے نکل کر ایک روشن حال کے متمنی نظر آتے ہیں‌ جبکہ زرداری کے چہار سو اب بھی اندھیرا ہی اندھیرا ہے۔ اگر کسی کو اب بھی زرداری اور پیپلز پارٹی کے بارے میں کوئی خوش فہمی ہے تو خیر وکلا کا مارچ شروع ہو لینے دیں جلد ہی عوامی مزاج بھی کھل کر سامنے آجائے گا۔
 

طالوت

محفلین
خاصی گفتگو ہو چکی ! اور کس کس کے دل میں پاکستان کی کتنی "محبت" ہے وہ بھی پتا چل گئی ۔۔ ذاتیات بھی زیر بحث رہیں ۔۔
تاہم کل "ڈاکٹر" بابر اعوان کا بیان سب سے بازی لے گیا ۔۔۔۔۔

(بے نظیر کے جائے "شہادت" کے "متبرکات" کی توہین کی گئی ہے)

وسلام
 

عسکری

معطل
یہ قصہ شروع ہوا تھا زواز شریف کی نا اہلی سے سب بھائی واپس آ جاؤ موضوع پر ۔نیا یہ کہ زرداری نے مشرف کو فون کیا ہے اور نواز شریف نے کال دی ہے ہڈتالوں کی اوپر سے پہلے ہی نقصان ہو چکا بہت سارا 2 دنوں میں۔ کیا کہتے ہیں آپ ؟؟؟؟؟؟؟؟


برائے مہربانی ایک چھوٹے بھائی کی بات مانتے ہوئے اب اسلام و انبیا علیہ السلام اور مزہب پر پوسٹ نا کریں محفل کا ماحول بوجھل ہو جاتا ہے۔جو مجھے اچھا نہیں لگتا۔
 

طالوت

محفلین
عارف کے تو "قلو" ہی پڑھ دئیے تھے سب نے ، مگر میں جس بات کا انتظار کر رہا تھا وہ نہیں ہوئی ، خیر مٹی پاؤ ! موضوع سے خاصے ہٹ گئے ہیں ، گزارش کی تھی نبیل سے ان تمام مراسلوں کو الگ دھاگے میں لپیٹ دیں ، پر ہماری سنتا کون ہے اس محفل میں ۔۔۔۔۔۔
وسلام
 

خرم

محفلین
آج تو ہماری اسمبلی میں دنگل بھی ہوا ہے۔ اب آئی اصلی اور سچی سو فیصد پاکستانی جمہوریت۔ اب ستے خیراں۔ اور ووٹ دو نوازشریف اور زرداری کو :grin:
اور عارف میاں، پاکستانی قوم کی ان شعوری قربانیوں کا ذکر بھی کئے دیتے جو بقول آپ کے دی گئی ہیں۔ ایسے ہی خالی خولی دعوے سے تو کام نہیں‌چلتا نا۔
 

arifkarim

معطل
اور عارف میاں، پاکستانی قوم کی ان شعوری قربانیوں کا ذکر بھی کئے دیتے جو بقول آپ کے دی گئی ہیں۔ ایسے ہی خالی خولی دعوے سے تو کام نہیں‌چلتا نا۔

بھائی ہماری قوم نے سب سے بڑے شعور کی قربانی یہ دی ہے، کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہمارا موجودہ جمہوری، سیاسی، اقتصادی نظام ناکام ہے، اسکے باوجود "زبردستی" اسی پر چل رہے ہیں۔ نہ اس نظام کو بہتر کرتے ہیں اور نہ ہی کوئی نیا نظام بناتے ہیں۔ اس سے بڑی قربانی کیا کسی اور قوم نے دی ہوگی؟
ہمارا حال اس "باشعور" رعایا جیسا ہے، جو کوڑے کھانے کے بعد بھی اپنے بادشاہ سے مزید کی فرمائیش کر رہے تھے!
 

خرم

محفلین
تو ایسی قربانیوں سے تو زرداری ہی آسکتا ہے یا نوازشریف۔ جو بویا سو کاٹیں۔:cool:
 
Top