شطرنج، بورڈ گیمز اور اسلام

اکمل زیدی

محفلین
۔
دشمن حملے کررہا ہے اور مسلمان گدھے گھوڑھے کے حلال حرام میں پڑے ہوئے ہیں
بھائی اللہ کو مانو
الله کو نہیں مانتے تو یہ بحث ہی نہیں ہو رہی ہوتی تم فارغ ہو جاؤ دشمن سے تم نمٹ لو ..ہم ذرا ایمان کے دشمنوں سے مصروف ہیں :LOL:
 
نایاب

لائبریرین
یعنی آپ کے نزدیک کتے کا گوشت حلال ہے اور اگر دل مانے تو کتا ذبح کر کے اسے کھاتے رہیں؟
میرے محترم بھائی
میں اس سوال کو ہی جواب کی صورت آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔
حالات واقعات اسباب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور جان بچانے کی آخری صورت میں کیا یہ عمل حرام ہوگا ۔۔۔۔؟
ویسے سنا ہے کہ اب پاکستان میں کوے چیل کتے بلے بہت کم دکھائی دیتے ہیں ۔ تکبیر پھیر براہ راست معدوں تک پہنچا دیا گیا ہے ۔
بہت دعائیں
 
اکمل زیدی

محفلین
اکمل بھائی ذرا روشنی ڈالیئے کہ نایاب شاہ جی کے مراسلے میں کیا بات ناپسندید آئی آپ کو ؟؟
جس کی ممانعت نہیں اس بارے حلال و حرام کا سوال کیا ۔؟
حالات واقعات اسباب کی بنا پر جس کا دل مانے وہ کھا بھی لے تو کیا سزا ہے اس کی ؟
اللہ نے یہ معاملہ خالص انسان پر چھوڑا ہے ۔
اور کتا تو وہ جانور ہے جس ذکر قران میں تین بار آیا ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
میرے محترم بھائی اگر ہم قران پاک کو سنہری خوبصورت عطر بیز جزدان میں لپیٹ طاق پر سجا رکھنے کی بجائے اپنے بچوں کے ساتھ روز چند آیات کو ترجمے کی مدد سے گفتگو کا موضوع بناتے کچھ وقت دے دیا کریں ۔ تو یہ فرقے بننے کی نوبت ہی نہ آئے ۔ ہم کسی پر کسی فرقے کا عنوان چسپاں ہی نہ کر پائیں ۔ پرویزیت اپنے عقائد و اصول رکھتی ہے ۔ اور اس کے ماننے والے اپنے لیئے آخرت میں سزا و جزا کی دلیل کا اثبات قران سے ہی کرتے ہیں ۔
بہت دعائیں
نایاب صاحب، دوسری طرف یہ ایک مسلم حقیقت ہے کہ قرآن کے مختلف تراجم اور تفاسیر اپنے اپنے فرقے اور مسلک کے عقائد کی روشنی میں کیے جاتے ہیں، ایسے تراجم فرقوں کو ختم کرنے کی بجائے ان کو مضبوط کرنے کے زیادہ ذمہ دار ہیں۔
 
۔

الله کو نہیں مانتے تو یہ بحث ہی نہیں ہو رہی ہوتی تم فارغ ہو جاؤ دشمن سے تم نمٹ لو ..ہم ذرا ایمان کے دشمنوں سے مصروف ہیں :LOL:
یہ کیسی ایمانی بحث ہے۔
چھوڑو ان باتوں کو اور اصل دشمن یعنی شیطان کو شکست دینے کی سوچو میرے بھائی
 
نایاب

لائبریرین
انتہائی شدید حیرت کا شکار ہوں میں نایاب صاحب آپ کےان جوابات پر....کتنی آسانی سے آپ نے یہ بات کردی ....کچھ وضاحت کرینگے ...آپ کوئی کسی عالم کسی بزرگ کا اس بارے میں کوئی رمارکس ...کوئی اور چیز جو آپ کی اس بات کو تقویت دیتی ہو ...
میرے محترم بھائی
الم ۔ ذالک الکتاب لا ریب فیہ ۔ ھدی للمتقین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور اس میں اللہ سچے بزرگ و برتر کے احکامات ہیں ۔ جو سیکھنے جاننے والوں کے لیئے بہت آسان بھی قرار فرمایا گیا ہے ۔
اسے اپنے من پسند عالم کے ترجمے سے پڑھ سمجھنے کی کوشش کریں ۔ ان شاء اللہ سب دلائل سامنے آ جائیں گے ۔
بہت دعائیں
 
اکمل زیدی

محفلین
میرے محترم بھائی
میں اس سوال کو ہی جواب کی صورت آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔
حالات واقعات اسباب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور جان بچانے کی آخری صورت میں کیا یہ عمل حرام ہوگا ۔۔۔۔؟
ویسے سنا ہے کہ اب پاکستان میں کوے چیل کتے بلے بہت کم دکھائی دیتے ہیں ۔ تکبیر پھیر براہ راست معدوں تک پہنچا دیا گیا ہے ۔
بہت دعائیں
یہاں بات عمومی حالت کی ہوری تھی ...اب آپ کور کر رہے ہیں ...
یہاں پاکستان ہندستان نہیں حلال حرام پر بات کر رہے ہیں
 
نایاب

لائبریرین
نایاب صاحب، دوسری طرف یہ ایک مسلم حقیقت ہے کہ قرآن کے مختلف تراجم اور تفاسیر اپنے اپنے فرقے اور مسلک کے عقائد کی روشنی میں کیے جاتے ہیں، ایسے تراجم فرقوں کو ختم کرنے کی بجائے ان کو مضبوط کرنے کے زیادہ ذمہ دار ہیں۔
جی میرے بھائی آپ نے درست نشان دہی کی ۔
مجھے اپنے گھر میں شیعہ علماء کرام کے ترجمے اور تفاسیر سے واسطہ رہا ۔
اور دیگر فرقوں کے مشہورو عظیم علماء کرام کے تراجم اور تفاسیر بھی موجود پائے ۔
والد محترم نے (اللہ ان کی مغفرت فرمائے ) ہم بچوں کو اتنا کھلایا نہیں ۔
جتنا دینی اسلامی کتب پڑھتے ہمارے ساتھ بیٹھ ہم سے گفتگو کی ۔
ان کے آپسی ترجمے اور تفاسیر پر کھلے طور بحثیں ہوتی رہیں ۔
اور ہم سب بہن بھائی کسی بھی فرقے سے دور صرف مسلمان کہلانے کے متمنی رہے ہیں ۔
تراجم کسی نے بھی غلط نہیں کیئے ۔ تراجم سب درست اگر حکم کی سمجھ آ جائے ۔
قبر کی رات حق ۔۔۔۔۔۔۔
یہاں زندگی ختم ہوئی تو ڈبے میں بند اہل حدیث کا جنازہ نصیب ہوگا
پاکستان میں ختم تو شیعت کا جنازہ نصیب ہوگا
بہت دعائیں
 
نایاب

لائبریرین
یہاں بات عمومی حالت کی ہوری تھی ...اب آپ کور کر رہے ہیں ...
یہاں پاکستان ہندستان نہیں حلال حرام پر بات کر رہے ہیں
میرے بھائی میری یہ بات محترم فاتح بھائی سے ہو رہی ہے ۔
اور وہ جانتے ہیں کہ میں کہاں کور کر رہا ہوں ، کہاں دفاع کر رہا ہوں ۔
آپ صاحب علم ہیں میں ناقص العلم اپنی بات آپ کو سمجھا نہیں پایا ۔۔۔۔۔۔۔ بہت معذرت
بہت دعائیں
 
باباجی

محفلین
ویسے جو حکم آج سے چودہ سوسال پہلے حلال و حرام کے دیا گیا
اس پہ آج تک بحث ختم کیوں نہ ہوسکی ؟؟؟
کیا ہر کوئی ان احکام کو اپنی مرضی مطابق ڈھالنے کی کوشش تو نہیں کررہا ؟؟؟
کیا علماء دین بھی ایسا تو نہیں کر رہے ؟؟
 
اکمل زیدی

محفلین
۔
صحیح .... اس میں ہدایت ہی متقین کے لئے ہے ...
اسے اپنے من پسند عالم کے ترجمے سے پڑھ سمجھنے کی کوشش کریں ۔ ان شاء اللہ سب دلائل سامنے آ جائیں گے ۔
بہت دعائیں
آپ بھی آخر چھلک ہی گئے نایاب صاحب .... آپ اپنی تحریر کی سپورٹ میں کسی بھی عالم کی تحریر لگائیں ..ورنہ پھر کہہ دیں کے آپ خود عالم ہیں ...اور اپنی صوابدید پر کہہ رہے ہیں
 
محمد وارث

لائبریرین
یہاں زندگی ختم ہوئی تو ڈبے میں بند اہل حدیث کا جنازہ نصیب ہوگا
پاکستان میں ختم تو شیعت کا جنازہ نصیب ہوگا
بہت دعائیں
آپ کی اس بات سے ایک بات یاد آ گئی، حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا غالب، ساری زندگی آئمہ اثنا عشریہ کی منقبت کرتا رہا، اہل تشیع تھا، مرا تو معتقدین اٹھا کر اہلسنت کے طریقے سے غالب ہی کے الفاظ میں "گاڑ" آئے :)

ہوئے مر کے ہم جو رسوا، ہوئے کیوں نہ غرقِ دریا
نہ کبھی جنازہ اُٹھتا، نہ کہیں مزار ہوتا
 
اکمل زیدی

محفلین
میرے بھائی میری یہ بات محترم فاتح بھائی سے ہو رہی ہے ۔
اور وہ جانتے ہیں کہ میں کہاں کور کر رہا ہوں ، کہاں دفاع کر رہا ہوں ۔
آپ صاحب علم ہیں میں ناقص العلم اپنی بات آپ کو سمجھا نہیں پایا ۔۔۔۔۔۔۔ بہت معذرت
بہت دعائیں
o_O۔۔۔۔۔۔۔۔۔:quiet:
 
نایاب

لائبریرین
۔

صحیح .... اس میں ہدایت ہی متقین کے لئے ہے ...

آپ بھی آخر چھلک ہی گئے نایاب صاحب .... آپ اپنی تحریر کی سپورٹ میں کسی بھی عالم کی تحریر لگائیں ..ورنہ پھر کہہ دیں کے آپ خود عالم ہیں ...اور اپنی صوابدید پر کہہ رہے ہیں
میرے محترم بھائی
من پسند اس لیئے کہ پاکستان ہندوستان میں بچہ جس گھر میں آنکھ کھولتے ہوش سنبھالتا ہے اسے گھر کے بزرگوں کی تقلید میں جس ترجمہ و تفسیر قران سے واسطہ پڑھتا ہے ۔ وہ اکثر ساری زندگی اس کی ترجیع میں شامل رہتا ہے ۔ اس لیئے آپ کو اپنے من پسند عالم سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ۔
میں کیا میری ہستی کیا ۔ اک حباب سی ہے ۔چھلکنے کا استعارہ سمجھ نہیں آیا ۔ میں کیسے چھلک پاؤںگا ۔۔۔۔؟
میرے لیئے آپ بھی اک صاحب علم ہستی ہیں ۔ اور اگر میری نیت میں سچائی ہو تو مجھے آپ سے بھی علم مل سکتا ہے ۔
ویسے میری ساری گفتگو میں کہیں کسی عالم کا حوالہ بصورت دلیل پایا آپ نے ۔؟
میرے لیئے یہ پورا جہاں ہی عالم ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے ان سے ہی سپورٹ مل جاتی ہے ۔
بہت دعائیں
 
باباجی

محفلین
۔

صحیح .... اس میں ہدایت ہی متقین کے لئے ہے ...

آپ بھی آخر چھلک ہی گئے نایاب صاحب .... آپ اپنی تحریر کی سپورٹ میں کسی بھی عالم کی تحریر لگائیں ..ورنہ پھر کہہ دیں کے آپ خود عالم ہیں ...اور اپنی صوابدید پر کہہ رہے ہیں
اکمل زیدی بھائی
نایاب صاحب نے ایک بہت اچھی بات کی جو شاید آپ نہیں سمجھے
ہو سکتا ہے جس عالم کا وہ حوالہ دیتے اس سے آپ کو اختلاف ہوتا یا کسی اور کو اختلاف ہوتا
رہی بات تحریر کی سپورٹ کی تو میرے بھائی
بات سمجھنے کی ہے بعض اوقات دلیل کے مقابل دلیل آتی ہے اور بات کی مقصدیت کہیں بہت نیچے دب جاتی ہے
 
فاتح

لائبریرین
میرے محترم بھائی
میں اس سوال کو ہی جواب کی صورت آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔
حالات واقعات اسباب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور جان بچانے کی آخری صورت میں کیا یہ عمل حرام ہوگا ۔۔۔۔؟
ویسے سنا ہے کہ اب پاکستان میں کوے چیل کتے بلے بہت کم دکھائی دیتے ہیں ۔ تکبیر پھیر براہ راست معدوں تک پہنچا دیا گیا ہے ۔
بہت دعائیں
جان بچانے کی آخری صورت میں تو حرام بھی جائز ہو جاتا ہے۔ لیکن آپ تو قرآن کی روشنی میں کتے بلی کے گوشت کو حرام قرار ہی نہیں دے رہے۔
اس لیے جان بچانے کی صورت کھانے کی بحث تو بنتی ہی نہیں۔ اگر ایک چیز آپ کے نزدیک ہے ہی حلال تو اسے جان بچانے کے لیے کھایا جائے یا ذائقے کے لیے، ہر طرح جائز ہے۔
 
نور وجدان

لائبریرین
آپ کی اس بات سے ایک بات یاد آ گئی، حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا غالب، ساری زندگی آئمہ اثنا عشریہ کی منقبت کرتا رہا، اہل تشیع تھا، مرا تو معتقدین اٹھا کر اہلسنت کے طریقے سے غالب ہی کے الفاظ میں "گاڑ" آئے :)

ایسے مسلمان کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے ؟ میں غالب کی سوانح کچھ زیادہ نہیں جانتی سوائے اتنا کہ وہ اچھے شاعر تھے ۔ اصل میں کچھ اس معاملے میں کنفیوژن ہو رہی ہے ۔ انسان شیعہ ہونا اچھا ہے ؟ سنی ہونا اچھا ہے یا مسلمان ہونا ؟ اس معاملے میں کوئی بھی مجھے بتادے ۔ مجھے بس جواب سے غرض ہے
 
نایاب

لائبریرین
قرآن کی روشنی میں کتے بلی کے گوشت کو حرام قرار ہی نہیں دے رہے۔
محترم بھائی
قران پاک میں کہیں ان کے حرام ہونے کا ذکر ہی نہیں ہے ۔ تو میں کیسے ان کو حلال و حرام قرار دوں ۔؟
شکاری کتے کا پکڑا شکار حلال ہے ۔ اصحاب کہف کے ساتھ ذکر ہے ۔
کہیں حرام قرار دیا گیا ہو تو مجھے قبول کرنے میں اک پل بھی اعتراض نہیں ۔
جہاں تک بات میرے حلال حرام قرار دینے کی ہے تو
میں نے بہت سے محترم علماء کرام کو " ضب " بہت شوق سے پکواتے کھاتے دیکھا ہے ۔
میرے ساتھ بیٹھ کھاتے ہیں ۔ اسے بھی حرام نہ سمجھنے کے باوجود مجھ سے تو اس کا گوشت دیکھتے چاول کھاتے بھی ابکائی آتی ہے ۔
کچھ میرے بے تکلف مجھے ستانے کو خاص میرے ساتھ بیٹھ مجھے دکھا دکھا کھاتے ہیں ۔
بہت دعائیں
 
نور وجدان

لائبریرین
اچھا تو پھر بتائیں کیسے ڈھونڈینگی قران کہتا ہے نماز قائم کرو ...اب بتائیں کیسے ڈھونڈینگی ..طریقہ نماز روزہ رکھو کہاں ہے طریقہ کار ...اسی مشکل کا حل قرآن خود دیتا ہے یہ کہ کر کے اہل ذکر سے پوچھو اگر تم نہیں جانتے ...... تو تشریح کے لئے تو پھر علماء ہی ہیں نا

قران کریم میں ایک بات تو بار بار کی گئی ہے کہ تم لوگ فکر نہیں کرتے ؟ کیا تم لوگ تدبر نہیں کرتے ؟ کیا تم لوگ عقل نہیں رکھتے ؟ میں نے کوئی قران پاک مکمل پڑھا نہیں ہے مگر کسی بھی معاملے پر رائے دینا میرا حق ہے ۔ اہل ء ذکر کی اہمیت سے کس نے انکار کیا ہے کہ قران پاک تو خود اس کا داعی ہے جو واقعہ حضرت موسی علیہ السلام اور حضرت خضر علیہ سلام کی تمثیل کے طور بیان کیا گیا ہے ۔ میں نے احادیث کی تحریف و اضافت سے انکار کیا ہے ۔میرا چاروں آئمہ پر ایمان ہے میں کسی کو کم نا زیادہ مانگتی اگرچہ امام شافعی کا نقطہ نظر امام ابو حنفیہ سے مکمل مختلف تھا ۔یہاں بات حرام و حلال کی ہے ناکہ نماز قائم کرنے کی ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
ایسے مسلمان کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے ؟ میں غالب کی سوانح کچھ زیادہ نہیں جانتی سوائے اتنا کہ وہ اچھے شاعر تھے ۔ اصل میں کچھ اس معاملے میں کنفیوژن ہو رہی ہے ۔ انسان شیعہ ہونا اچھا ہے ؟ سنی ہونا اچھا ہے یا مسلمان ہونا ؟ اس معاملے میں کوئی بھی مجھے بتادے ۔ مجھے بس جواب سے غرض ہے
اس کا آسان سا جواب تو یہ ہے کہ انسان کے لیے انسان ہونا ہی اچھا ہے۔
 
Top