شعر لکھیں اور اس کی مزاحیہ تشریح لکھیں

ماوراء

محفلین
اگر میں نے ایک نعرہ بھی لگا دیا نا۔۔۔تو یہاں کے سارے مرد میرے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔۔۔اور ویسے بھی یہاں مردوں کی اکثریت ہے۔۔۔ :wink:
 
شمشاد

لائبریرین
ابھی تو آپ کہ رہی کہ آپ ان کے حق میں نعرے لگاتی رہی ہیں۔
اور ابھی آپ کہ رہی ہیں کہ آپ کے خلاف ہو جائیں گے۔

میری مانیں تو آپ اپنے سارے کے سارے خطوط “ سوال گندم جواب چنا “ میں لکھا کریں۔
 
شمشاد

لائبریرین
رات کہتے ہیں تیری زلفِ گرہ گیر کو لوگ
تُو اگر سر منڈا دے تو اُجالا ہو جائے

شاعر کہتا ہے کہ لوگ (پاگل لوگ) تیرے بالوں کو ‘رات‘ کہتے ہیں جسکی وجہ سے ہر طرف اندھیرا ہے ۔ اور لوگ اندھیرے میں ٹکریں مارتے پھرتے ہیں۔ مہربانی کر کے ٹنڈ کروا لو تاکہ روشنی ہو جائے۔
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
ابھی تو آپ کہ رہی کہ آپ ان کے حق میں نعرے لگاتی رہی ہیں۔
اور ابھی آپ کہ رہی ہیں کہ آپ کے خلاف ہو جائیں گے۔

میری مانیں تو آپ اپنے سارے کے سارے خطوط “ سوال گندم جواب چنا “ میں لکھا کریں۔

میں اپنے سارے کے سارے خطوط “ سوال گندم جواب چنا “ میں لکھا کروں۔۔۔ :? :?
ایسا کیا ہے میرے خطوط میں۔۔۔؟؟؟:(
 
شمشاد

لائبریرین
بوچھی نے کہا:
شمشاد نے کہا:
ابھی تو آپ کہ رہی کہ آپ ان کے حق میں نعرے لگاتی رہی ہیں۔
اور ابھی آپ کہ رہی ہیں کہ آپ کے خلاف ہو جائیں گے۔

میری مانیں تو آپ اپنے سارے کے سارے خطوط “ سوال گندم جواب چنا “ میں لکھا کریں۔

:D

باجو روندو
 
شمشاد

لائبریرین
کیونکہ ایک طرف تو آپ لکھتی ہیں :
“ ویسے میں مردوں کے خلاف نہیں ہوں۔۔۔بلکہ میں تو ان کے حق میں نعرے بھی لگا لیتی ہوں“

اور ساتھ ہی دوسرے خط میں لکھتی ہیں :

“ اگر میں نے ایک نعرہ بھی لگا دیا نا۔۔۔تو یہاں کے سارے مرد میرے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔۔۔“

یہ تضاد نہیں تو اور کیا ہے؟
 
ماوراء

محفلین
میرا مطلب تھا۔۔۔کہ اگر میں نے مردوں کے حق میں نعرے لگا دیے تو۔۔۔سب میرے ارد گرد ہو جائیں گیں۔۔۔ :wink: :p
 
شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
میرا مطلب تھا۔۔۔کہ اگر میں نے مردوں کے حق میں نعرے لگا دیے تو۔۔۔سب میرے ارد گرد ہو جائیں گیں۔۔۔ :wink: :p

او اچھا تو یہ مطلب ہے آپکا، آج پتہ چلا ہے کہ “خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے “ کا مطلب “ سب ارد گرد ہو جائیں گیں “ ہوتا ہے۔

کیا کوئی نئی لغت مرتب کر رہی ہیں آپ ؟
 
شمشاد

لائبریرین
لفظِ بور

شارق مستقیم نے کہا:
شمشاد نے کہا:
آ گیا لڑائی میں اگر عین وقتِ نماز
قبلہ رُو ہو کے زمیں بوس ہوئی قوم حجاز

ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود و ایاز
نہ کوئی بندہ رہا نہ کوئی بندہ نواز

تشریح : شاعر کہتا ہے کہ لڑائی لڑتے لڑتے اگر نماز کا وقت آ گیا تو حجاز کی قوم قبلہ کیطرف منہ کر کے سجدے میں چلی گئی، محمود اور ایاز (یہ دونوں بھی لڑائی میں شریک تھے) دونوں ایک ہی صف میں کھڑے ہوئے تھے کہ ادھر سے دشمن نے حملہ کر دیا، اور چونکہ یہ سب سجدے میں تھے اس لیئے سب کے سب مارے گئے اور کوئی بھی بندہ نہ بچا۔

اشعار میں غلطی کی ہے مگر تشریح خوب ہے شمشاد!

سیدہ شگفتہ نے کہا:
شمشاد بھائی ،
شعر غلط لکھ کر بور تو نہ کریں :)
:)

دونوں نے فتوی تو دے دیا کہ شعر غلط ہے لیکن تصحیح کرنے سے کیوں شرما رہے ہیں آپ دونوں؟
 
شمشاد

لائبریرین
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

علامہ صاحب کے اس شعر پر ایک سردار جی جو کہ چمن کے رہنے والے تھے بہت روتے تھے۔ استفسار پر کہنے لگے :

علامہ صاحب نے بالکل صحیح کہہ ہے ۔
میری بیٹی جس کا نام نرگس ہے اور وہ آنکھوں سے اندھی ہے، بہت سالوں سے رو رہی ہے ۔ اور یہ کہ یہاں چمن (جگہ کا نام) میں بڑی مشکل سے ہی ایسی دھی کا ور (بیٹی کا خاوند) پیدا ہو گا، یعنی کے ملے گا۔
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
ماوراء نے کہا:
میرا مطلب تھا۔۔۔کہ اگر میں نے مردوں کے حق میں نعرے لگا دیے تو۔۔۔سب میرے ارد گرد ہو جائیں گیں۔۔۔ :wink: :p

او اچھا تو یہ مطلب ہے آپکا، آج پتہ چلا ہے کہ “خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے “ کا مطلب “ سب ارد گرد ہو جائیں گیں “ ہوتا ہے۔

کیا کوئی نئی لغت مرتب کر رہی ہیں آپ ؟

جب سب میرے ارد گرد ہو جایئں گے۔۔۔تو میں ان کے خلاف ہو جاؤں گی۔۔۔کیا سمجھیں۔۔۔؟؟ :wink:
 
جب سب آپ کے اردگرد ہو گئے پھر اکیلا چنا بھلا کیا بھاڑ جھونکے گا؟
 
اکیلا چنا بھی بہت کچھ کر سکتا ہے۔۔۔ :wink:
 
ماوراء

محفلین
شمشاد صاحب۔۔۔آ جایئے۔۔۔بچا لیجیئے۔اس تھریڈ کو۔۔۔huh

ویسے نبیل صاحب۔۔آپ کو کیا صرف وہ ہی کچھ نظر آتا ہے جو۔۔۔تھریڈ کے مطابق نہیں لکھا جارہا ہوتا۔۔۔اور جو مطابق ہوتا ہے۔۔۔وہ۔۔۔ :roll: :(
 
Top