مجھے اب تم سے ڈر لگنے لگا ہے تمہیں مجھ سے محبت ہو گئی کیا جون ایلیاء
عبد الرحمٰن محفلین جون 15، 2017 #2,261 مجھے اب تم سے ڈر لگنے لگا ہے تمہیں مجھ سے محبت ہو گئی کیا جون ایلیاء
طارق شاہ محفلین جون 16، 2017 #2,262 کسی سے کر نہ سکا دردِنارَسا کا گِلہ وہ روز و شب تھے کہ تنہائیوں سے چُور رہا احمد فراؔز
طارق شاہ محفلین جون 17، 2017 #2,263 نہیں ہر چند کسی گمشدہ جنّت کی تلاش اِک نہ اِک خُلدِ طربناک کا ارماں ہے ضرُور بزمِ دوشینہ کی حسرت تو نہیں ہے مجھ کو میری نظروں میں کوئی اور شبستاں ہے ضرُور مجاؔز لکھنوی
نہیں ہر چند کسی گمشدہ جنّت کی تلاش اِک نہ اِک خُلدِ طربناک کا ارماں ہے ضرُور بزمِ دوشینہ کی حسرت تو نہیں ہے مجھ کو میری نظروں میں کوئی اور شبستاں ہے ضرُور مجاؔز لکھنوی
طارق شاہ محفلین جون 17، 2017 #2,264 تھا ایک شخص، ہر اِک شخص اُس پہ عاشق تھا یہ بات ، کل کی ہے ! دو، چار، دس برس کی نہیں بشیر بدؔر
طارق شاہ محفلین جون 17، 2017 #2,265 کلام ِیاسؔ سے دُنیا میں ایک آگ لگی یہ کون حضرتِ آتش کا ہم زباں نِکلا یاسؔ، یگانؔہ، چنگیزیؔ
طارق شاہ محفلین جون 17، 2017 #2,266 بُرا ہو پائے سرکش کا، کہ تھک جانا نہیں آتا کبھی گمراہ ہوکر راہ پر آنا نہیں آتا یاسؔ، یگانؔہ، چنگیزیؔ
طارق شاہ محفلین جون 17، 2017 #2,267 پائے جنُوں پہ کیسی افتاد آ پڑی ہے اگلی مسافتوں سے اِنکار کر دِیا ہے شہریار
طارق شاہ محفلین جون 17، 2017 #2,268 ترکِ مطلب سے ہے مطلب، تو دُعائیں کیسی؟ صُبح تک، کیوں دِلِ بیمارجگاتا ہے مجھے یاسؔ، یگانؔہ، چنگیزیؔ
طارق شاہ محفلین جون 17، 2017 #2,269 دیکھ لو حُسنِ یگانہ دُور سے بیگانہ وار پاس جاؤگے تو پردہ درمیاں ہوجائے گا یاسؔ، یگانہؔ، چنگیزیؔ
چودھری مصطفی محفلین جون 17، 2017 #2,270 سودا جو ترا حال ہے اتنا تو نہیں وہ کیا جانیے تو نے اسے کس آن میں دیکھا
طارق شاہ محفلین جون 19، 2017 #2,272 ہم اپنے آپ میں گُم تھے، ہَمَیں خبر کیا تھی کہ ماروائے غمِ جاں بھی، ایک دُنیا ہے احمد فراؔز آخری تدوین: جون 19، 2017
طارق شاہ محفلین جون 19، 2017 #2,273 ازل سے ابد تک سفر ہی سفر ہے کہیں صُبح ہوگی کہیں رات ہوگی بشیر بدؔر
طارق شاہ محفلین جون 19، 2017 #2,274 چراغوں کو آنکھوں میں محفوُظ رکھنا بڑی دُور تک رات ہی رات ہوگی بشیر بدؔر
طارق شاہ محفلین جون 19، 2017 #2,275 گو دُکھی دِل کوبہت ہم نے بچایا ، پِھر بھی ! جِس جگہ زخم ہوں، واں چوٹ سدا لگتی ہے احمد فراؔز
طارق شاہ محفلین جون 19، 2017 #2,276 کِھلے تو اب کے بھی گُلشن میں پُھول ہیں، لیکن! نہ میرے زخم کی صُورت ، نہ تیرے لب کی طرح احمد فراؔز
طارق شاہ محفلین جون 20، 2017 #2,277 جاتی کہاں ہیں جی سے وہ فِتنہ نمُائیاں اب بھی فسُوں نِگاہوں میں اُن کی ادا کے ہیں شفیق خلشؔ
طارق شاہ محفلین جون 20، 2017 #2,278 کب رحم روز و شب کو مِرے حال پر یہاں آلام ہجرتوں کے تو دُگنی سزا کے ہیں شفیق خلؔش
طارق شاہ محفلین جون 20، 2017 #2,279 اِلزام زندگی پہ خلؔش کیا دھریں کہ جب آزار ہم پہ سارے ہی دِل کی خطا کے ہیں شفیق خلؔش
طارق شاہ محفلین جون 20، 2017 #2,280 چاہے کہوُں کُچھ روز نہ مِلنے پہ اُسے خود کہدے تو کوئی اور ستمگر مِرے آگے شفیق خلؔش