بارہویں سالگرہ شعر کا جواب شعر سے دیں ۔ برائے محفل کے شعراء

علی صہیب

محفلین
نہ ہوا نصیب قرار جاں ہوس قرار بھی اب نہیں
تیرا انتظار بہت کیا تیرا انتظا بھی اب نہیں
بلاوجہ ترے وعدوں پہ اعتبار کیا
اکا دکا نہیں واللہ بار بار کیا
شبِ فراق عجب کشمکش میں گزری ہے
اک آس دل میں لیے تیرا انتظار کیا
 
مرے زخم کی ہے طلب نمو کوئی چارہ گر نہ کرے رفو
کوئی ماتمِ دلِ زار کیا مرے سوگوار بھی اب نہیں
چارا سازوں کی چارا سازی سے درد بدنام تو نہیں ہو گا
ہاں دوا دو مگر یہ بتلا دو مجھے آرام تو نہیں ہوگا
( جون ایلیا)
 

عباد اللہ

محفلین
چارا سازوں کی چارا سازی سے درد بدنام تو نہیں ہو گا
ہاں دوا دو مگر یہ بتلا دو مجھے آرام تو نہیں ہوگا
( جون ایلیا)
ٹھیک نسبت رہی ہے تم سے مگر
ہم سے اکرام تو نہیں ہو
ہم ذرا بدلحاظ ہیں جاناں
کوئی کہرام تو نہیں ہوگا
تجھ سے شیریں مقال کے لب پر
تیرِ الزام تو نہیں ہوگا؟
 
آخری تدوین:

عباد اللہ

محفلین
میں ہی کچھ خوش نہیں وفا کر کے
تم نے اچھا کیا نباہ نہ کی
واہ واہ استاد مومن کا یہ شعر ہمارے پسندیدہ اشعار میں سے ایک سے
ہم بھی کچھ خوش نہ تھے وفا کر کے
واہ
ایک عالم کو کر دیا کامل
حیف خود پر کبھی نگاہ نہ کی
 
آخری تدوین:
فی البدیہہ شعر کے معاملے میں فیصل عظیم فیصل بھائی کافی متحرک ہوتے تھے۔
اور اشعار کا ذخیرہ اور موقع کی مناسبت سے چسپاں کرنے کا ملکہ یاز بھائی کو خوب حاصل ہے۔
گر کہ آمد اب مری محفل میں ویسی تو نہیں
پھر بھی لیجئے چند مصرعے کاتب تحریر سے

گرچہ ہے کس کس برائی سے، ولے باایں ہمہ
ذکر میرا مجھ سے بہتر ہے کہ اس محفل میں ہے
ذکر ہو محفل میں تیرا یاز خوبی سے سدا
ذکر سے بدرجہا بہتر تمہارا ساتھ ہے... (-:

لکھنے تھے مگر
پھر اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی :(:(
رنگ محفل ہے روشنی جیسا
روشنی سے خفا نہیں ہوتے
اب چراغوں کو ڈھونڈنے والے
تم سے عاشق ہوا نہیں ہوتے

اے کاش کہ " میں بھی ہوتا کوئی شاعر "
بہت دعائیں
آپ تو نایاب ہو شاعر نہیں کس نے کہا
رنگ خوشبو تم یہاں پر مثل گل کرتے رہو


________________________________
لیجئے ٹوکن کے کچھ اشعار حاضر کر دئیے
شکریہ پھر یاد کرنے ٹیگ کرنے کا حضور
 
عائشہ آئیں خموشی سے نظارہ کر گئیں
اور تابش بھی مہر لب آئے آکر چل دئیے
----------------------------
لیجئے حافظ قرن سے آن پہنچے ہیں صہیب
رب ہی جانے کیوں مزاج یار ان کا پر فریب
 
آخری تدوین:
Top